Thursday, September 2, 2021

اپنے بہترین لباس میں نمازِ جمعہ کے لیے تشریف لائیں | ذکر اللہ کی اینرجی

اپنے بہترین لباس میں نمازِ جمعہ کے لیے تشریف لائیں | ذکر اللہ کی اینرجی
Come for Salaat'ul Jumamh in the Best of Your Clothing
Energy of Zikar’Allah: 

✨شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی قدس اللہ سرہ کی سنہری تعلیمات سے اقتباس ✨

اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے
 
 بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
 اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔

"اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ"

ہمارے آس پاس کی ہر چیز نورِ محمدی (ﷺ) سے ہے۔بس یہی ساری تعلیم ہے ، وہ دہراتے ہیں ، اور بار بار دہرانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اللہ ( عزوجل ) کی (ذات کی) معرفت "لا الہ الا اللہ" میں ہے اور آپ اُس تک کبھی نہیں پہنچ سکتے، یہ کوئی ایسا سمندر نہیں ہے جہاں تخلیق میں سے کوئی بھی شئے داخل ہو سکے۔ اس کا معانی صرف " محمد رسول اللہ" (ﷺ) کے عکس کے ذریعے سمجھا جاسکتا ہے۔ تو جو کچھ بھی تخلیق کیا گیا ہے وہ "لا الہ الا اللہ" میں تخلیق نہیں کیا گیا، اسی لئے اللہ ( عزوجل ) فرماتا ہے "لا الہ الا اللہ
"لا"
یہاں مت دیکھو۔ میرے ساتھ کوئی شریک نہیں ۔ اللہ (عزوجل)، خالق نے مخلوق کو تخلیق کے ایک ایسے سمندر میں پیدا کیا جس سمندر میں اللہ ( عزوجل ) خود نہیں ہے۔ کیونکہ اللہ (عزوجل) مخلوق نہیں ہے۔ آپ کمپیوٹر بناتے ہیں ، آپ کمپیوٹر میں نہیں ہیں!! آپ جب چاہیں اسے اَنْ پلگ کردیں۔

ہر چیز" محمد رسول اللہ" (ﷺ ) میں ہے،ہر ایک ایٹم ( ہر ایک ذرہ)۔ لہذا اس کا معانی عالم مالکوت سے زیادہ واضح ہو جاتا ہے جب آپ اسے نور کے حوالے سے سوچتے ہیں۔ ہر نور تمام ظاہری شکل کا ذریعہ ہے۔ یعنی یہ شکل کیسے ظاہر ہورہی ہے، ایٹمی حقیقت کے ذریعہ سے۔لہذا سارا (عالمِ)ملکوت" محمد الرسول اللہ" (ﷺ) کے ماتحت ہے۔ آپ کے گھر کی ہر دیوار کا ہر ایٹم ، صوفے پر ، ہر جاندار اور بے جان چیز کے اندر ایٹم ہوتے ہیں۔ہر ایٹم –آدم– " محمد رسول اللہ" (ﷺ) کے تحت ہوتا ہے اور حقیقت المحمدیہ (ﷺ) اس ایٹم کے اندر ہے۔اسکی طاقت کا منبع اسی حقیقت سے ہے۔
تو پھر ذکر اللہ ( عزوجل )کی عظمت کا تصور کریں۔جب آپ اپنی نماز قائم کرتے ہیں تو یہ آپکے اپنے ہی فائدے کیلئے ہے۔ اللہ ( عزوجل) جانتا ہے کہ آپ کی نماز کیلئے کس طرح کے حقائق کھلتے ہیں۔ لیکن ، جیسے ہی آپ اللہ( عزوجل )کا ذکر کرتے ہیں ، ذکر اللہ ( عزوجل )، اور ہم نے پہلے بھی بیان کیا ہے کہ اللہ ( عزوجل )کا اعلیٰ ذکر یہ ہے جب آپ، درود شریف "اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ"پڑھتے ہیں۔

