Tuesday, September 28, 2021

درود شریف کی فضیلت*






*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹​*
*درود شریف کی فضیلت*
*موجودہ مادی دور میں انسان کی مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ وہ کسی طرف زیادہ* *توجہ نہیں دے سکتا درود پاک کی فضیلت میں قرآن پاک میں اللہ تعالی کا واضح حکم ہے*
*ترجمہ بے شک اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ہیں اے ایمان والو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔*
*قرآنی آیت سے درود شریف کی فضیلت کا آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں اور پھر سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ درود شریف کے بغیر اسلام کا دوسرا رکن یعنی نماز مکمل نہیں ہوتی اور یہ پہلا درود شریف ہے جس میں پہلے حصے میں صلوۃ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر بھیجنے کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر بھیجی گئی ھے اور دوسرے حصے میں دونوں پیغمبران عظام پر اور ان کی آل پر برکت کے نزول کا تذکرہ ہے۔اس درود پاک کو جس کو ہم درود ابراہیمی کہتے ہیں اس کی بہت فضیلت ہے۔ہر مسلمان کا فرض ہے کہ روزانہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کی آل پر* *درود بھیجے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ روز قیامت تم میں سے ہر مقام اور ہر جگہ میرے زیادہ قریب وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر اور میری آل پر درود پاک کی کثرت کی ہوگی حضرت مولا علی شیرخدا علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کچھ نوری فرشتے وہ ہیں جو صرف *💫جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن زمین پر اترتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں سونے کے قلم اور چاندی کی دواتیں اور نور کے کاغذ ہوتے ہیں وہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کی آل پر درود شریف پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں غرض درود پاک کی فضیلت پر بے شمار احادیث اور اقوال صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں جو طوالت کے باعث ہم نہیں دے رہے یوں تو بے شمار درود شریف کتابوں میں مذکور ہیں جن کا اپنا مقام اور فضیلت ہے جیسے درود تاج درود تنجینہ درود ہزارہ درود شفاء ہمارے ہاں درود پاک پر بڑی بڑی کتابیں موجود ہیں جن کے مطالعہ سے مکمل* *رہنمائی حاصل ہوتی ہے دنیا اسم اعظم کی تلاش میں سرگرداں ہے اسی طرح اس دور میں لوگ یہ چاہتے ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث مختصر سے مختصر درود شریف ہو جو آسانی سے پڑھا جاسکے اور فضیلتوں درجہ میں سب سے بھاری ہو اور تمام مسائل اور مشکلات کا حل بھی اسی میں ہو اور*
 *وہ درود پاک یہ ہے* 
*(صل اللہ علیہ و آلہ و سلم)* 
*ترجمہ: محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اور آپ کی آل پر اے اللہ اپنی خاص رحمت کا نزول فرما.*
*یہ روح درود ہے اور اس کی سند شیخ سعدی کی یہ رباعی ہے۔۔*
 💞💞💞💞💞
*بلغ العلی بکمالہ*
*کشف الدجا بجمالہ*
*حسنت جمیع خصالہ*
*صلو علیہ وآلہ*  
💞💞💞💞💞💞 
*محبوب کائنات حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا نام مبارک اتنا بابرکت ہے کہ بنی اِسرائیل کا ایک بدکار شخص جس کو مرنے کے بعد روڑی اور گندگی کے ڈھیر پہ پھینک دیا گیا تھا اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو حُکم دیا کہ اس شخص کو اُٹھا کر اس کی نمازِ جنازہ پڑھو کیونکہ جب یہ شخص تورات کو پڑھنے کے لیےکھولتا تھا اور میرے محبوب محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا نام دیکھتا تو محبّت کے ساتھ چوم لیتا تھا اور درود شریف پڑھتا تھا سبحان اللہﷻ*
*حوالہ* 
*خصائصِ کُبریٰ صفحہ 16 جِلد 1*

چھوٹی دانایاں ‏



آپ روز مجھ سے فارمولا پوچھتے ہیں کہ گُر بتائیں، جاگنے کا نسخہ بتائیں یا وظیفہ بتائیں مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اور کچھ نہ کرو، صرف اُمت کی فلاح کے لئے دعا کرو اور کہو کہ یااللّٰه اُمت پریشان ہے، اس پر رحم فرما، یہ حضور پاکﷺ کی اُمت ہے. دعا کرو کہ وہ وقت کبھی نہ آئے جب حضور پاکﷺ کو ہمارے حوالے سے سننا پڑ جائے کہ حضور پاک ﷺ ،کیا یہ آپ ہی کی اُمت ہے؟ تو ہم کیا جواب دیں گے کہ آپﷺ ہی کی امت ہیں۔ میاں محمد صاحب رح نے کہا ہے کہ 
      
  ؎ آکڑ تے مغروری ساری نکل جاوے گی تیری
           جس دن پاک محمدﷺ کیہا اے نئیں اُمت میری

آپ اپنی بڑی " دانائیاں" بند کر دو اور چھوٹی دانائی کے ساتھ چلو۔ چھوٹی دانائی یہ ہے کہ آپ درود شریف پڑھتے جاؤ اور اس اُمت کی فلاح کے لئے دعا کرتے جاؤ۔ اگر اُمت میں ایسا آدمی ہے جس کے اسلام میں کمی بیشی ہے، اسے ایمان کی کمی ہے، عارضہ ہے، تو اسے بھی Accommodate کر لو۔ تو سب کو ساتھ لے چلو۔ اِس کو بھی اور اُس کو بھی ساتھ لے چلو۔ تو ان کے لئے دعا کرو۔ ساری کی ساری اُمت کی مجموعی طور پر فلاح کے لئے آپ دعا کرو۔ آپ اُمت کی دعا کے لیے اگر رات لگا دو تو میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں کہ جس کی اُمت ہے وہ آپ کو نظر انداز نہیں کریں گے۔انشاءاللّٰه تعالٰی۔
سرکار حضرت واصف علی واصف رح
کتاب۔ گفتگو 22
صفحہ نمبر 102

Monday, September 27, 2021

70,000 Murdon say Azaab hut gaya



*🌷درود شریف کی برکت سے  ستر ہزار مُردوں کو عذابِ قبر سے رہائی مل گئی* *************************


 ایک عورت حضرت سیدنا خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی میری ایک جوان بیٹی تھی وہ فوت ہو گئی، آپؓ کوئی عمل بتادیں تاکہ میں اسے خواب میں دیکھ لوں، آپؓ نے عمل بتایا اس عورت نے عمل کیا تو خواب میں دیکھا کہ اس کی بیٹی کو تارکول کا لباس پہنا ہوا ہے، اس کی گردن میں زنجیر اور پاؤں میں بیڑیاں ہیں، اس عورت نے سارا خواب حضرت حسن بصری رضی اللہ عنہ کو بتایا تو آپؓ کو بہت غم ہوا، پھر کچھ مدت کے بعد حضرت خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ نے اس نوجوان لڑکی کو جنت میں دیکھا اس کے سر پر تاج تھا اس نے کہا اے حسن! مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ میں اس عورت کی بیٹی ہوں جو آپؓ کے پاس عمل لینے آئی تھی اور یہ بات کی تھی، آپؓ نے پوچھا یہ کیسے ہوا جو میں یہ تم پر انعام دیکھ رہا ہوں، وہ کہنے لگی ایک بار یہاں سے ایک آدمی گزرا اس نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر دورد شریف پڑھا اس وقت قبرستان میں ستر ہزار مردوں کو عذاب ہو رہا تھا آواز آئی کے اس آدمی کے درود شریف پڑھنے کی برکت سے ان سب سے عذاب ہٹادو۔
(سعادت الادارین صفحہ 122) 📚
سید جاوید علی جیلانی

‏Durood e ‎Taj



سارے درود شریف ہی نعت کا درجہ رکھتے ہیں، جس پر بھی غور کرو، لگتا ہے، بس یہی سب سے خوبصورت ہے۔ لیکن درود تاج کے ساتھ کچھ زیادہ ہی احساسات جڑے ہوئے ہیں میرے۔ کبھی کبھی تو کچھ ایسا ردھم سا پیدا ہوتا ہے، کہ بس کچھ نہ پوچھئے۔ کسی کسی جگہ تو ایسے کچھ تار سے جھنجھناتے ہیں، کہ لگتا ہے بندہ صاحب درود تاج سے ملاقات کر آیا ہے۔ اپنی آواز اپنی آواز ہی نہیں لگتی۔ 
بڑا کچھ وابستہ ہے میرا درود تاج سے۔ 
میرا بچپن، میری جوانی، میرا بڑھاپا۔ عمر کا کوئی حصہ درود تاج سے خالی نہیں گزرا۔ زندگی کے اچھے برے دنوں میں درود تاج بھی ساتھ رہا ہے میرے۔ 
سارا بچپن امی نے کوئی نیاز دینی، تو حلوہ پکانا۔ روح کیوڑہ اور گری میوہ ڈال کر۔ امی کے چینی کے برتن تھے ایک دو، کاسنی اور گلابی پھولوں والی پلیٹیں، ان میں امی نے حلوہ ڈال کر والد صاحبؒ کے سامنے رکھ دینا، نئے نئے پونے سے ڈھک کر۔ والد صاحبؒ نے ختم پڑھنا، اور سب بچوں نے بیٹھ کر سننا۔ 
درود تاج کے بہت سے الفاظ مجھے انہی سالوں میں یاد ہو گئے تھے۔ صاحب التاج و المعراج و البراق و العلم۔ دافع البلاء و الوباء و القحط و المرض و الالم۔ سید العرب و العجم۔ صاحب الجود و الکرم، محب الفقراء و الغرباء و المساکین۔ ابی القاسم محمد ابن عبداللہ، نور من نور اللہ، نور من نور اللہ، نور من نور اللہ۔ والد صاحبؒ تین بار دہراتے۔ اور پھر یایہا المشتاقون بنور جمالہ، صلوا علیہ و آلہ۔
پھر زندگی نے صفحہ پلٹا، اور والد صاحبؒ کی جگہ پر میں بیٹھا ختم دے رہا تھا، اور میرے بیوی بچے سن رہے تھے۔ زندگی کے پچھلے بیس بائیس سال اسی میں گزر گئے۔ کچھ دن پہلے تو میں اپنے بیٹے سے کہہ رہا تھا، کہ یار ختم یاد کر لو، اسی طرح سے کوئی نیاز دیتے ہوئے پڑھ لیا کرنا۔ 
باہر کہیں ختم پڑھنا ہو تو درود تاج کے بغیر بھی پڑھ لیتا ہوں، لیکن گھر میں درود تاج ضرور پڑھتا ہوں۔ بہت خوبصورت، بہت محبت بھری نعت ہے۔ 
جسمہ مقدس، معطر، مطہر، منور فی البیت و الحرم۔
آج سے اٹھائیس تیس سال پہلے ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا درود تاج تحفے میں دیا۔ 
”اسے غور سے پڑھو، شمسِ الضحیٰ، بدرِ الدجی، صدرِ العلی، نورِ الہدی، کہفِ الوری، یہ سب زیر سے لکھے ہوئے ہیں، انہیں زیر سے ہی پڑھنا ہے۔ پیش نہیں پڑھنی ان پر“ وہ مسکرا کر بولے۔ 
میں ویسے پیش ہی پڑھتا آیا تھا ان سب پر۔ 
بہرحال، حقیقت تو یہ ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یہ القابات پڑھتے ہوئے، پہلے بھی ایک وجد سا آ جایا کرتا تھا، اور اب بھی آ جاتا ہے۔ 
مصباح الظلم، جمیل الشیم، شفیع الامم، صاحب الجود و الکرم، بندہ کون سے لقب سے لطف اندوز نہ ہو، اور کس پر سبحان اللہ نہ کہے۔ 
سید المرسلین، خاتَمِ النبیین، شفیع المذنبین، انیس الغریبین، رحمۃ للعالمین، راحۃ العاشقین، مراد المشتاقین، 
سچ تو یہ ہے کہ ایک ایک لقب پر دل پھڑکتا ہے، راحۃ العاشقین، مراد المشتاقین۔
میں موت کو بڑا آئیڈیلائز کرتا ہوں۔ میں کہتا ہوں، یا اللہ مجھے خوبصورت موت عطا فرمانا۔ 
اور پھر میرے ذہن میں ایک خوبصورت موت کا تصور گھومتا ہے۔ 
میں نے غسل کرنا ہے، نئے کپڑے پہننے ہیں، خوشبو لگانی ہے، سورہ اسری، اور سورہ طہ پڑھنی ہے، زندگی میں میری آئیڈیل سورتیں، اور درود اکبر پڑھنا ہے۔ میں نے جو قرآن شریف ساری زندگی پڑھا ہے، اسے چومنا ہے، اسے چھاتی سے لگانا ہے، میں نے سہ پہر کی ہلکی پھلکی دھوپ چھاؤں میں عصر پڑھنی ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور مجھے بہت سی چیزیں یاد آتی ہیں۔ 
وہیں کہیں مجھے ایک سوچ آتی ہے، کہ میں نے درود تاج پڑھنا ہے۔ 
میں سوچتا ہوں مرنے سے پہلے میں نے کیا کیا کام کرنے ہیں، مرنے سے بس چند لمحے پہلے، تو ان میں سے مجھے ایک درود تاج بھی یاد آتا ہے کہیں، کہ مرنے سے پہلے میں نے درود تاج بھی پڑھنا ہے، خوب لطف لے کر۔ میں چاہتا ہوں، مرنے سے پہلے ایک بار، ایک آخری بار، مجھے درود تاج پڑھنے کا موقع مل جائے۔ دنیا میں جن جن چیزوں کو چھوڑ کر جاتے ہوئے، مجھے کچھ دکھ ہو گا، ان میں سے ایک درود تاج بھی ہے۔ کہتے ہیں، درود شریف تو ساتھ ہی جائے گا انسان کے۔ اگر ایسا ہو تو مزہ آ جائے۔ 
سارے ہی درود شریف نعتیں ہیں، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعریف و ثنا ہیں، لیکن درود تاج کی کیا ہی بات ہے۔ درود تاج لکھنے والے نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔
محبت ہی محبت ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو، سب سے نہیں تو کم از کم کسی ایک درود شریف سے محبت بدرجہ اتم نصیب فرمائے، آمین۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس (copied)

