Wednesday, September 1, 2021

Dalail Alkhairaat Shareef aur aik bhai

✨مشاہدہ درود شریف✨
ایک مبارک ممبر بیان فرماتے ہیں :-
الحمدللہ میں 2015 سے مسلسل روزانہ صرف درود پاک ہی پڑھتا ہوں اور ایک سال سے دلائل الخیرات شریف بھی پڑھتا اور ابھی تک ایک دن بھی مجھ سے قضاء نہیں ہوا۔
اتنے عرصے میں صرف ایک دن میں دلائل الخیرات شریف پڑھنا بھول گیا رات کو خواب میں ایک پر رونق اور روشنیوں والا محفل دیکھتا ہوں جیسے ہی میں اس محفل میں پہنچتا ہوں وہ محفل ختم ہوجاتا ہے جس میں آقا کریم علیہ السلام بھی شریک تھے مجھے ایک دوست جوکہ اس محفل میں شریک تھے مجھے کہتا ہے یار آپ آج لیٹ آگئے محفل تو ختم ہوئی میں رونے لگتا ہوں. اور اسی دوران میری آنکھ کھل گئی تب مجھے یاد آیا کہ آج میں نے دلائل الخیرات نہیں پڑھا
. اس دن سے آج تک میں کھانا بھول سکتا ہوں لیکن دلائل الخیرات نہیں بھول سکتا اور الحمدللہ میرا دل مطمئن ہے کہ آقا صل اللہ علیہ والہ وسلم کے دربار میں میری حاضری لگ گئی ہے۔
🌹درودوسلام پڑھتے جائے۔ 
🌹درودوسلام لکھتے جائے ۔
🌹درود وسلام پڑھاتے جائے۔
🌹درودو سلام کی دعوت دیتے جائے ۔

No comments:

Post a Comment