Tuesday, September 28, 2021

چھوٹی دانایاں ‏



آپ روز مجھ سے فارمولا پوچھتے ہیں کہ گُر بتائیں، جاگنے کا نسخہ بتائیں یا وظیفہ بتائیں مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اور کچھ نہ کرو، صرف اُمت کی فلاح کے لئے دعا کرو اور کہو کہ یااللّٰه اُمت پریشان ہے، اس پر رحم فرما، یہ حضور پاکﷺ کی اُمت ہے. دعا کرو کہ وہ وقت کبھی نہ آئے جب حضور پاکﷺ کو ہمارے حوالے سے سننا پڑ جائے کہ حضور پاک ﷺ ،کیا یہ آپ ہی کی اُمت ہے؟ تو ہم کیا جواب دیں گے کہ آپﷺ ہی کی امت ہیں۔ میاں محمد صاحب رح نے کہا ہے کہ 
      
  ؎ آکڑ تے مغروری ساری نکل جاوے گی تیری
           جس دن پاک محمدﷺ کیہا اے نئیں اُمت میری

آپ اپنی بڑی " دانائیاں" بند کر دو اور چھوٹی دانائی کے ساتھ چلو۔ چھوٹی دانائی یہ ہے کہ آپ درود شریف پڑھتے جاؤ اور اس اُمت کی فلاح کے لئے دعا کرتے جاؤ۔ اگر اُمت میں ایسا آدمی ہے جس کے اسلام میں کمی بیشی ہے، اسے ایمان کی کمی ہے، عارضہ ہے، تو اسے بھی Accommodate کر لو۔ تو سب کو ساتھ لے چلو۔ اِس کو بھی اور اُس کو بھی ساتھ لے چلو۔ تو ان کے لئے دعا کرو۔ ساری کی ساری اُمت کی مجموعی طور پر فلاح کے لئے آپ دعا کرو۔ آپ اُمت کی دعا کے لیے اگر رات لگا دو تو میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ جس کی اُمت ہے وہ آپ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔انشاءاللّٰه تعالٰی۔
سرکار حضرت واصف علی واصف رح
کتاب۔ گفتگو 22
صفحہ نمبر 102

No comments:

Post a Comment