Durood Pak



Friday, September 24, 2021

Durood e Mustaghaas



میں یونہی معمول کی پوسٹس لکھ رہا تھا، اور کچھ ایسا ہی بے سود سا پڑھ رہا تھا، کہ خیال آیا کوئی درود شریف ہی پڑھ لوں، ایک دم سے طبیعت مائل ہو گئی، ایک ڈاؤنلوڈ کیا ہوا درود شریف کھولا، تو وہ درود مستغاث نکلا، لیکن وہ والا جو میں نے پہلے نہیں پڑھا تھا کبھی، پیر سید محبوب علی شاہ کا مرتب کیا ہوا، 
لکھا تو یہی ہوا تھا، کہ قبلہ رو ہو کر بیٹھوں، باوضو ہو کر پڑھوں، 
لیکن میں نے کہیں پڑھا ہوا تھا، کہ درود شریف بے وضو بھی پڑھو تو قبول ہوتا ہے، 
میں نے اس اندیشے سے کہ کہیں وضو کرنے، اور قبلہ رو ہو کر بیٹھنے میں، یہ دھیان اور احساس ہی زائل نہ ہو جائیں، یہ شوق اور خواہش ہی نہ ختم ہو جائیں، جو اس وقت پیدا ہوئی ہوئی ہیں، بہتر ہے، اسی طرح پڑھ لوں، شمال کی طرف رخ کیے کیے، جیسے بیٹھا ہوا ہوں،  
اور وہی ہوا، میں جوں جوں آگے پڑھتا جاتا، میرا دل متوجہ ہوتا جاتا، 
الحمد للہ الذی زین النبیین بحبیبہ المصطفی، و من علی المومنین بنبیہ المجتبیٰ، 
کیسے خوبصورت الفاظ ہیں، دل کھل سا اٹھتا ہے، 
سانسیں مہکنے لگتی ہیں، 
کیسے خوبصورت اوصاف بیان کیے ہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے، کیسے خوبصورت القابات لکھے ہیں۔
شفیع اللہ، فاتح اللہ، مطیب اللہ، طاہر اللہ، مطہر اللہ،  
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اسمائے مبارکہ کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اللہ تعالیٰ کا ہاں مرتبہ و مقام، شائد اس سے خوبصورت طریقے سے بیان نہ فرمایا ہو کسی نے۔ 
میں درود مستغاث پڑھتا جاتا، اور دنیا سے ماورا ہوتا جاتا۔ کچھ دیر بعد مجھے یاد ہی نہ رہا میں کہاں بیٹھا ہوں اور کیا کر رہا ہوں۔ 
اس درود پاک کے الفاظ میں جو درد کی کیفیت ہے، وہ ایک وقت آتا ہے جب اتنا گھیر لیتی ہے ہمارے دل و دماغ کو، کہ ہماری آواز بھرا جاتی ہے، اور ہم پر ایک رقت سی طاری ہو جاتی ہے۔ وہی اصل چیز ہے۔ وہ کیفیت ہمارے باطن کو اس طرح سے صاف کر دیتی ہے، جیسے دھو مانج کر برتن صاف کر دیے جاتے ہیں چکنائی اور کالک سے۔ 
اس درود پاک کو طیبہ، طاہرہ، عفیفہ، ام المومنین، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اور ظاہر ہے ایسے روحانیت سے معمور دل و دماغ سے ادا ہونے والے الفاظ بھلا تاثیر سے بے بہرہ کس طرح ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
خیر، میرے جیسے عام سے قاری کے لئے تو سب سے خوبصورت چیز وہ خواہش ہی تھی، جو بیٹھے بٹھائے مجھے درود شریف پڑھنے کی پیدا ہوئی، جو ایک دم سے درود شریف پڑھنے کی تمنا بن کر میرے دل میں جاگی، کہ میں ابھی اور یہیں بیٹھا بیٹھا، جس حال میں بھی ہوں، کوئی درود شریف پڑھوں، اور پھر آن کی آن میں بہا لے گئی، اور ایسا بہا لے گئی، کہ دیر تک نہ میرا واپس آنے کو دل کیا، اور نہ میں واپس آ سکا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو درود شریف پڑھنے کی رغبت اور محویت عطا فرمائے، آمین۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منقول

Thursday, September 23, 2021

Durood Pak k Fawaid



🌻درود شریف کے فواٸد🌻

جس گھر میں درود پاک پڑھا جاتا ہے اس گھر میں اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے 
اور وہ گھر لڑاۓ جھگڑوں سے، فتنے فساد سے،آفات و بلیات سے،مصاٸب و مشکلات سے، جادو سے جنات سے،حاسدوں اور حادثات سے محفوظ رہتا ہے 🌻

دورانِ سفر درود پاک پڑھنے سے سفر خیر و عافیت سے 
گذرتا ہے 🌻

نکاح کے وقت درود پاک پڑھنے سے نکاح بابرکت اور کامیاب رہتا ہے ان کی ازواجی زندگی ہر طرح کے مساٸل سے محفوظ رہتی ہے 🌻

بیماری کے وقت درود پاک پڑھنے سے بیماری سے شفا ملتی ہے تکلیف راحت میں بدل جاتی ہے 🌻

غربت و تنگدستی کے وقت کثرت سے درود پاک پڑھا جاۓ تو کشادگی نصیب ہوتی ہے🌻

مشکل وقت میں درود پاک پڑھنے سے بڑے سے بڑی مشکل ٹل جاتی ہے 🌻

درود شریف پڑھنے والا دشمن کے شر سے حاسدوں کے حسد سے اور غیبت خوروں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے🌻

کھانہ بنانے کے دوران درود پاک پڑھنے سے کھانہ بہت لذیذ بنتا ہے اور اس میں برکت بھی ہوتی ہے🌻

کسی بھی نیک کام سے پہلے درود پاک پڑھا جاۓ تو کامیابی اور ترقی یقینی ہے🌻

صبح اٹھتے ہی درود پاک پڑھا جاۓ تو سارا دن سکون سے گذرتا ہے 🌻

رات کو سوتے وقت درود پاک پڑھنے سے پر سکون نیند آتی ہے اچھے خواب آتے ہیں برے خوابوں سے نجات ملتی ہے🌻

جو ماٸیں اپنے بچوں کو درود پاک پڑھانا سکھاتی ہیں ان کے بچے والدین کے فرماں بردار بھی ہوتے ہیں اور ان شاء اللہ ان کو زندگی میں بہت اعلٰی مقام ملے گا 🌻

جو ٹیچر شاگروں کو باقی سبجیکٹ کے ساتھ درود پاک پڑھنے کی بھی تلقین کرتے ہیں وہ خود بھی کامیاب رہتے ہیں اور ان کے شاگرد بھی کامیاب اور کامران ہوتے ہیں زندگی کی ہر میدان میں 🌻

ڈپریشن کے مریضوں کے لیے درود شریف سب سے بہترین دوا ہے 🌻

گناہوں کی بیماری میں مبتلہ لوگوں کے لیے درود پاک پڑھنا انتہاٸی ضروری ہے کیونکہ درود پاک سے گناہ معاف ہوتے ہیں دل ساتھ ہوتے ہیں 🌻

وہ لوگ جو مایوسی کا شکار ہیں وہ اگر کثرت سے درود پاک پڑھنا شروع کردیں تو ان کی زندگی بدل جاتی ہے 🌻

ہر پل درود پاک پڑھیں لیکن ہر ممکن کوشش کریں درود پاک باوضو بڑھیں اور توجہ کے ساتھ پڑھیں 

