Thursday, September 2, 2021

ایک بھائی کا۔مشاھدہ درود انہی کے قلم سے :-


ایک بھائی کا۔مشاھدہ درود انہی کے قلم سے :

بچپن سے درود شریف میرا ہم سفر ہے مگر پچھلے 4 سال میں درود شریف پڑھنے کے ساتھ درود شریف کی دعوت کا شرف بھی اللہ تعالیٰ نے میرے مقدر میں تحریر فرما کر مجھ پر اور میری قیامت تک آنے والی تمام نسلوں پر احسانِ عظیم فرمایا ۔۔۔۔ الحمدللہ۔ 
مدینہ منورہ سے مکہ المکرمہ تک درود شریف میرا ہمسفر رہا اور مکّہ المکرمہ سے میری اس مبارک تحریر تک جو میں آپ کے لئے لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہو تک۔۔۔۔۔۔
 درودشریف کی دعوت کے مبارک سفر میں ، میں اپنے کچھ مشاہدات آپ کو motivate کرنے کے لئے تحریر کر رہا ہو ۔
درود شریف کی برکت سے میری ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔ الحمدللہ 
ایک دن میں اسی فکر میں سو گیا کہ میں تو اتنا درود پاک ہدیہ کرتا ہو ناجانے میرا ہدیہ قبول بھی ہوتا ہوگا یا نہیں اسی کیفیت میں روتے ہوئے آنکھ لگ گئی ۔۔۔۔ کیا دیکھتا ہو کہ پورے آسمان پر درود شریف لکھا ہوا ہے ۔۔۔۔  
پھر اگلے دن میں نے اپنے دوست سے اس مبارک خواب کا اور درود شریف کا ذکر کیا تو وہ خوشی میں جھوم اٹھا ۔۔۔۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ جو آسمان پر درود شریف پڑھا تھا وہ درود شریف بارگاہِ رسالت ﷺ سے ایک دوست کو عطاء ہوا ۔۔۔۔ 
اور مجھے اشارہ مل گیا کہ میرا ہدیہ قبول بلکے مقبول ہو چکا ہے ۔۔۔۔ پھر کیا ہوا ۔۔۔ وہ میں بیان نہیں کر سکتا کس کس سے ملاقات کا شرف بخشا گیا کیا کیا نوازشیں ہوئی وہ آپ سب بھی درود شریف پڑھے گے تو آپ کی جھولی بھی بھر دی جائے گی ۔بلکے درود شریف پڑھنے کی توفیق ہی اُسے ملتی ہے جسے چن لیا گیا ہو ۔۔۔ 
میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا "درود شریف عطاء کا سفر ہے"۔
درود شریف کی دعوت کے متعلق میں اپنا دوسرا خواب آپ کے لئے تحریر فرمانے کا شرف حاصل کر رہا ہو ۔الحمدللہ۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک سفید شیشے میں کھڑا ہو اور میرے سامنے ایک اژدھا جس کے منہ سے اور چھوٹے چھوٹے سانپ نکل رہے ہیں لوگوں کو نقصان پہنچا رہے جب کہ میں ان سب سے محفوظ ہو اور میں لوگوں کو اس سے بچا رہا ہو ان سب کو تنبیہ دے رہا ہو کہ سب بچ جاؤ ۔ خواب میں موجود سانپ فتنے، اور شیطان کا شر تھے جس سے میں لوگوں کو درود شریف کی دعوت کی برکت سے محفوظ کر رہا تھا الحمدللہ۔۔۔۔ 
درود شریف کی دعوت کی برکت سے مجھے ایک اور خواب یاد آیا، حضور نبی کریم ﷺ کی یاد اور احسانوں کو یاد کرتے ہوئے میں درود شریف پڑھتے ہوئے سو گیا کہ خواب میں دیکھا کہ قحط سالی ہے لوگ مر رہے ہیں بھوک اور پیاس کی وجہ سے مگر میں تندرست و توانا ہو جب کہ لوگ تڑپ رہے ہیں ۔ تبھی مجھے دیکھ کر سب میرے پیچھے چلنا شروع کر دیتے ہیں میں چلتا جاتا ہو کہ میرے سامنے ایک خوبصورت درخت ظاہر ہو جاتا ہے میں اسے ہلانا شروع کر دیتا ہو کہ پھلوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے لوگ اپنی اپنی جھولیاں بھرنا شروع کر دیتے ہیں کوئی رقص کر رہا ہوتا ہے کوئی کھانے میں مصروف اور میں اونچی آواز میں نعرہ لگتا ہو!!!
 حضور ﷺ قاسم (بانٹنے والے) ہیں،
حضور ﷺ قاسم ہیں،  
حضور ﷺ قاسم ہیں،
وہ تین قسم کے پھل تھے جن کے ہر طرف ڈھیر لگ چکے تھے۔ میں اسی درخت کے نیچے بیٹھ کر پھر درود شریف پڑھنے لگا اور میری آنکھ کھول گئی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی قیامت تک آنے والی تمام نسلوں کو درود پاک پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

ایک مرتبہ مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی صبح ہوتے ہیں مجھے کچھ خریدنا تھا مگر میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا میں نے نماز ادا کی اور اپنے معمول کے ذکر کرنے کے بعد میں سو گیا ۔۔۔۔ کہ
 محبوب کریم حضور ﷺ کی نظرِ کرم مجھ مسکین گنہگار پر پڑھ گئی میں نے خواب میں دیکھا میں جس بستر پر لیٹا ہو اسی بستر پر ایک گفٹ پڑھا ہے جس پر گلابی یا سرخ ریبن لگا ہے میں اسے کھولتا ہو تو اس پر وہ مبارک درود شریف لکھا ہوتا ہے جو میں پڑھتا ہو بہت خوبصورت تحریر میں 
""اللھم صلی علی محمد و آلہ محمد"" سرخ روشنائی کے ساتھ
میں بہت خوش ہوتا ہو اور اپنے گفٹ کو محبت سے ادب سے مزید کھولتا ہو تو اسکے اندر پیسے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔❤
تبھی میری آنکھ کھول گئی ۔۔ وہ کیفیت وہ لمحات وہ عام سے خاص کا سفر وہ عطاء کا سفر وہ محبت کا سفر وہ غم میں میرا ہمنوا درود شریف ہی تو تھا اور ہے بھی ۔۔۔۔۔۔ 
صبح ہوتے ہی مجھے کسی نے پیسے میرے ہاتھ میں تھما دیے اور کہا کہ تمھیں ضرورت تھی نا یہ لو پیسے اور میں تمھیں گفٹ کرتا ہو ۔ 
اس طرح سے درود شریف کی دعوت کی برکت سے میری زندگی بہار بن گئی جسے کبھی کوئی خزاں مات نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔❤ 
میں آپ سب کو بھی دعوت دیتا ہو کہ آپ سب بھی درود شریف پڑھنے کے ساتھ ساتھ درود شریف کی دعوت دے جنہیں آپ جنت میں حضور ﷺ کے قریب ترین دیکھنا چاہتے ہیں انہیں درود شریف کی دعوت دیجۓ ۔ اللہ تعالیٰ ھم سب کو درود شریف پڑھنے اور پڑھوانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین ثم آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔

No comments:

Post a Comment