یہ اللہ ( عزوجل ) کی ثناء ہے، اللہ ( عزوجل )سے اظہار کرتے ہوئے کہ میں نے سمجھ لیا کہ تو پوشیدہ خزانہ ہے جس نے چاہا کہ وہ جانا جائے، اور آپ "محمد (ﷺ)الرسول اللہ" کے ذریعہ پہچانے گئے ، جو بارگاہِ ایزدی کا کامل عکس ہیں۔ جیسے ہی آپ ذکر (کرتے) اور صلوات بھیجتے ہیں ، آپ کے کمرے میں موجود آپکے اردگرد ہر ایٹم ، آپ کے آس پاس کا ہر مالیکیول ، جوہری ڈھانچہ ، اب اسی ذکر میں سرگرم ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اس کی اصل حقیقت " محمد رسول اللہ ﷺ" ہے۔ اس کے تمام ملائکہ ، اور ملکوتی حقیقت ، اس کی ساری اصل حقیقت (" محمد رسول اللہ ﷺ") ہے۔ 

جیسے ہی آپ ذکر کرتے ہیں ، یہ ایٹم متحرک ( ایکٹیویٹ) ہوجاتے ہیں اور اس کی" بحر القدرۃ " کی حقیقت (ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے )۔ کیونکہ ہمارے اوپر (ملکوت میں ) "بحر القدرۃ "کی ایک حقیقت ہے اور اس زمین پر ہم محض اس کا عکس ہیں۔ لیکن جیسے ہی آپ ذکر کرتے ہیں ، یہ سارے ایٹم متحرک ( ایکٹیویٹ) ہوجاتے ہیں، جیسے ایک چابی گھومتی جاتی ہیں، جو اس حقیقت ( کا تالا ) کھول دیتی ہے ۔ نہ آپکی نماز ، ،نہ آپکی زکوۃ ، نہ آپکا کوئی بھی عمل جو آپ کرتے ہیں ، نہ ہی حج ،نہ ہی (اسلام کی ) شہادت ، اس حقیقت کو کچھ بھی متحرک ( ایکٹیویٹ) نہیں کر سکتا ۔ لیکن جیسے ہی آپ اللہ ( عزوجل )کا ذکر (یعنی درود) پڑھتے ہیں ، جو انا اور نفس سے پاک ہے ، اس ذکر کے ذریعے ( ذرات کو ایکٹیویٹ کر دیتا ہے ) کھول دیتا ہے ۔ یہ (ایٹم ) اِس ذکر سے پرجوش ہو جاتے ہیں۔ یہ اب (پرجوشی سے ) ذکر میں گردش کرتے ہیں ۔ اور آپ دیکھیں گے کہ کمرے کے اندر موجود ساری اینرجی گردش کرتی ہے ،رواں ہو جاتی ہے، گھومنے لگتی ہے۔ کچھ اینرجیز اپنی گردش میں اس قدر مضبوط ہوتی ہیں کہ جب بعد میں (گھر ) واپس آئیں اور آپکو اپنے گھر کی تصاویر( اپنی جگہ سے) ہلی ہوئی نظر آتی ہیں۔  

کیونکہ یہ گردش کرتی ہے ، متحرک رہتی ہے ، چلتی رہتی ہے ، زمین کتنے لاکھ ، تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ حرکت کرتی ہے ، زمین اپنے (مدار میں) گردش کر رہی ہے ، اگر یہ گردش نہ کرے تو آپ بہہ چکے ہوتے۔ یہ اسکی گردش ہے جو ہر چیز کو برقرار رکھتی ہے ، اور اتنی تیزی سے گھوم رہی ہے کہ آپ اس زمین پر آرام سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ 