کسی گندی اور ناپاک جگاہ پر درود پاک پڑھنا منع ہے 

Friday, September 10, 2021

‎pareshani ‎پریشانی ‏

آج جو آپ سے درود پاک شیئر کرنے لگی ہوں اس سے پہلے میں بتاتی جاؤں گی بہت سارے بہن بھائیوں کے میسجز آتے ہیں کہ ان کو کوئی پریشانی ہے زندگی میں تو ان کو ایسا درود پاک بتایا جائے جس سے ان کے سب مسلے مسائل حل ہو جائیں۔ 
 آج ایک درود پاک آپ سب سے اسی نیت سے share کروں گی ان شا اللّه۔ یہ درود پاک  ایک بہت blessed بہن نے دیا ہے ان بہن کا درود پاک کا مبارک سفر آپ سب کے ساتھ چینل پر شئیر کر چکی ہوں۔۔۔آج کی ویڈیو کا درود پاک ان بہن نے سب سے پہلے ایک کتاب میں پڑھا تھا اور اس کے بعد ان کو خواب میں بتایا گیا تھا کہ یہ درود پاک جو ہے اس کو روزانہ ورد کرنا ہے کسی بھی پریشانی کے لئے۔ 
ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہے جس کی زندگی میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو ہر ایک کا مسئلہ ہوتا ہے پریشانیاں آتی ہیں اور پریشانیاں چلی جاتی ہیں آپ نے بس یہ کرنا ہے کہ آپ نے امید نہیں ہارنی ہے اور درود پاک کا ورد کرتے رہنا ہے جب تک آپ کی پریشانی دور نہ ہو۔ اب اپ کو  سکرین پر جو درود پاک نظر آرہا ہے یہ ان بہن نے دیا ہے پانچ سو مرتبہ روزانہ 500 مرتبہ ورد کیجیئے ۔۔۔۔ آپ کے لیے بہت دعا جو بھی بھائی بہن جس مسئلہ میں بھی ہیں ، اللہ تعالی سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اس پریشانی سے باہر نکالے آمین ثم آمین۔

Thursday, September 2, 2021

نبی کریم (ﷺ) کی طرف دوڑو اور اللہ سے معافی مانگو—



نبی کریم (ﷺ) کی طرف دوڑو اور اللہ سے معافی مانگو—

تفسیر قرآن 4:64 جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ
(حصہ: دوئم)

Run to Prophet (sws)& Ask Allah’s Forgiveness—
Jaooka fastaghfirollaha" Tafsir Qur’an 4:64
(Part-2)

نبی کریم، سیدنا محمد (ﷺ) ہمارے لئے دعا اور شفاعت فرماتے ہیں
|| Nabi Muhammad (sws)Hamare Liye Duua aur Shifaat Farmate Hain||
 Prophet Muhammad (sws)Intercedes and Pray For Us

اور سب سے عظیم سیدنا محمد (ﷺ) کی شفاعت ہے؛ اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کو نبی کریم (ﷺ) کی توجہ حاصل ہو گئی ہے، اس آیت القرآن سے:جَاءُوكَ (قرآن 4:64) اب آپ کو رسول اللہ (ﷺ) کی توجہ مل گئی ہے، کیونکہ آپ درود شریف پڑھ رہے ہیں اور ڈھیر ساری صلوات بھیجتے ہیں۔ اب نبی کریم (ﷺ) آپ کا معاملہ ، اللہ (عزوجل) کے سامنے لے جاتے ہیں۔ پیغمبر (ﷺ) آپ کا معاملہ اللہ (عزوجل) کے پاس لے جاتے ہیں کیونکہ یہ قرآن مجید کے حکم سے ہے۔

وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُ‌وا اللَّـهَ وَاسْتَغْفَرَ‌ لَهُمُ الرَّ‌سُولُ لَوَجَدُوا اللَّـهَ تَوَّابًا رَّ‌حِيمًا ۞
"اور (اے حبیب!) اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے اوراللہ سے معافی مانگتے اور رسول (ﷺ) بھی ان کے لئے مغفرت طلب کرتے تو وہ ضرور اللہ کو توبہ قبول فرمانے والا نہایت مہربان پاتے"
سورۃ النساء (4) آیت 64

کہ 'یا ربی وہ میری بارگاہ میں حاضر ہوئے ہیں، انہوں نے درود شریف پڑھا ہے اور ان کو بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے، بہت مشکل ہے۔ یا ربی ، مجھے اسے حل کرنے دیجئے اور اسے دور کرنے دیجئے، یہ (مشکلات ) دور ہو جانے دیجئے، بیماریاں دور کردی جائیں، غربت دور کر دی جائے ۔ انہیں ان کا اسلام عطا فرمایئے ، ان کو ان کا ایمان عطا فرمایئے، ان کو مقام الاحسان عنائت فرمایئے'۔ یہ کس کی طرف سے ہے ؟ جب اللہ (عزوجل) فرماتا ہے: 'جَاءُوكَ، آئیں ، سیدنا محمد (ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ اگر آپ اس کنجی ( چابی) کو سمجھ گئے، آپ کی زندگی میں سب کچھ محفل النبی (ﷺ) ہو جائے گا۔ کیوں؟

|| Aur sab se azeem Sayedena Muhammad (sws)ki Shafaat hai ؛ is ka matlab hai ke ab aap ko Nabi Kareem (sws) ki tawajah haasil ho gayi hai, is aayat al quran se : ‘Jaooka’ ( Quran 4 : 64 ) ab aap ko Rasool Allah (sws) ki tawajah mil gayi hai, kyunkay aap duroood shareef parh rahay hain aur dhair saari slwat bhaijtay hain. Ab Nabi Kareem (sws)aap ka maamla, Allah (AJ) ke samnay le jatay hain. Paighambar (sws)aap ka maamla Allah (AJ) ke paas le jatay hain kyunkay yeh quran Majeed ke hukum se hai. Ke' ya rabbi woh meri bargaah mein haazir hue hain, unhon ne duroood shareef parha hai aur un ko bohat saari mushkilaat ka saamna hai, bohat mushkil hai. Ya rabbi, mujhe usay hal karne dijiye aur usay daur karne dijiye, yeh ( mushkilaat ) daur ho jane dijiye, bemariyan daur kar di jayen, gurbat daur kar di jaye. Inhen un ka islam ataa farmaiye, un ko un ka imaan ataa farmaiye, un ko Maqamul Ihsan anayt farmaiye '. Yeh kis ki taraf se hai? Jab Allah (AJ) farmata hai: ‘Jaooka’ ayen, Sayedena Muhammad (sws) Ki khidmat mein haazir hon. Agar aap is kunji ( chaabi ) ko samajh gaye, aap ki zindagi mein sab kuch Mehfil e Nabi (sws)ho jaye ga. Kyun ?||
And the greatest of intercession of Sayyidina Muhammad (sws). This means now you have the attention of Prophet (sws) from this ayatul Qur’an, ‘Jaooka’. (Quran 4:64 ) Now you have the attention of Prophet (sws) because you’re making durood sharif and making salawat a lot. Now Prophet (sws) taking your case to Allah (AJ). Prophet (sws) taking your case to Allah (AJ) because it’s from order of Qur’an.

وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُ‌وا اللَّـهَ وَاسْتَغْفَرَ‌ لَهُمُ الرَّ‌سُولُ لَوَجَدُوا اللَّـهَ تَوَّابًا رَّ‌حِيمًا ﴿٦٤
4:64 – “Wa law annahum idh zhalamoo anfusahum jaooka fIstighfaro Allaha wIstighfara lahumur Rasolu lawajado Allaha tawwaban raheema.” (Surat An-Nisa)
“And if, when they had wronged themselves, they had but come to you and asked forgiveness of Allah, and asked forgiveness of the messenger, they would have found Allah Forgiving, Merciful.” (The Women, 4:64)

That ‘Ya Rabbi they came into my presence. They made durood sharif and they have lots of mushkilat, lots of difficulty. Ya Rabbi, let me to dissolve it and take it away. Let that to be taken away. Let the sicknesses to be taken away. Let the poverty to be taken away. Grant them their Islam, grant them their Iman (faith), grant them Maqamul Ihsan (Station of Moral Excellence).’ It’s from who? When Allah (AJ) says ‘Jaooka’, come, come into the presence of Sayyidina Muhammad (sws). If you understood that key, everything in your life will be Mehfil e Nabi (sws). Why?

سیدنا محمد (ﷺ) اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں موجود ہوں گے
|| Sayedena Muhammad (Sws) Apne Aizaz Mein Munaqidah Taqrebaat Mein Mojood Hon Ge||
 Sayyidina Muhammad (sws)Will Be Present at Events Held in His Honour

اگر آج رات، وہ لوگ جنہوں نے اس محفل کا انتظام کیا ہے اور سب کچھ سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت کیلئے کیا، کوئی پیسہ نہیں ، ہمارے یہاں آنے کیلئے کسی نے پانچ ہزار ڈالر نہیں دئیے، وہ محبت سے یہ عمل کرتے ہیں، انہوں نے محبت سے اپنا پرچم لہرایا ہے ، انہوں نے اپنا کھانا محبت سے پروسا ہے، انہوں نے محبت سے تشہیر کی ہے ۔ آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو سیدنا محمد (ﷺ) کی توجہ حاصل ہوئی ہے؟ آپ ایک برا عمل کرتے ہیں اور شیطان آپ کے ساتھ موجود ہے۔ اگر آپ ایک اچھے عمل کامحض خیال کرتے ہیں تو روحانیات النبی (ﷺ) ضرور آپ کے ساتھ موجود ہے ، تو ، محفل میں کون ہے؟ جیسے ہی آپ آئے — کیونکہ خلق العظیم (ﷺ)، اللہ ( عزوجل) انہیں خلق العظیم(ﷺ) بیان فرماتا ہے۔ آپ نے آج رات کی تقریب ، میرے حبیب کے جشنِ ولادت ، جشن نبی محمد (ﷺ) منانے کی نیت سے کی ہے۔ آپ کو نہیں لگتا، رسول کریم (ﷺ) یہاں تشریف فرما ہیں اور کمرے میں آنے والے سب کے منتظر ہیں؟ کیا وہ خلق العظیم نہیں ؟

 وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيم۞ٍ
"اور بے شک آپ عظیم الشان خلق پر قائم ہیں " 
سورۃ القلم (68) آیت 4

 یہ بہترین طرزِ ادب نہیں ؟ کیسا ادب کہ اگر آپ میرے لئے جشن منانے جا رہے ہوں اور میں تشریف نہ لاؤں؟ نبی کریم (ﷺ) فرماتے ہیں: میں نے کبھی دعوت کو انکار نہیں کیا، خواہ وہ دولت مند ہوں، چاہے وہ غریب ہوں۔ اگر کسی نے مدعو تو سیدنا محمد (ﷺ) تشریف لائے۔ وہ حی القیوم ہیں ، نبی کریم (اﷺ) کا ادب تبدیل نہیں ہوتا۔ اگر آپ میرے لئے جشن منانے جارہے ہیں تو ، میری روح وہاں ہوگی کیونکہ میں بہترین ادب کا مالک ہوں ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں ، میرے لئے پارٹی منائیں اور میں شامل نہ ہوں؟ اور تم کھانا بناؤ ، تم سب کچھ لے کر آؤ ۔ اور آپ کو اپنے فیملی کے سامنے شرمندگی محسوس ہو کہ مہمان نہیں آیا۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر آپ کو یقین ہے کہ 100فیصد سچ ہے ، تو ، تو آج رات ، آج رات یہاں کون موجود تھے ؟ سیدنا محمد (ﷺ)۔

