Tuesday, September 28, 2021

درود شریف کی فضیلت*






*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹​*
*درود شریف کی فضیلت*
*موجودہ مادی دور میں انسان کی مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ وہ کسی طرف زیادہ* *توجہ نہیں دے سکتا درود پاک کی فضیلت میں قرآن پاک میں اللہ تعالی کا واضح حکم ہے*
*ترجمہ بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ہیں اے ایمان والو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔*
*قرآنی آیت سے درود شریف کی فضیلت کا آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں اور پھر سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ درود شریف کے بغیر اسلام کا دوسرا رکن یعنی نماز مکمل نہیں ہوتی اور یہ پہلا درود شریف ہے جس میں پہلے حصے میں صلوۃ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر بھیجنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر بھیجی گئی ھے اور دوسرے حصے میں دونوں پیغمبران عظام پر اور ان کی آل پر برکت کے نزول کا تذکرہ ہے۔اس درود پاک کو جس کو ہم درود ابراہیمی کہتے ہیں اس کی بہت فضیلت ہے۔ہر مسلمان کا فرض ہے کہ روزانہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر* *درود بھیجے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ روز قیامت تم میں سے ہر مقام اور ہر جگہ میرے زیادہ قریب وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر اور میری آل پر درود پاک کی کثرت کی ہوگی حضرت مولا علی شیرخدا علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کچھ نوری فرشتے وہ ہیں جو صرف *💫جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن زمین پر اترتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں سونے کے قلم اور چاندی کی دواتیں اور نور کے کاغذ ہوتے ہیں وہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کی آل پر درود شریف پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں غرض درود پاک کی فضیلت پر بے شمار احادیث اور اقوال صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں جو طوالت کے باعث ہم نہیں دے رہے یوں تو بے شمار درود شریف کتابوں میں مذکور ہیں جن کا اپنا مقام اور فضیلت ہے جیسے درود تاج درود تنجینہ درود ہزارہ درود شفاء ہمارے ہاں درود پاک پر بڑی بڑی کتابیں موجود ہیں جن کے مطالعہ سے مکمل* *رہنمائی حاصل ہوتی ہے دنیا اسم اعظم کی تلاش میں سرگرداں ہے اسی طرح اس دور میں لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث مختصر سے مختصر درود شریف ہو جو آسانی سے پڑھا جاسکے اور فضیلتوں درجہ میں سب سے بھاری ہو اور تمام مسائل اور مشکلات کا حل بھی اسی میں ہو اور*
 *وہ درود پاک یہ ہے* 
*(صل اللہ علیہ و آلہ و سلم)* 
*ترجمہ: محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اور آپ کی آل پر اے اللہ اپنی خاص رحمت کا نزول فرما.*
*یہ روح درود ہے اور اس کی سند شیخ سعدی کی یہ رباعی ہے۔۔*
 💞💞💞💞💞
*بلغ العلی بکمالہ*
*کشف الدجا بجمالہ*
*حسنت جمیع خصالہ*
*صلو علیہ وآلہ*  
💞💞💞💞💞💞 
*محبوب کائنات حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا نام مبارک اتنا بابرکت ہے کہ بنی اِسرائیل کا ایک بدکار شخص جس کو مرنے کے بعد روڑی اور گندگی کے ڈھیر پہ پھینک دیا گیا تھا اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو حُکم دیا کہ اس شخص کو اُٹھا کر اس کی نمازِ جنازہ پڑھو کیونکہ جب یہ شخص تورات کو پڑھنے کے لیےکھولتا تھا اور میرے محبوب محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا نام دیکھتا تو محبّت کے ساتھ چوم لیتا تھا اور درود شریف پڑھتا تھا سبحان اللہﷻ*
*حوالہ* 
*خصائصِ کُبریٰ صفحہ 16 جِلد 1*

No comments:

Post a Comment