ذرا ان ایٹموں کا تصور کریں جب وہ ان اذکار اور اس صلوات کے ذریعہ گردش کرتے ہیں ، اب کس طرح کی اینرجیز آرہی ہیں اور یہ ذکر اللہ کی طاقت ہے ، یہ مجلسِ صَلَّى عَلَی النَّبِیْﷺ کی طاقت ہے۔ مجلس یہ ہے کہ اس حقیقتِ نبوی ﷺ کی حمد و ثناء کرنے کیلئے اکٹھے ہوجائیں کہ اُنﷺ کا نام "حمد" ہے کہ اللہ ( عزوجل )نے ایک راز دیا ہے کہ اس نام میں "حمد" ہے۔ جیسے ہی آپ "حمد " کرتے ہیں آپ ہر چیز کو متحرک( ایکٹیویٹ) کردیتے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس طرح کی اینرجی میں شیطان زندہ رہ سکتا ہے؟ کیا آپ کے خیال میں اس قسم کی اینرجی میں بیماریاں اور مشکلات باقی رہ سکتی ہیں؟

جیسے ہی آپ اپنے گھر اور اپنے ماحول میں اس "حمد" کو جاری کرتے ہیں ، جہاں کہیں بھی ہوں ، وہاں ایک طاقت داخل ہوتی ہے۔ جب یہ طاقت داخل ہوتی ہے تو ، وہ آس پاس موجودہر ایٹم ، ہر مالیکیول ، ہر جن اور انس کو متحرک( ایکٹیویٹ) کرنا شروع کردیتی ہے۔ مومن موجود ہیں جو اس ذکر اور اس حمد کے ذریعہ متحرک ( ایکٹیویٹ) ہوجاتے ہیں اور ذکر اللہ اکبر!! 

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ( عزوجل ) ہمیں زیادہ سے زیادہ سمجھ عطا فرمائےکہ ذکر کی حقیقت کیا ہے ، ذکر کی مجالس (کی حقیقت کیا ہے ) اور یہ کس طرح کی اینرجیز اور برکتیں متحرک ( ایکٹیویٹ) کرتی ہیں۔ ایک مشکل سے بھری ہوئی دنیا میں اللہ( عزوجل ) نے ہمیں مشکل کے خلاف زبردست ہتھیار دیا۔ ہمیں بس اتنا کرنا ہے کہ جنت کے حلقوں کی طرف بھاگیں اور اس حقیقت کو متحرک( ایکٹیویٹ) کریں۔ 