|| Agar aaj raat, woh log jinhon ne is mehfil ka intizam kya hai aur sab kuch Sayedena Muhammad (sws)ki mohabbat ke liye kya, koi paisa nahi, hamaray yahan anay ke liye kisi ne paanch hazaar dollar nahi diye, woh mohabbat se yeh amal karte hain, unhon ne mohabbat se apna parcham lahraya hai, unhon ne apna khana mohabbat se parusa hai, unhon ne mohabbat se tashheer ki hai. Aap ko nahi lagta ke aap ko Sayedena Muhammad (sws)ki tawajah haasil hui hai? Aap aik bura amal karte hain aur shetan aap ke sath mojood hai. Agar aap aik achay amal ka mehaz khayaal karte hain to ruhaniyat of Nabi (sws)zaroor aap ke sath mojood hai, to, mehfil mein kon hai? Jaisay hi aap aaye — kyunkay Khuluq al-Azheem , Allah (AJ) inhen Khuluq al-Azheem bayan farmata hai. Aap ne aaj raat ki taqreeb, mere habib ke jashne wiladat, jashnn Nabi Muhammad (sws)mananay ki niyat se ki hai. Aap ko nahi lagta, Rasool Kareem (sws)yahan tashreef farma hain aur kamray mein anay walay sab ke muntazir hain? Kya woh Khuluq al-Azheem nahi? (Wa innaka la’ala khuluqin azheem 68:4)yeh behtareen trzِ adab nahi? Kaisa adab ke agar aap mere liye jashnn mananay ja rahay hon aur mein tashreef nah lau? Nabi Kareem (sws) farmatay hain : mein ne kabhi dawat ko inkaar nahi kya, khuwa woh doulat mand hon, chahay woh ghareeb hon. Agar kisi ne madoo to Sayedena Muhammad (sws)tashreef laaye. Woh hayuu alqyom hain, Nabi Kareem (sws ) ka adab tabdeel nahi hota. Agar aap mere liye jashnn mananay jarahay hain to, meri rooh wahan hogi kyunkay mein behtareen adab ka maalik hon hai. Kya aap tasawwur kar saktay hain, mere liye party manayeen aur mein shaamil nah hon? Aur tum khana banaao, tum sab kuch le kar aao. Aur aap ko apne family ke samnay sharmindagi mehsoos ho ke maheman nahi aaya. Yeh kaisay mumkin hai? Agar aap ko yaqeen hai ke 100 feesad sach hai, to, to aaj raat, aaj raat yahan kon mojood thay? Sayedena Muhammad (sws)||
If tonight, the people who organized this mehfil and did everything for the love of Sayyidina Muhammad (sws), there’s no money. Nobody is paying $5000 for us to come here. They do this out of love. They put their parjam (banner) out of love. They put their food out of love. They put the flyers out of love. You don’t think you got the attention of Sayyidina Muhammad (sws)? You do one bad action and shaytan is right there with you. If you make just a thought of a good action, ruhaniyat of Nabi (sws) must be with you. So, who’s in the mehfil? As soon as you come, because Khuluq al-‘Azheem. Allah (AJ) describing him as Khuluq al-‘Azheem (Magnificent Character). That you made an intention for My habib (beloved) to have a birthday tonight for him, a birthday party, Jashne Nabi Muhammad (sws). You don’t think Prophet (sws) is sitting here and waiting for everybody to come into the room? It’s not Khuluq al-‘Azheem ?
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ ﴿٤
68:4 – “Wa innaka la’ala khuluqin ‘azheem.” (Surat Al-Qalam)
“Truly, You (O Muhammad!) are of a magnificent character.” (The Pen, 68:4)

It’s not the best of adab (manners)? What kind of adab? That if you’re going to have a party for me and I don’t show up? Prophet (sws) said, I never refused an invitation, whether he was rich, whether he was poor. If he gave the invitation, Sayyidina Muhammad (sws) came. He is Hayyu al Qayyum (the Ever-Living, the Sustainer). That Prophet’s (sws) adab never changes. If you’re going to have a celebration for me, my soul will be there because I have the best of manners. Could you imagine, have a party for me and I don’t show up? And you put food, you put everything. And you feel embarrassed in front of your family that the guest didn’t come. How is it possible? If you believe 100% true, so, then tonight, who was here tonight? Sayyidina Muhammad (sws).

 
 مجلس ذکر میں نبی کریم (ﷺ) کی بارگاہ میں حاضر ہوں 
|| Majlis Zikar Mein Nabi Kareem (sws) Ki Bargaah Mein Haazir Hon||
Go to the Presence of Prophet (sws) in Majlis Zikr

آپ مدینہ جانے کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ کرنا چاہتے ہیں ، اور یہ خیال ہے کہ مدینہ میں مجھے اپنا ایمان مل جائے گا۔ یہ ، مدینہ المنورہ ہر جگہ ہے کہ آپ سیدنا محمد (ﷺ) سے محبت کرتے ہیں، یہ ایک جگہ نہیں ۔ اگر تم محبت رکھتے ہو اور سیدنا محمد (ﷺ) کیلئے ایک جشن اور ایک محفل کا اہتمام کرتے ہو، کیا وہاں نبی کریم (ﷺ) کی روحانیات موجود نہیں؟ کیونکہ آیت القرآن، قرآن تخلیق کی ہوئی کتاب نہیں اور نہ ہی پرانے زمانے کی قصص کہانیوں ہیں۔ اگر آپ (اس کے برعکس ) کہتے ہیں تو یہ بات ایمان سے خارج ہے ۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو زندہ و جاوید ہے۔ لہذا ، جب اللہ (عزوجل) فرماتا ہے: جَاءُوكَ، بارگاہ میں حاضر ہوں، تو ہمارے پاس لازمی سمت ہوگی۔ یا ربی ، یہ بارگاہ کہاں ہے ؟ میں ایک ظالم ہوں، میں خود پر ظلم ڈھانے والا( شخص) ہوں۔ مجھے سیدنا محمد (ﷺ) کی حضوری کہاں ملے گی ؟ فرمایا گیا: ہر جشن اور ہر محفل ، اور ہر حلقہِ ذکر میں سیدنا محمد (ﷺ) روبرو موجود ہے ۔

||Aap Madina jane ke liye hazaron dollar kharch karna chahtay hain, aur yeh khayaal hai ke madinah mein mujhe apna imaan mil jaye ga. Yeh, madinah almnorh har jagah hai ke aap sayedena muhammad (sws) se mohabbat karte hain, yeh aik jagah nahi. Agar tum mohabbat rakhtay ho aur sayedena Muhammad (sws) ke liye aik jashnn aur aik mehfil ka ihtimaam karte ho, kya wahan nabi kareem (sws) ki rohanyat mojood nahi? Kyunkay aayat al quran, quran takhleeq ki hui kitaab nahi aur nah hi puranay zamane ki qss kahaaniyon hain. Agar aap ( is ke bar aks ) kehte hain to yeh baat imaan se kharij hai. Yeh aik aisi kitaab hai jo zindah o javed hai. Lehaza, jab allah (aj) farmata hai: Jaooka, bargaah mein haazir hon, to hamaray paas laazmi simt hogi. Ya rabbi, yeh bargaah kahan hai? Mein aik zalim hon, mein khud par zulm dhanay wala (shakhs ) hon. Mujhe sayedena muhammad (sws)ki huzoori kahan miley gi? Farmaya gaya : har jashnn aur har mehfil, aur har hlqhِ zikar mein sayedena muhammad (sws)rubaroo mojood hai .||
 
You want to spend thousands of dollars to go to Madina, and think that in Madina, I’ll find my faith. That Madina is everywhere that you love Sayyidina Muhammad (sws), it’s not one place. If you love and put a jashn (celebration) and a mehfil of Sayyidina Muhammad (sws), is not the ruhaniyat (Divine lights) of Prophet (sws) there? Because ayatul Qur’an, Qur’an, is not a created book, and not stories of old. It’s outside of belief if you say that. It’s a book that’s alive. So, when Allah (AJ) saying Jaooka, go to the presence, we must have the direction. Where is the presence Ya Rabbi? I’m a zalim (oppressor), I’m a zalim to myself. Where am I going to find the presence of Sayyidina Muhammad (sws)? Says every jashn and every mehfil, and every circle of zikr, the presence of Sayyidina Muhammad (sws) must be there.
 
فرشتے حلقہ ذکر کے چاروں طرف عرش تک گھیرابناتے ہیں
||Farishtay Halqa Zikar Ke Charon Taraf Arsh Tak Hain||
 Angels Make Circles Around the Circle of Zikr Up to the ‘Arsh
 
حلقہ ذکر کے بارے میں حدیث ہے، وہ حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ ملائکہ (فرشتے) حلقہِ ذکر کا طواف کرتے ہیں،عرش الرحمن تک (حلقہ بناتے ہیں)۔ 

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيْ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَي اللُه عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلِّمْ، قَالَ:
 إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّارَةً فُضُلًا يَتَتَبَّعُونَ مَجَالِسَ الذِّكْرِ. فَإِذَا وَجَدُوْا مَجْلِسًا فِيهِ ذِكْرٌ، قَعَدُوْا مَعَهُمْ وَحَفَّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا بِأَجْنِحَتِهِمْ، حَتَّى يَمْلَئُوْا مَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا.  
(أَخْرَجَهُ مُسْلِمْ)
 
  " حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا: فرشتوں کی ایک جماعت ہے جو ذکر کے اجتماعات کی تلاش میں زمین پر گھومتی پھرتی رہتی ہے۔ جب انہیں ذکر کا اجتماع مل جاتا ہے تو وہ ایک دوسرے کو پکارتے ہیں اور اس اجتماع کے گرد ایک دائرہ بناتے ہیں ، اپنے پروں کو ایک دوسرے کے اوپر تھامے تہہ در تہہ اکھٹے ہوتےہیں جب تک کہ زمین اور پہلے آسمان کے مابین خلا بھر نہیں جاتا ۔ [صحیح مسلم]

||Halqa zikr ke baray mein Hadith hai, woh hadees mein bayan karte hain ke malaika (farishtay) Halqa zikr ka tuwaf karte hain, arsh Al Rehman tak ( halqa banatay hain ) [Hadith Mubaraka:" Hazrat Abu Hurairah se riwayat hai ke Rasool Allah (sws) ne irshad farmaya : firshton ki aik jamaat hai jo zikr ke ijitmaat ki talaash mein zameen par ghhoomti phurti rehti hai. Jab inhen zikr ka ijtima mil jata hai to woh aik dosray ko pukarte hain aur is ijtima ke gird aik daira banatay hain, apne paron ko aik dosray ke oopar thaamay teh dar teh ikhatay hotay hain jab tak ke zameen aur pehlay aasman ke mabain khalaa bhar nahi jata. Sahih Muslim) ||

Even the hadith of the circle of zikr, they gave the hadith that the malaika (angels) are circumambulating the circle of zikr, all the way to Arsh ar Rahman.

