Wednesday, September 1, 2021

Aik Bhai aur un ka Sawaal


میں ہمیشہ یہی سوچتا تھا کے ممجھ عاصی کا درود بھی سرکار دیکھتے اور سنتے ہوں گے ؟؟ پر 
مجھے عشق گھومائے رکھتا تھا 
مجھے عشق نچائے رکھتا تھا 
میں نوکر انکا صدیوں سے 
میں چاکر انکا ازلوں سے 
ایک اور رات اسی فکر کے ساتھ درود پاک پڑھ کے سو گیا کے سرکار نے سنا ہوگا اس رات خواب میں سرکار ﷺ نے اپنے مبارک ذات اطہر کی زیارت سے مشرف فرمایا ۔ میرے آقا ﷺ میرے داتا ﷺ میرے مولا ﷺ میرے ہادی ﷺ میرے ملجا ﷺ خاکی جبہ مبارک زیب تن کیے ہووے تھے جو کے ستاروں سی بھی زیادہ نورانی اور چمکدار تھا اگر اسکے ایک کنارے سے دوسرے کنارے دیکھنا چاہوں تو نہیں دیکھا جاتا تھا اسکے ایک کنارے کی خوبصورتی ہی نہ قابلِ بیان ہے اور آپ ﷺ کا امام مبارک لا تعداد چاند اکٹھے جمع کر دیے جایئں تو ان سے بھی زیادہ روشن و منور و چمکدار تھا ایک خوبصورت پر سکوں باغ تھا جسکا سبزہ اس دنیا سے بہت مختلف تھا بہت خوش نما درخت اور پھول تھے سرکار ﷺ پھولوں کو اشارہ کرتے ہیں تو بہت سارے پھول سرکار ﷺ کے سامنے ہوا میں معلق ہو جاتے ہیں پھر ان پھولوں کا ایک دل بن جاتا ہے سرکار ﷺ اشارہ کرتے ہیں ہوا چلتی ہے جو اس دل کو اڑا لے جاتی ہے وہ کبھی درختوں کے اردگرد سے کبھی آسمان سے ہوتا ہوا آ کر پھر سے سرکار ﷺ کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے میرے نورانی مصطفیٰ پاک ﷺ فرماتے ہیں تو سوچتا ہے کے تیرا درود مجھ تک پوھنچتا ہے کے نئی ۔ جیسے یہ دل ہر چیز سے گزرتے ہووے دوبارہ میرے سامنے پوھنچ گیا ہے ایسے ہی تیرا دورد مجھ تک پوھنچتا ہے ❤❤❤
پھر میرے آقا رسول محترم ﷺ تشریف لے جاتے ہیں میں باغ میں کھڑا حیرت میں سوچ رہا ہوتا ہوں کے یھاں سے گھر کیسے پوھنچوں گا ایک گاڑی میں بیٹھا کے مجھے پاکستان کی سرحد میں داخل کر کے بتایا جاتا ہے یہ غوث پاک کے مریدوں کو چھوڑنے کا کام کرتی ہے پھر آنکھ کھلتی ہے اور تکیہ مجھ عاصی کے بے وقعت آنسوؤں سے بھرا ہوتا ہے ۔۔
وہ ﷺ آتے ہیں وہ ﷺ سنتے ہیں ❤
بلانا ہم نہ چھوڑیں گے ❤

کفن پہناؤ تو خاکِ مدینہ منہ پے مٙل دینا 
یہی بس ایک صورت ہے خدا کو منہ دکھانے کی 


ﷺ💗ٱللَّـﮬـُمَّ صـَلِِّ وَسَلِّـمْ
؏َـلَے سَيِّدِنَـا مُحَمـــَّدْ💕ﷺ

No comments:

Post a Comment