یہ اولیا اللہ تعلیم دے رہے ہیں کہ وہ روح میں بیج بو رہے ہیں ، آپ جانتے ہیں کہ فصل کی کٹائی کا وقت آئے گا ۔ جب آپ محبت کے ان بیجوں کو ہر نعت اور صلوات کی تلاوت کرتے ہوئے بوتے ہیں ، تو وہ بھرے ہوئے آتے ہیں،ایسے حقائق سے لدے ہوئے جنہیں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔اور ان کو روح پر بکھیر دیا جاتا ہے ، روح پر بکھیر دیا جاتا ہے ، تمغوں کی طرح جو روح کو اللہ (عزوجل)کی بارگاہ میں لباسِ تعظیم عطا کرتے ہیں۔ اللہ(عزوجل) نے فرمایا کہ اپنے بہترین لباس میں نمازِ جمعہ کے لئے آئیں۔اور دنیا والے اچھا سوٹ خرید کر جمعہ کے لئے چلے جاتے ہیں۔لیکن بہترین لباس جو اللہ(عزوجل)کیلئے کوئی معنی رکھتا ہے ، کیونکہ یاد رکھیں اللہ (عزوجل) کا ارشاد ہے کہ میرے لیے یہ دنیا، تمھارے آسمان و زمین ایک مچھر کے پر برابر بھی اہم نہیں ۔ کتنے بے وقعت ہیں۔ ۔ اللہ ( عزوجل ) نے ہر شئے کو مچھر کے ایک پر جتنی اہمیت دی، کیا اس کا تخلیق کرنا تمام دنیاؤں کی تخلیق سے زیادہ پیچیدہ ہے؟ یا اللہ ( عزوجل ) کیلئے مچھر کا پر ان تمام آسمانوں اور زمین سے زیادہ دلچسپ ہے۔ ٹھیک ہے؟
 تو پھر اللہ ( عزوجل )کس بارے میں ارشاد فرما رہا ہے؟ کس کو خوبصورت بنایا جائے ؟ وہ جو میں نے تمہیں ابدیت(ہمیشگی)سے دی ہے— تمہاری روح!! اپنے تمام تمغات اور اپنا خوبصورت لباس اپنی روح پر اُوڑھیں۔ یہ حمد بیان کریں، جب ہم نعت میں ، زینت العرش(ﷺ) کہہ رہے ہیں تو ، ان اردو وہابیوں میں سے کچھ کہتے ہیں ، 'نہیں نہیں یہ بدعت ہے، یہ شرک ہے،تمام غلیظ الفاظ جو وہ استعمال کرتے ہیں ، اور پھر آخر میں ، وہ صلوٰۃ و سلام پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں 'زینت العرش'، کہ نبی کریم (ﷺ) کا نامِ مبارک وہ خوبصورتی ہے جو عرش کو خوبصورت بناتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ سیدنامحمد (ﷺ) کا نامِ مبارک اور درود شریف عرشِ الہی کو خوبصورت بنا رہے ہیں تو تصور کیجئے کہ ہماری روح کو یہ کیا(خوبصورتی)دیتے ہونگے۔تو یہ ہی وہ خوبصورت لباس ہے۔ جیسے ہی ، ہم یہ صلوات (نعت /درود شریف ) پڑھ رہے ہیں، یہ درودو سلام بھیج رہے ہیں اور صرف یہی وہ کام ہے جو یہ (سجاوٹ و خوبصورتی) دیتا ہے۔ آپ کی نماز نہیں ، آپ کی نماز کا اس حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اور خدا سے دعا کریں کہ شیطان آپ میں نہ ہو ، وہ آپکی ساری نماز کو جھٹلا دیتا ہے ۔اسکا کوئی موازنہ تک نہیں ہے۔ یہ درود اور یہ نعتیں اور صلوات روح پر ایک خوبصورت لباس اُوڑھتی ہیں، خوبصورت انوارات ( سے سجاتی ہیں ) ، جو ہمارے (عمل) سے نہیں ، کوئی ایسی چیز نہیں، جو ہم (اپنے عمل سے) حاصل کر سکیں۔ جو اللہ(عزوجل) روح کو ملبوس فرماتا ہے۔ نور کی حیرت انگیز زینت ، (سجاوٹ) اور وہ (بیج ) بڑھتے ہیں اور بڑھتے ہیں اور پھر جب آپکے قدم اس راستے میں مضبوطی سے جڑ جاتے ہیں ، اور ( بڑھنے کا عمل )جاری و ساری رہتا ہے تو ، یہ نور بارگاہِ الہی میں درختوں میں تبدیل ہو رہا ہے ، وہ جڑ پکڑ رہے ہیں۔ کیونکہ آپ یہ کرتے رہتے ہیں ، کرتے رہتے ہیں ، کرتے رہتے ہیں ، یہ درخت پھلنا پھولنا شروع کردیتے ہیں۔ ایک دن آتا ہے جب یہ سارے حقائق آپ کی روح کے اندر کھلنے لگتے ہیں ، وہ بہت کھلتے ہیں ، کیونکہ درود بہت زیادہ ہے اور اتنی کثرت سے ہے کہ آپ کے منہ سے پھل نکل رہے ہیں(یعنی) انکے تمام حقائق۔اور جو کچھ بھی وہ سکھاتے ہیں ، آپ کو درود میں مل جائے گا ، آپ اسے صلوات میں پائیں گے۔ اگر آپ کبھی الفاظ پڑھیں تو ، "واہ ، واہ"(کرنے لگیں کہ )!! وہ کیا کہہ رہے ہیں ، "اوہ ، دیکھو وہ کیا کہتے ہیں۔" ہاں کیونکہ زندگی بھر یہ بیج بوئیں ہیں اور وہ جب اُگتے ہیں تو حیرت انگیز پھل پیدا کریں گے۔ اور جب وہ یہ پھل بناتے ہیں تو آپ ان پر زندہ رہیں گے ، آپکی فیملی ، ان پر زندہ ر ہے گی اور تابہ ابد ، ایک تمام کمیونٹی اس پر پرورش پائے گی۔ اور یہ اولیا اللہ کی فتوحات بن جاتی ہے۔ وہ واحد چیز جو بہت اہمیت رکھتی ہے جسے پیچھے(وراثت میں)چھوڑا جا سکتا ہے وہ یہ حقائق ہیں اور ان علومِ(معرفت) کی تلاش ہے ۔ اور اگر یہ علوم پھلتے پھولتے ہیں تو ، وہ آپ کے لئے ابدی لباس اور ہر کوئی جو اس پھل کے روبرو آتا ہے اُس کیلئے رہنمائی کا وسیلہ بن جاتے ہیں۔

شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق) 

Everything around us is from Muhammadan light. That's all this teaching, they keep trying to repeat, and repeat, and repeat. Allah (Azzwajal), understanding is in "La ilaha il'Allah" and you can never reach that. It's not a ocean that is for anything from creation to enter. Its understanding can only be understood through the reflection called "Muhammadun Rasulullah" (saws). So everything created is not created in "La ilaha il'Allah" that's why Allah (Azzwajal) says "La ilaha il'Allah"

"La" 

Don't look here. Nothing is with me. Allah, the Creator created creation in an ocean of creation in which Allah (Azzwajal) is not in that ocean. Cause Allah (Azzwajal) is not created. You make a computer, you are not in the computer. You unplug it any time you want. 

Everything is in "Muhammadun Rasulullah" (saws), every atom. So this only makes more sense from Malakut when you think of light. Every, every light is the source of all form. Means the atomic reality is the source of how this form is manifesting. So that Malakut is all under "Muhammadun Rasulullah" (saws). Every atom in every wall in your home, on the couch, everything animate, inanimate object has atoms within it . Each atom 'adam' is under more "Muhammadun Rasulullah" (saws). And Haqeeqat al Muhammadiya (saws) is inside that atom. It's source of power is from that reality.

So then imagine then the greatness of Zikar' Allah. When you go for your Salah is for your own benefit. Allah (azzwajal) knows what type of realities open for your Salah . But, as soon as you mention Allah (Azzwajal), Zikar of Allah (Azzwajal), and we said before the highest Zikar of Allah (Azzwajal) is when you say 'Allahumma Salli Ala Sayedena Muhammad, wa ala Aali Sayedena Muhammad' (saws), Darood ashareef. 

Its praising Allah (Azzwajal), showing Allah (Azzwajal) that I understood that you’r hidden treasure wanting to be known, and you are being known through "Muhammadun Rasulullah" (saws), the perfected reflection of the Divinely Presence. As soon as you make the zikar and salawats, every atom in your room around you, every molecular, atomic structure around you, is now activated in that zikar. Because its core reality is "Muhammadun Rasulullah" (saws). All its angels, and angelic reality, all its core reality.

As soon as you make zikar, these atoms are activated and its reality of Bahar al-Qudra, because there's a reality of the Ocean of Power that is above us and we are merely its reflection on this earth. But as soon as you make zikar, all these atoms are been activated, moving moving, like a key that unlocked its reality. Not by your salah, not by your Zaka't, nothing that you do, (not by) your Hajj, not Shahada, and nothing going to activate that reality. But as soon as you make the Zikar of Allah (Azzwajal), it's free from ego and nafs, it's activated by that Zikar. It's excited by that Zikar. It is now flowing within the Zikar. And you see that all the energy within the room is moving, moving, moving. Some energies are so strong in their movement, later on, come back and you see the pictures in your home moved. 

Because it's moving, it's moving, it's moving, the earth is moving how many hundred thousand, three hundred thousand kilometers per second, the earth is spinning its rotation, had it not spin, you would have floated away. It's spin is what keeping everything, and spinning so fast that you can have a comfortable life on this earth. 