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيْ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَي اللُه عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلِّمْ، قَالَ:
 إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً سَيَّارَةً فُضُلًا يَتَتَبَّعُونَ مَجَالِسَ الذِّكْرِ. فَإِذَا وَجَدُوْا مَجْلِسًا فِيهِ ذِكْرٌ، قَعَدُوْا مَعَهُمْ وَحَفَّ بَعْضُهُمْ بَعْضًا بِأَجْنِحَتِهِمْ، حَتَّى يَمْلَئُوْا مَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا.  
(أَخْرَجَهُ مُسْلِمْ)

‘An Abi Huraira (as) ‘anhu, ‘an Nabi (saws) qal: “Inna Lillahi malayikatan sayyaratan fudulan yatatabba’ona majalisaz Zikre, fa iza wajadu majlisan fihi zikrun, qa’adu ma’ahum wa haffa ba’duhum ba’dan bi ajnihatihim, hatta yamlao ma baynahum wa baynas samayid dunya.”  
“Abu Hurairah narrates from Prophet Muhammad (saws) that `there is a group of angels who patrol the earth seeking gatherings of Zikr (divine remembrance). When they find the gathering of zikr they call out to each other and form a circle around this gathering, with their wings ascending one above another, creating layers until the space between the earth and the first heaven is filled.” ‏[Sahih Muslim]
 
 
اگر نبی کریم (ﷺ) موجود ہیں ، تو اللہ (عزوجل) اور فرشتے یقینی طور پر موجود ہوں گے
|| Agar Nabi Kareem (sws) Mujud Hain,Toh Allah (AJ) Aur Farishte Yaqeeni Tour Pe Mujud Honge||
 If Prophet (sws) is Present, Allah (AJ) and Angels Will Definitely Be Present

اگر کہیں ملائیکہ (فرشتے) ہیں، وہ اللہ (عزوجل) کی موجودگی کے بغیر کہیں نہیں جاتے، اللہ (عزوجل) کا نور ضرور موجود ہو گا ، ملائکہ ضرور موجود ہوں گے ۔ اگر اللہ (عزوجل) موجود ہے تو ، ملائیکہ موجود ہیں ، سیدنا محمد (ﷺ) ضرور موجود ہوں گے ۔ اگر سیدنا محمد (ﷺ) تشریف نہیں لےجائیں گے، وہ فرمائیں: نہیں ، میں نہیں جاؤں گا ۔ کیا اللہ (عزوجل) اور اس کے فرشتے تشریف لارہے ہیں؟ اللہ (عزوجل) فرماتا ہے : نہیں، میں 'النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّالِحِينَ ' کے ساتھ ہوں ، اور یہ بہترین ساتھ ہے۔ 

وَمَن يُطِعِ اللّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَـئِكَ رَفِيقًا۞
 اور جو کوئی اللہ اور رسول(ﷺ) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ ان (ہستیوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے جو کہ انبیاء، صدیقین، شہداءاور صالحین ہیں، اور یہ بہت اچھے ساتھی ہیں۔ 
سورۃ النسا٫ (4) آیت 69

لہذا، اس کا مطلب ہے کہ جب نبی کریم (ﷺ) کی روحانیت تشریف لاتی ہے ، وہاں کون موجود ہے؟ تمام صدقین، تمام صحابہ کرام ۔ نبی کریم (ﷺ) اکیلے تشریف نہیں لے جاتے ۔اگر آپ مجھے مدعو کرتے ہیں تو ، آپ کہتے ہیں ٹھیک ہے ، آپ خود ہی چلے جائیں اور جائیں ۔ سیدنا محمد (ﷺ) کس کو ساتھ لئے آتے ہیں؟ اس کا مطلب ہے، نبین ( انبیاکرام) ، اگر پیغمبر (ﷺ) دعوت قبول فرماتے ہیں، وہ میرا نام لے رہے ہیں ، وہ میرے لئے ایک جشن اور محفل سجا رہے ہیں ، تمام صدیقین، اُن کی ارواح کا حاضر ہونا ضروری ہے۔ النبین، صدیقین ، تمام شہداء— یعنی جن کے دل بیدار ہیں، ان کی حقیقت آزاد ہے۔ تمام الصالحین اور اللہ (عزوجل) ان سب کے ساتھ ہے۔
 
||Agar kahin malaika ( farishtay ) hain, woh Allah (AJ) ki mojoodgi ke baghair kahin nahi jatay, Allah (AJ) ka noor zaroor mojood ho ga, mulaika zaroor mojood hon ge. Agar Allah (AJ) mojood hai to, malaika mojood hain, Sayedena Muhammad (sws)zaroor mojood hon ge. Agar Sayedena Muhammad (sws) tashreef nahi le jayen ge, woh farmaen : nahi, mein nahi jaoon ga. Kya Allah (AJ) aur is ke farishtay tashreef larhe hain? Allah (AJ) farmata hai : nahi, mein' ‘Nabiyeen, Siddiqeen, Shuhada hi wa Saaliheen’ ke sath hon, aur yeh behtareen sath hai.(”Aur Jo Koi Allah Aur Rasool (sws) Ki Itaat Kere To Yahi Log Un ( Hastiyon ) Ke Sath Hon Ge Jin Par Allah Ne Inaam Farmaya Hai Jo Ke Anbia, Siddiqeen, Shuhada Aur Saaliheen Hain, Aur Yeh Bohat Achay Saathi Hain“ 4:69) lehaza, is ka matlab hai ke jab Nabi Kareem (sws) ki rohaniyat tashreef latayen hai, wahan kon mojood hai? Tamam Siddiqeen, tamam sahaba karaam. Nabi Kareem (sws) akailey tashreef nahi le jatay. Agar aap mujhe madoo karte hain to, aap kehte hain theek hai, aap khud hi chalay jayen aur jayen. Sayedena Muhammad (sws) kis ko sath liye atay hain? Is ka matlab hai, Nabiyeen, agar paighambar (sws) dawat qubool farmatay hain, ‘woh mera naam le rahay hain, woh mere liye aik jashnn aur mehfil saja rahay hain, tamam Siddiqeen, unn ki arwah ka haazir hona zaroori hai. Nabiyeen, Siddiqeen, tamam Shuhada — yani jin ke dil bedaar hain, un ki haqeeqat azad hai. Tamam Saaliheen aur Allah (AJ) un sab ke sath hai.||

 If malaika (angels) are somewhere, they don’t go anywhere without Allah’s (AJ) presence. Allah’s (AJ) light must be present, malaika must be present. If Allah (AJ) is present, malaika are present, Sayyidina Muhammad (sws) must be present. If Sayyidina Muhammad (sws) is not going to go, he says, no, I’m not going to go. Is Allah (AJ) and his angels coming? Allah (AJ) said, no, I’m with ‘Nabiyeen, Siddiqeen, Shuhada hi wa Saaliheen’, and this is the best of company.

وَمَن يُطِعِ اللّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَـئِكَ رَفِيقًا ﴿٦٩
4:69 – “Wa man yuti’ Allaha war Rasola faolayeka ma’al ladheena an’ama Allahu ‘alayhim minan Nabiyeena, was Siddiqeena, wash Shuhadai, was Saliheena wa hasuna olayeka rafeeqan.” (Surat An-Nisa)
“And whoever obeys Allah and the Messenger (pbuh) are in the company of those on whom Allah has bestowed His Favours/Blessings – of the prophets, the sincere Truthful, the witnesses (who testify), and the Righteous, and excellent are those as companions.” (The Women, 4:69)
So, it means that when ruhaniyat of Prophet (sws) comes, who is there? All the siddiqeen (truthful), all the sahaba (companions). Prophet (sws) doesn’t go alone. If you invite me, you say okay, you go by yourself and go. Sayyidina Muhammad (sws) comes along? It means nabiyeen (prophets), if Prophet (sws) takes the invitation, they’re mentioning my name, they’re having a jashn and mehfil for me. All the siddiqeen, their arwah (souls) must be present. Nabiyeen, siddiqeen, all shuhada (witnesses) which means whose hearts are open. Their reality is open. All saliheen (pious), and Allah (AJ) with all of them.

 
شیطان سے بچو جو ہمیں آسمانی مجالس سے دور رکھنا چاہتا ہے
||Shaitan Se Bacho Jo Hamain Aasmani Majaalis Se Dour Rakhna Chahta Hai||
 Beware of Shaitan Keeping Us From Heavenly Gatherings 

اور اس لیے محفل اور ذکر کی مجلس اتنی طاقتور ہیں، بہت بابرکت ہیں ۔ آپ کے خیال میں جب نبی کریم (ﷺ) کی روحانیات اور نور کسی انجمن میں تشریف فرما ہے، کیا ایسا ہو سکتا ہے کوئی در پہ آئے اور ناپاک رہے؟ وہ فورا ہی نیت کرتے ہیں۔ اور ان کے گھر کا ہر شیطان انہیں روک رہا ہے۔ آج رات مت جاؤ، آج رات مت جاؤ ، گاڑی ٹھیک نہیں ، آپ یہ نہیں کرسکتے، آپ کے پاس کام ہے۔ کیوں؟ کیونکہ وہ نہیں چاہتا ہے کہ اس کا غلام رہا ہو جائے ، اور سیدنا محمد (ﷺ) کی بارگاہ میں حاضری دے ۔ اُس (شیطان) نے جتنی محنت اُس پہ کی ہے اور اسے برباد کردیا ، وہ ایک ہی لمحے میں تباہ ہوجائے گی، جب وہ جشنِ میلاد میں داخل ہوں گے ۔ یہ ساری نعت جو ہم تلاوت کررہے تھے ، 'آپ کا نور کائنات کی روشنی ہے۔' کیا آپ کائنات کے نور کی موجودگی میں جائیں اور آپ پر کوئی برائی رہ جائے ؟ آپ کو دھو کر صاف کردیا جائے گا۔ آپ تصور نہیں کر سکتے کس قدر روشن ہو جائیں گے ، اب آپ کو رسول اللہ (ﷺ) کی توجہ حاصل ہو گئی ہے۔ 

نور والا آیا ہے،نور لے کر آیا ہے
 سارے عالم میں یہ دیکھو، کیسا نور چھایا ہے
 اصلاة وسلام و علیکَ یا رسول الله 

یہ جشن ہماری تمام زندگیاں ہیں، تمام رزق اور پیسے اور جو کچھ تم کر رہے ہیں وہ ایک خلفشار ہے۔ کم سے کم آؤ اور اپنی ذات کو پاک کرو اور اپنی برکتیں وصول کرو، اور سیدنا محمد (ﷺ) کے ساتھ ملاقات کا شرف حاصل کرو، اس سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ بارہ ہزار ڈالر کا ٹکٹ نہیں، یہ بہت آسان ہے ، تم اپنی گاڑی میں بیٹھو ، اپنی بس میں بیٹھو ، اور تم آ گئے ۔ وہاں نبی کریم (ﷺ) کا ضرور ہو گی ، وہاں وہ روشنی اور وہ برکت ہو گی۔ اب ، تصور کرو، ایک بڑی محفل ہے ، وہاں کون ہے؟ کیا وہ تشریف نہیں لارہے ؟ اگر آپ دعوت دیتے ہیں تو کیا وہ نہیں آئیں گے ، فیملی کے سامنے آپ کو شرمندہ کرائیں گے؟ رسول اللہ (ﷺ) وہاں موجود ہیں۔ سب صحابہ وہاں موجود ہیں ہیں۔ وہ سارا نور وہاں موجود ہے ۔ ہمیں اپنی دُنیاکی روشنی چھوڑنی ہے ، اور واپس ملکوت جانا ہے۔

