Monday, September 27, 2021

70,000 Murdon say Azaab hut gaya



*🌷درود شریف کی برکت سے  ستر ہزار مُردوں کو عذابِ قبر سے رہائی مل گئی* *************************


 ایک عورت حضرت سیدنا خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی میری ایک جوان بیٹی تھی وہ فوت ہو گئی، آپؓ کوئی عمل بتادیں تاکہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں، آپؓ نے عمل بتایا اس عورت نے عمل کیا تو خواب میں دیکھا کہ اس کی بیٹی کو تارکول کا لباس پہنا ہوا ہے، اس کی گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بیڑیاں ہیں، اس عورت نے سارا خواب حضرت حسن بصری رضی اللہ عنہ کو بتایا تو آپؓ کو بہت غم ہوا، پھر کچھ مدت کے بعد حضرت خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ نے اس نوجوان لڑکی کو جنت میں دیکھا اس کے سر پر تاج تھا اس نے کہا اے حسن! مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ میں اس عورت کی بیٹی ہوں جو آپؓ کے پاس عمل لینے آئی تھی اور یہ بات کی تھی، آپؓ نے پوچھا یہ کیسے ہوا جو میں یہ تم پر انعام دیکھ رہا ہوں، وہ کہنے لگی ایک بار یہاں سے ایک آدمی گزرا اس نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر دورد شریف پڑھا اس وقت قبرستان میں ستر ہزار مردوں کو عذاب ہو رہا تھا آواز آئی کے اس آدمی کے درود شریف پڑھنے کی برکت سے ان سب سے عذاب ہٹادو۔
(سعادت الادارین صفحہ 122) 📚
سید جاوید علی جیلانی

No comments:

Post a Comment