Just imagine then these atoms when they're activated by these dhikars and this salawats, what type of energies are now coming and that's the power of Dhikar'Allah, that's the power of the Majlis, for Sallay Ala un Nabi (saws). The Majlis is that get together to praise upon the prophetic reality that his name (saws) is "Hamd" that Allah (Azzwajal) gave a secret that that name has "Hamd" in it as soon as you 'Hamed' you activating everything. Do you think a Shaytan can survive in that type of energy? You think is sicknesses and difficulties survive in that type of energy?

As soon as you activate that "Hamd" in your home and your environment, wherever it is, there's a force that entering. When that force enters, it begin to activate everything around, every atom around, every molecule around, every Jinn and Inss that around. There are Momin are activated by that Dhikar and that Hamd. And Dhikar Allahu Akbar. 

We pray that Allah (azzwajal) give more more understanding of the reality of Dhikar, the Majlises of Dhikar, what type of energies and blessings it activates. In a world filled with a difficulty Allah (azzwajal) gave us a tremendous weapon against difficulty. All we have to do is run to the circles of paradise and activate that reality.

These Auliya Allah are teaching that they are planting seeds on to the soul, you know there's going to be a harvest time. That when you plant these seeds of love every Naat and Salwaat being recited, they're coming loaded, loaded with realities that cannot be imagined. And they're being thrown upon the soul, thrown upon the soul, like medallions that give the soul its dress of honor in Allah (azzwajal)'s Divenely Pesence. Allah (azzwajal) said 'come for salaat'ul Jumamh in the best of your clothing.' And Duniya people go buy a nice suit and go for Jummah. But the best of clothing that means anything for Allah (azzwajal), because remember Allah (azzwajal) said this dunya your heavens and earth don't mean the weight of a mosquito wing for me. How insignificant Allah (azzwajal) put everything into the wing of a mosquito, is more more complicated to make than all of these dunias or more interesting to Allah (azzwajal) than all these heavens and earth is a mosquito wing. Right. 
So what is Allah (azzwajal) talking about then to beautify what? So that what I gave you of eternity, your soul. Put all your medallions and your beautiful dress upon your soul. Make these, make these praising when we're saying in the naat , Zeenat al-Arsh (saws), some of these Urdu wahabis, they say 'no no this bidah, this shirk, all this garbage words that they use, and then at the end, they give Salatu salams and says 'zeenat al Arsh'. That Prophet (saws) name is the beauty that beautifies the Throne.

If you think the name and the Darood as'sharif of Sayedena Muhammad (saws) beautifies the Divinely Throne, imagine what it does to our soul. That this is the beautific dress. As soon as, we're making these salawats making these praisings and it's the only thing that does that. Not your salah, your Salat does nothing of this reality. And pray to God that shaytan is not in you, that he negate all your salah. It's not even comparable. These daroods and these naats and the salawats make a beautific dress upon the soul beautific lights that not from us, not anything that can be achieved from us. That Allah (azzwajal) dresses upon the soul. Amazing adornments of lights, and they grow and they grow and then as you have firmness in your path, and continue and continue, these lights are turning into trees in Divinely Presence, they are taking root. Because you keep doing it, keep doing it, keep doing it, these trees begin to bear fruits. A day comes when all these haqaiqs are blossoming within your soul, they blossoming so much, because the darood is so many and so much, and so often that the fruits are flying out of your mouth, all its haqaiqs. And everything they teach, you'll find in the darood, you'll find it in a salawat. If you ever read the words, wow, wow just what they were saying, oh wow, look look what they say.' Yeah because a lifetime of sending these seeds they're gonna grow and when they grow they're gonna make amazing fruits. And when they make these fruits, you survive off of them, your family survives off of them and an entire community will be nourished for all of eternity off of them. And this becomes a Futuhat of Auwliya. The only thing that you can leave behind of any significance is the seeking of these realities and of these knowledges. And if these knowledges blossoms, they become an eternal dress for you and a source of guidance for anyone who comes across that fruit.

⚡Watch Link:
https://youtu.be/f5m84sDlD0Q
⚡Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir

⚡Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/

No comments:

Post a Comment