|| Aur is liye mehfil aur zikar ki majlis itni taaqatwar hain, bohat babarkat hain. Aap ke khayaal mein jab nabi kareem (sws) ki rohanyat aur noor kisi anjuman mein tashreef farma hai, kya aisa ho sakta hai koi dar pay aaye aur napak rahay? Woh foran hi niyat karte hain. Aur un ke ghar ka har shetan inhen rokkk raha hai. Aaj raat mat jao, aaj raat mat jao, gaari theek nahi, aap yeh nahi kar saktay, aap ke paas kaam hai. Kyun? Kyunkay woh nahi chahta hai ke is ka ghulam raha ho jaye, aur sayedena muhammad (sws) ki bargaah mein haazri day. Uss (Shaitan) ne jitni mehnat uss pay ki hai aur usay barbaad kardiya, woh aik hi lamhay mein tabah hojaye gi, jab woh jashne milaad mein daakhil hon ge. Yeh saari naat jo hum tilawat kar rahay thay,' aap ka noor kaayenaat ki roshni hai.' kya aap kaayenaat ke noor ki mojoodgi mein jayen aur aap par koi buraiee reh jaye? Aap ko dho kar saaf kardiya jaye ga. Aap tasawwur nahi kar satke kis qader roshan ho jayen ge, ab aap ko rasool allah (sws) ki tawajah haasil ho gayi hai. (Noor wala aya hay, Noor lay kar aya hay; Sare alam may yea dekho, Kaisa noor chaya hay; As Sallatu Was Salamu ‘Alayka Ya RasulAllah) yeh jashnn hamari tamam zindaganian hain, tamam rizaq aur paisay aur jo kuch tum kar rahay hain woh aik khlfshar hai. Kam se kam aao aur apni zaat ko pak karo aur apni barkaten wusool karo, aur sayedena muhammad (sws) ke sath mulaqaat ka sharf haasil karo, is se ziyada khobsorat baat aur kya ho sakti hai. Baara hazaar dollar ka ticket nahi, yeh bohat aasaan hai, tum apni gaari mein betho, apni bas mein betho, aur tum aa gaye. Wahan nabi kareem (sws) ka zaroor ho gi, wahan woh roshni aur woh barket ho gi. Ab, tasawwur karo, aik barri mehfil hai, wahan kon hai? Kya woh tashreef nahi larhe? Agar aap dawat dete hain to kya woh nahi ayen ge, family ke samnay aap ko sharminda karayen ge? Rasool Allah (sws) wahan mojood hain. Sab sahaba wahan mojood hain hain. Woh sara noor wahan mojood hai. Hamein apni dnyaki roshni chodani hai, aur wapas Malakut jana hai .||

 And that’s why the majlis of mehfil and zikr (remembrance) are so powerful, so blessed. You think when the ruhaniyat and the light of Prophet (sws) is sitting in an association, is there anybody who can come through the door and not be clean? Immediately they make a intention, and every shaytan in their house is blocking them. Don’t go tonight. Don’t go tonight. The car’s not working. You can’t do this. You have work. Why? Because he doesn’t want his slave to be released, and to come into the presence of Sayyidina Muhammad (sws). All the work he did on him and destroyed him, is going to be destroyed in one instant. When they enter the Jashne Milad.
All this naat that we were reciting, ‘your light is the light of the universe.’ Can you go into the presence of the light of the Universe and have any, any badness upon you? You be washed and cleaned. You be shining, beyond imagination. Now you have the attention of Prophet (sws).

Noor wala aya hay, Noor lay kar aya hay; 
Sare alam may yea dekho, Kaisa noor chaya hay; 
As Sallatu Was Salamu ‘Alayka Ya RasulAllah

The Owner of the Light (Prophet Muhammad (pbuh)) has arrived, He has brought light with him, Look how he has spread light in the entire universe Peace and Blessings upon you, O Messenger of Allah (AJ)

Our whole lives are these jashn (celebration). All the rizq (sustenance) and money, and everything you’re doing is a distraction. At least come and get your cleaning, and your blessings, and your audience with Sayyidina Muhammad (sws). What could be more beautiful than that? No $12,000 ticket. It’s very simple, you got in your car, got in your bus, and you came. The light of Prophet (sws) must be there. That light and that blessing must be there. Now, imagine having a BIG mehfil. Who’s there? They’re not coming? If you invite, they’re not coming and embarrass you in front of your family? Prophet (sws) is there. All the companions are there. All that light there. We have to leave our light of dunya (material world), and go back to the malakut (heavenly realm).
 
جب ہم گرتے ہیں تو نبی کریم (ﷺ) کی محبت ہمیں ہمیشہ اوپر اٹھا دیتی ہیں
||Jab Hum Girtay Hain To Nabi Kareem (sws) Ki Mohabbat Hamein Hamesha Oopar Utha Deti Hain||
 Love of Prophet (sws) Always Lifts Us Up When We Fall

اپنی روح سے سو چیں کہ یا ربی ، ان انجمنوں کے ، شیطان انکے اتنا خلاف کیوں ہے ؟ شیطان آپ کو لاس ویگاس جانے سے نہیں روکتا ۔ شیطان آپ کو کارنیول اور برہنہ تقریبات سے نہیں روکتا ، وہ اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ شیطان صرف ایک ہی چیز سے روکتا ہے، میلاد النبی (ﷺ)سے۔ ہر ایک کی ایک رائے ہے، لاس ویگاس کے بارے میں ان کی رائے نہیں - سب ٹھیک ہے؟ لیکن شیطان جانتا ہے ، جب بندہ برکتوں سے مزین ہو گا، پاک ترین ارواح کی موجودگی میں جائے گا ، اسے بلاک کرو ، اسے روک دو، روک دو ۔ اور یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ ، ہماری زندگی میں تشریف لاتے ہیں کہ شیطان کا ان پر کوئی زور نہیں چلتا۔ کہ مجلس لازمی طور پر منعقد ہو گی، رسول اللہ (ﷺ) کی روحانیات موجود ہونگی، اور جو بھی اس انجمن میں آتا ہے، اُسے ایسی روشنیوں اور برکتوں سے مزین کیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 
 
  
کیسا نور ہے ، کہ جب آپ سیدنا محمد (ﷺ) کی بارگاہ میں آئیں گے ، کیا آپ اسے کبھی چھوڑ سکتے ہیں؟ تمہیں لگتا ہے کہ وہ آپ کو چھوڑ دیں گے یا وہ مسلسل اپنے نور سے آپ کو تیار کریں گے ؟ (علیہ الصلاۃواسلام) آپ کو مستقل طور پر برکت عطا فرمائیں گے ، آپ پر لگاتار نظر رکھیں گے، کہ جب بھی آپ گرتے ہیں اور غلط سمت جاتے ہیں ، رسول (ﷺ کی محبت آپ کو واپس اٹھائے گی اور آپ کو دوبارہ اس بارگاہ میں لے آئے گی، تاکہ آپ اللہ (عزوجل) کے نیک بندے ہوجاؤ۔ اور یہی ہے جو اللہ (عزوجل) نے فرمایا ہے: ' میرا استغفار (معافی ) طلب کرو ، جَاءُوكَ، نبی کریم (ﷺ) کی موجودگی میں، اگر وہ مجھ سے مانگتے ہیں ، تو یہ معاف ہو جاتا ہے۔ اور سیدنا محمد (ﷺ) کی مغفرت طلب کرو، کیونکہ تم نہیں جانتے—رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ — میں نے آپ کو کیا تحفہ دیا ہے ، آپ نہیں جانتے! '

وَمَا أَرْ‌سَلْنَاكَ إِلَّا رَ‌حْمَةً لِّلْعَالَمِينَ ۞
اور ہم نےآپ کو تمام جہان کے لوگوں کے حق میں رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
سورۃ الانبیاء (21) آیت 107

||Apni rooh se so cheen ke ya rabbi, un anjmnon ke, shetan unkay itna khilaaf kyun hai? Shetan aap ko Las Vegas jane se nahi rokta. Shetan aap ko carnivals aur burhena taqrebaat se nahi rokta, woh is ki hosla afzai karta hai. Shetan sirf aik hi cheez se rokta hai, Milaad un’Nabi (sws) se. Har aik ki aik raye hai, las wegas ke baray mein un ki raye nahi - sab theek hai? Lekin shetan jaanta hai, jab bandah barkatoon se muzayyan ho ga, pak tareen arwah ki mojoodgi mein jaye ga, usay bock karo, usay rokkk do, rokkk do. Aur yahi wajah hai ke Aulia Allah , hamari zindagi mein tashreef laatay hain ke shetan ka un par koi zor nahi chalta. Ke majlis laazmi tor par munaqqid ho gi, Rasool Allah (sws) ki rohanyat mojood hongi, aur jo bhi is anjuman mein aata hai, ussay aisi roshiniyon aur barkatoon se muzayyan kya jaye ga jis ka tasawwur bhi nahi kiya ja sakta hai. Kaisa noor hai, ke jab aap Sayedena Muhammad (sws) ki bargaah mein ayen ge, kya aap usay kabhi chore satke hain? Tumhe lagta hai ke woh aap ko chore den ge ya woh musalsal apne noor se aap ko tayyar karen ge? (alayhis salatu salaam) aap ko mustaqil tor par barket ataa farmaen ge, aap par lagataar nazar rakhen ge, ke jab bhi aap girtay hain aur ghalat simt jatay hain, Rasul (sws) Ki mohabbat aap ko wapas uthaye gi aur aap ko dobarah is bargaah mein le aaye gi, taakay aap Allah (AJ) ke naik bande hojao. Aur yahi hai jo allah (aj) ne farmaya hai:' mera Istighfar ( maffi ) talabb karo, Jaooka, Nabi Kareem (sws) ki mojoodgi mein, agar woh mujh se mangte hain, to yeh maaf ho jata hai. Aur Sayedena Muhammad (sws) ki mughfirat talabb karo, kyunkay tum nahi jantay —Rahmatal lil ‘aalameen— mein ne aap ko kya tohfa diya hai, aap nahi jantay. (”Aur hum ne aap ko tamam jahan ke logon ke haq mein rehmat bana kar bheja hai “21:107)||

That think from our soul, that Ya Rabbi, in these associations, why is shaytan is so much against it? Shaytan doesn’t stop you from going to Las Vegas. Shaytan doesn’t stop you from having carnivals and naked events, he encourages that. Only thing shaytan stops is Milad an Nabi (sws) (celebration of Prophet’s sws birth). Everybody has to have an opinion. They don’t have opinions about Las Vegas – everything is okay. But shaytan knows, when the servant going to be dressed by blessings, is going to go to the presence of the holiest of souls, block it, block it, block it. And that’s why awliyaullah come into our life that shaytan has no hand on them. That the majlis (association) must take place, ruhaniyat (Divine lights) of Prophet (sws) will occur, and anybody who comes into that association will be dressed by lights and blessings that can’t be imagined.
What light, that when you come into the presence of Sayyidina Muhammad (sws), can you ever leave it? You think he will leave you or he continuously will dress you from his lights alayhis salatu salaam? Continuously bless you, continuously have nazar (gaze) over you, that every time you fall and go the wrong direction, the love of Prophet (sws) will lift you back up and bring you back into that presence, so that you be a good servant to Allah (AJ). And that’s what Allah (AJ) said, ‘Ask my Istighfar, Jaooka, in the presence of Prophet (sws). If he asks Me, it’s forgiven. And ask the forgiveness of Sayyidina Muhammad (sws), because you don’t know what ‘Rahmatal lil ‘aalameen’. What gift I gave you, you don’t know it.’

وَمَا أَرْ‌سَلْنَاكَ إِلَّا رَ‌حْمَةً لِّلْعَالَمِينَ ﴿١٠٧
21:107 – “Wa maa arsalnaka illa Rahmatan lil’alameen.” (Surat Al-Anbiya)
“And We have not sent you, [O Muhammad (pbuh)], except as a mercy to the worlds/creation.” 
(The Prophets, 21:107)

ہمیں سیدنا محمد (ﷺ) کیلئے شکر ادا کرنا چاہیئے ، جو بہترین تخلیق ہیں
||Hamein Sayedena Muhammad (sws) Ke Liye Shukar Ada Karna Chahiye, Jo Behtareen Takhleeq Hain||
We Must Show Gratitude For Sayyidina Muhammad (sws), the Best of Creation
 
 ہم نے بیان کیا ، سورۃ الرحمن میں، امام نے سورۃ رحمان کی تلاوت فرمائی ہے(جس میں) الله (عزوجل) فرماتا ہے :
  انار کیلئے میرا شکرادا کرو، تین (انجیر ) کیلئے میرا شکرادا کرو۔ گھاس کیلئے میرا شکرادا کرو۔

 فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ ۞ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۞
 ان دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔ پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔ 
سورۃ الرحمٰن (55) آیت 68-69 

کیا سیدنا محمد (ﷺ) کیلئے الله کا شکر ادا نہ کیا جائے گا؟ جشن ، جشن میلاد ، اللہ (عزوجل) کا ایک بڑا شکر ادا کرناہےکہ یا ربی ، آپ نے ہمیں بہترین تخلیق سے نوازا ، مخلوق میں سب سے زیادہ حمد پانے والے (ﷺ) عطا فرمائے ۔ اگر آپ کےانار کیلئے شکر ادا کرنا چاہیئے تو، سیدنا محمد (ﷺ) کی حقیقت کیلئے اللہ (عزوجل) کا شکر ادا کرنے کا کیا موازنہ ہے ؟ لہذا ، ہماری پوری زندگی ان حقائق تک پہنچنا ہے۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) ، ہم پر ان نعمتوں کے در کھولے ، سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت، ہمارے دل میں زیادہ سے زیادہ جگائے اور یہ کہ پورا شہر ، اس نعت میں جس کی ہم تلاوت کررہے تھے ، یہ نور یا رسول اللہ (ﷺ) ، نہ صرف میرے اہل خانہ کو ، میرے گھر والوں کو ہی نہیں ، بلکہ پورے شہر کو سیدنا محمد (ﷺ) کے نور سے روشن کرے گا۔ 

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ اَمَّا یَصِفُونْ وَسَلَامٌ عَلیٰ الْمُرْسَلِیْنْ وَاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنِ
 وَ بِحُرْمَةِ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفیٰ وَ بِسِرِّ سُوْرَۃِ اْلْفَاتِحَہ

We said in Surat ar-Rahman, the imam was reciting Surat ar-Rahman, Allah (AJ) said thank me for pomegranate. Thank me for teen (figs). Thank me for grass.
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ ﴿٦٨﴾ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿٦٩
55:68-69 – ” Feehimaa faakihatunw wa nakhlunw wa rummaan (68) Fabi ayyi aalaaa’i Rabbikumaa tukazzibaan. (69)” (Surat Ar-Rahman)
“In both of them are fruit and palm trees and pomegranates. (68) So which of the favors of your Lord would you deny? (69)” (The Beneficient, 55:68-69)

What about thanking Allah (AJ) for Sayyidina Muhammad (sws)? The jashn, Jashne Milad, is a big thanking of Allah (AJ). That Ya Rabbi, you gave us the best of creation, the most praised of creation. If you want to be thanked for pomegranate, what’s the comparison to thank Allah (AJ) for the reality of Sayyidina Muhammad (sws)? So, our whole life is to reach to these realities.

We pray that Allah (AJ) open these blessings for us, open the love of Sayyidina Muhammad (sws) more and more within our heart. And that the whole city, in this naat that we were reciting, this light Ya RasulAllah, is not only from my family, my house, but it will light the entire city with the light of Sayyidina Muhammad (sws).

Subhana rabbika rabbal ‘izzati ‘amma yasifoon, wa salaamun ‘alal mursaleen, walhamdulillahi rabbil ‘aalameen. Bi hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi sirri surat al-Fatiha.
Date of Suhbah: October 22, 2017
Special thanks to our transcribers for their help with transcribing this suhbah.

یہ بیان یوٹیوب پر دیکھنے کیلئے:
Watch this Bayan on YouTube: youtu.be/FEyY5WNdvOc



یو ٹیوب چینل ابھی سبسکرایب کیجئے
Subscribe Now: The Muhammadan Way Sufi Realities
www.youtube.com/channel/UC4E8QX7OgwYDgyuuXTBMrcg

مولانا شیخ سید نور جان میر احمدی نقشبندی (ق) کا آفشیل فیس بک پیج لائک کیجئے
Official Page: Shaykh Nurjan Mirahmadi
facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/

2/2

اپنے بہترین لباس میں نمازِ جمعہ کے لیے تشریف لائیں | ذکر اللہ کی اینرجی

اپنے بہترین لباس میں نمازِ جمعہ کے لیے تشریف لائیں | ذکر اللہ کی اینرجی
Come for Salaat'ul Jumamh in the Best of Your Clothing
Energy of Zikar’Allah: 

✨شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی قدس اللہ سرہ کی سنہری تعلیمات سے اقتباس ✨

اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے
 
 بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
 اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔

"اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ"

ہمارے آس پاس کی ہر چیز نورِ محمدی (ﷺ) سے ہے۔بس یہی ساری تعلیم ہے ، وہ دہراتے ہیں ، اور بار بار دہرانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔اللہ ( عزوجل ) کی (ذات کی) معرفت "لا الہ الا اللہ" میں ہے اور آپ اُس تک کبھی نہیں پہنچ سکتے، یہ کوئی ایسا سمندر نہیں ہے جہاں تخلیق میں سے کوئی بھی شئے داخل ہو سکے۔ اس کا معانی صرف " محمد رسول اللہ" (ﷺ) کے عکس کے ذریعے سمجھا جاسکتا ہے۔ تو جو کچھ بھی تخلیق کیا گیا ہے وہ "لا الہ الا اللہ" میں تخلیق نہیں کیا گیا، اسی لئے اللہ ( عزوجل ) فرماتا ہے "لا الہ الا اللہ
"لا"
یہاں مت دیکھو۔ میرے ساتھ کوئی شریک نہیں ۔ اللہ (عزوجل)، خالق نے مخلوق کو تخلیق کے ایک ایسے سمندر میں پیدا کیا جس سمندر میں اللہ ( عزوجل ) خود نہیں ہے۔ کیونکہ اللہ (عزوجل) مخلوق نہیں ہے۔ آپ کمپیوٹر بناتے ہیں ، آپ کمپیوٹر میں نہیں ہیں!! آپ جب چاہیں اسے اَنْ پلگ کردیں۔

ہر چیز" محمد رسول اللہ" (ﷺ ) میں ہے،ہر ایک ایٹم ( ہر ایک ذرہ)۔ لہذا اس کا معانی عالم مالکوت سے زیادہ واضح ہو جاتا ہے جب آپ اسے نور کے حوالے سے سوچتے ہیں۔ ہر نور تمام ظاہری شکل کا ذریعہ ہے۔ یعنی یہ شکل کیسے ظاہر ہورہی ہے، ایٹمی حقیقت کے ذریعہ سے۔لہذا سارا (عالمِ)ملکوت" محمد الرسول اللہ" (ﷺ) کے ماتحت ہے۔ آپ کے گھر کی ہر دیوار کا ہر ایٹم ، صوفے پر ، ہر جاندار اور بے جان چیز کے اندر ایٹم ہوتے ہیں۔ہر ایٹم –آدم– " محمد رسول اللہ" (ﷺ) کے تحت ہوتا ہے اور حقیقت المحمدیہ (ﷺ) اس ایٹم کے اندر ہے۔اسکی طاقت کا منبع اسی حقیقت سے ہے۔
تو پھر ذکر اللہ ( عزوجل )کی عظمت کا تصور کریں۔جب آپ اپنی نماز قائم کرتے ہیں تو یہ آپکے اپنے ہی فائدے کیلئے ہے۔ اللہ ( عزوجل) جانتا ہے کہ آپ کی نماز کیلئے کس طرح کے حقائق کھلتے ہیں۔ لیکن ، جیسے ہی آپ اللہ( عزوجل )کا ذکر کرتے ہیں ، ذکر اللہ ( عزوجل )، اور ہم نے پہلے بھی بیان کیا ہے کہ اللہ ( عزوجل )کا اعلیٰ ذکر یہ ہے جب آپ، درود شریف "اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ"پڑھتے ہیں۔

یہ اللہ ( عزوجل ) کی ثناء ہے، اللہ ( عزوجل )سے اظہار کرتے ہوئے کہ میں نے سمجھ لیا کہ تو پوشیدہ خزانہ ہے جس نے چاہا کہ وہ جانا جائے، اور آپ "محمد (ﷺ)الرسول اللہ" کے ذریعہ پہچانے گئے ، جو بارگاہِ ایزدی کا کامل عکس ہیں۔ جیسے ہی آپ ذکر (کرتے) اور صلوات بھیجتے ہیں ، آپ کے کمرے میں موجود آپکے اردگرد ہر ایٹم ، آپ کے آس پاس کا ہر مالیکیول ، جوہری ڈھانچہ ، اب اسی ذکر میں سرگرم ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اس کی اصل حقیقت " محمد رسول اللہ ﷺ" ہے۔ اس کے تمام ملائکہ ، اور ملکوتی حقیقت ، اس کی ساری اصل حقیقت (" محمد رسول اللہ ﷺ") ہے۔ 

جیسے ہی آپ ذکر کرتے ہیں ، یہ ایٹم متحرک ( ایکٹیویٹ) ہوجاتے ہیں اور اس کی" بحر القدرۃ " کی حقیقت (ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے )۔ کیونکہ ہمارے اوپر (ملکوت میں ) "بحر القدرۃ "کی ایک حقیقت ہے اور اس زمین پر ہم محض اس کا عکس ہیں۔ لیکن جیسے ہی آپ ذکر کرتے ہیں ، یہ سارے ایٹم متحرک ( ایکٹیویٹ) ہوجاتے ہیں، جیسے ایک چابی گھومتی جاتی ہیں، جو اس حقیقت ( کا تالا ) کھول دیتی ہے ۔ نہ آپکی نماز ، ،نہ آپکی زکوۃ ، نہ آپکا کوئی بھی عمل جو آپ کرتے ہیں ، نہ ہی حج ،نہ ہی (اسلام کی ) شہادت ، اس حقیقت کو کچھ بھی متحرک ( ایکٹیویٹ) نہیں کر سکتا ۔ لیکن جیسے ہی آپ اللہ ( عزوجل )کا ذکر (یعنی درود) پڑھتے ہیں ، جو انا اور نفس سے پاک ہے ، اس ذکر کے ذریعے ( ذرات کو ایکٹیویٹ کر دیتا ہے ) کھول دیتا ہے ۔ یہ (ایٹم ) اِس ذکر سے پرجوش ہو جاتے ہیں۔ یہ اب (پرجوشی سے ) ذکر میں گردش کرتے ہیں ۔ اور آپ دیکھیں گے کہ کمرے کے اندر موجود ساری اینرجی گردش کرتی ہے ،رواں ہو جاتی ہے، گھومنے لگتی ہے۔ کچھ اینرجیز اپنی گردش میں اس قدر مضبوط ہوتی ہیں کہ جب بعد میں (گھر ) واپس آئیں اور آپکو اپنے گھر کی تصاویر( اپنی جگہ سے) ہلی ہوئی نظر آتی ہیں۔  

کیونکہ یہ گردش کرتی ہے ، متحرک رہتی ہے ، چلتی رہتی ہے ، زمین کتنے لاکھ ، تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ حرکت کرتی ہے ، زمین اپنے (مدار میں) گردش کر رہی ہے ، اگر یہ گردش نہ کرے تو آپ بہہ چکے ہوتے۔ یہ اسکی گردش ہے جو ہر چیز کو برقرار رکھتی ہے ، اور اتنی تیزی سے گھوم رہی ہے کہ آپ اس زمین پر آرام سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ 

ذرا ان ایٹموں کا تصور کریں جب وہ ان اذکار اور اس صلوات کے ذریعہ گردش کرتے ہیں ، اب کس طرح کی اینرجیز آرہی ہیں اور یہ ذکر اللہ کی طاقت ہے ، یہ مجلسِ صَلَّى عَلَی النَّبِیْﷺ کی طاقت ہے۔ مجلس یہ ہے کہ اس حقیقتِ نبوی ﷺ کی حمد و ثناء کرنے کیلئے اکٹھے ہوجائیں کہ اُنﷺ کا نام "حمد" ہے کہ اللہ ( عزوجل )نے ایک راز دیا ہے کہ اس نام میں "حمد" ہے۔ جیسے ہی آپ "حمد " کرتے ہیں آپ ہر چیز کو متحرک( ایکٹیویٹ) کردیتے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس طرح کی اینرجی میں شیطان زندہ رہ سکتا ہے؟ کیا آپ کے خیال میں اس قسم کی اینرجی میں بیماریاں اور مشکلات باقی رہ سکتی ہیں؟

جیسے ہی آپ اپنے گھر اور اپنے ماحول میں اس "حمد" کو جاری کرتے ہیں ، جہاں کہیں بھی ہوں ، وہاں ایک طاقت داخل ہوتی ہے۔ جب یہ طاقت داخل ہوتی ہے تو ، وہ آس پاس موجودہر ایٹم ، ہر مالیکیول ، ہر جن اور انس کو متحرک( ایکٹیویٹ) کرنا شروع کردیتی ہے۔ مومن موجود ہیں جو اس ذکر اور اس حمد کے ذریعہ متحرک ( ایکٹیویٹ) ہوجاتے ہیں اور ذکر اللہ اکبر!! 

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ( عزوجل ) ہمیں زیادہ سے زیادہ سمجھ عطا فرمائےکہ ذکر کی حقیقت کیا ہے ، ذکر کی مجالس (کی حقیقت کیا ہے ) اور یہ کس طرح کی اینرجیز اور برکتیں متحرک ( ایکٹیویٹ) کرتی ہیں۔ ایک مشکل سے بھری ہوئی دنیا میں اللہ( عزوجل ) نے ہمیں مشکل کے خلاف زبردست ہتھیار دیا۔ ہمیں بس اتنا کرنا ہے کہ جنت کے حلقوں کی طرف بھاگیں اور اس حقیقت کو متحرک( ایکٹیویٹ) کریں۔ 

یہ اولیا اللہ تعلیم دے رہے ہیں کہ وہ روح میں بیج بو رہے ہیں ، آپ جانتے ہیں کہ فصل کی کٹائی کا وقت آئے گا ۔ جب آپ محبت کے ان بیجوں کو ہر نعت اور صلوات کی تلاوت کرتے ہوئے بوتے ہیں ، تو وہ بھرے ہوئے آتے ہیں،ایسے حقائق سے لدے ہوئے جنہیں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔اور ان کو روح پر بکھیر دیا جاتا ہے ، روح پر بکھیر دیا جاتا ہے ، تمغوں کی طرح جو روح کو اللہ (عزوجل)کی بارگاہ میں لباسِ تعظیم عطا کرتے ہیں۔ اللہ(عزوجل) نے فرمایا کہ اپنے بہترین لباس میں نمازِ جمعہ کے لئے آئیں۔اور دنیا والے اچھا سوٹ خرید کر جمعہ کے لئے چلے جاتے ہیں۔لیکن بہترین لباس جو اللہ(عزوجل)کیلئے کوئی معنی رکھتا ہے ، کیونکہ یاد رکھیں اللہ (عزوجل) کا ارشاد ہے کہ میرے لیے یہ دنیا، تمھارے آسمان و زمین ایک مچھر کے پر برابر بھی اہم نہیں ۔ کتنے بے وقعت ہیں۔ ۔ اللہ ( عزوجل ) نے ہر شئے کو مچھر کے ایک پر جتنی اہمیت دی، کیا اس کا تخلیق کرنا تمام دنیاؤں کی تخلیق سے زیادہ پیچیدہ ہے؟ یا اللہ ( عزوجل ) کیلئے مچھر کا پر ان تمام آسمانوں اور زمین سے زیادہ دلچسپ ہے۔ ٹھیک ہے؟
 تو پھر اللہ ( عزوجل )کس بارے میں ارشاد فرما رہا ہے؟ کس کو خوبصورت بنایا جائے ؟ وہ جو میں نے تمہیں ابدیت(ہمیشگی)سے دی ہے— تمہاری روح!! اپنے تمام تمغات اور اپنا خوبصورت لباس اپنی روح پر اُوڑھیں۔ یہ حمد بیان کریں، جب ہم نعت میں ، زینت العرش(ﷺ) کہہ رہے ہیں تو ، ان اردو وہابیوں میں سے کچھ کہتے ہیں ، 'نہیں نہیں یہ بدعت ہے، یہ شرک ہے،تمام غلیظ الفاظ جو وہ استعمال کرتے ہیں ، اور پھر آخر میں ، وہ صلوٰۃ و سلام پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں 'زینت العرش'، کہ نبی کریم (ﷺ) کا نامِ مبارک وہ خوبصورتی ہے جو عرش کو خوبصورت بناتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ سیدنامحمد (ﷺ) کا نامِ مبارک اور درود شریف عرشِ الہی کو خوبصورت بنا رہے ہیں تو تصور کیجئے کہ ہماری روح کو یہ کیا(خوبصورتی)دیتے ہونگے۔تو یہ ہی وہ خوبصورت لباس ہے۔ جیسے ہی ، ہم یہ صلوات (نعت /درود شریف ) پڑھ رہے ہیں، یہ درودو سلام بھیج رہے ہیں اور صرف یہی وہ کام ہے جو یہ (سجاوٹ و خوبصورتی) دیتا ہے۔ آپ کی نماز نہیں ، آپ کی نماز کا اس حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اور خدا سے دعا کریں کہ شیطان آپ میں نہ ہو ، وہ آپکی ساری نماز کو جھٹلا دیتا ہے ۔اسکا کوئی موازنہ تک نہیں ہے۔ یہ درود اور یہ نعتیں اور صلوات روح پر ایک خوبصورت لباس اُوڑھتی ہیں، خوبصورت انوارات ( سے سجاتی ہیں ) ، جو ہمارے (عمل) سے نہیں ، کوئی ایسی چیز نہیں، جو ہم (اپنے عمل سے) حاصل کر سکیں۔ جو اللہ(عزوجل) روح کو ملبوس فرماتا ہے۔ نور کی حیرت انگیز زینت ، (سجاوٹ) اور وہ (بیج ) بڑھتے ہیں اور بڑھتے ہیں اور پھر جب آپکے قدم اس راستے میں مضبوطی سے جڑ جاتے ہیں ، اور ( بڑھنے کا عمل )جاری و ساری رہتا ہے تو ، یہ نور بارگاہِ الہی میں درختوں میں تبدیل ہو رہا ہے ، وہ جڑ پکڑ رہے ہیں۔ کیونکہ آپ یہ کرتے رہتے ہیں ، کرتے رہتے ہیں ، کرتے رہتے ہیں ، یہ درخت پھلنا پھولنا شروع کردیتے ہیں۔ ایک دن آتا ہے جب یہ سارے حقائق آپ کی روح کے اندر کھلنے لگتے ہیں ، وہ بہت کھلتے ہیں ، کیونکہ درود بہت زیادہ ہے اور اتنی کثرت سے ہے کہ آپ کے منہ سے پھل نکل رہے ہیں(یعنی) انکے تمام حقائق۔اور جو کچھ بھی وہ سکھاتے ہیں ، آپ کو درود میں مل جائے گا ، آپ اسے صلوات میں پائیں گے۔ اگر آپ کبھی الفاظ پڑھیں تو ، "واہ ، واہ"(کرنے لگیں کہ )!! وہ کیا کہہ رہے ہیں ، "اوہ ، دیکھو وہ کیا کہتے ہیں۔" ہاں کیونکہ زندگی بھر یہ بیج بوئیں ہیں اور وہ جب اُگتے ہیں تو حیرت انگیز پھل پیدا کریں گے۔ اور جب وہ یہ پھل بناتے ہیں تو آپ ان پر زندہ رہیں گے ، آپکی فیملی ، ان پر زندہ ر ہے گی اور تابہ ابد ، ایک تمام کمیونٹی اس پر پرورش پائے گی۔ اور یہ اولیا اللہ کی فتوحات بن جاتی ہے۔ وہ واحد چیز جو بہت اہمیت رکھتی ہے جسے پیچھے(وراثت میں)چھوڑا جا سکتا ہے وہ یہ حقائق ہیں اور ان علومِ(معرفت) کی تلاش ہے ۔ اور اگر یہ علوم پھلتے پھولتے ہیں تو ، وہ آپ کے لئے ابدی لباس اور ہر کوئی جو اس پھل کے روبرو آتا ہے اُس کیلئے رہنمائی کا وسیلہ بن جاتے ہیں۔

شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق) 

Everything around us is from Muhammadan light. That's all this teaching, they keep trying to repeat, and repeat, and repeat. Allah (Azzwajal), understanding is in "La ilaha il'Allah" and you can never reach that. It's not a ocean that is for anything from creation to enter. Its understanding can only be understood through the reflection called "Muhammadun Rasulullah" (saws). So everything created is not created in "La ilaha il'Allah" that's why Allah (Azzwajal) says "La ilaha il'Allah"

"La" 

Don't look here. Nothing is with me. Allah, the Creator created creation in an ocean of creation in which Allah (Azzwajal) is not in that ocean. Cause Allah (Azzwajal) is not created. You make a computer, you are not in the computer. You unplug it any time you want. 

Everything is in "Muhammadun Rasulullah" (saws), every atom. So this only makes more sense from Malakut when you think of light. Every, every light is the source of all form. Means the atomic reality is the source of how this form is manifesting. So that Malakut is all under "Muhammadun Rasulullah" (saws). Every atom in every wall in your home, on the couch, everything animate, inanimate object has atoms within it . Each atom 'adam' is under more "Muhammadun Rasulullah" (saws). And Haqeeqat al Muhammadiya (saws) is inside that atom. It's source of power is from that reality.

So then imagine then the greatness of Zikar' Allah. When you go for your Salah is for your own benefit. Allah (azzwajal) knows what type of realities open for your Salah . But, as soon as you mention Allah (Azzwajal), Zikar of Allah (Azzwajal), and we said before the highest Zikar of Allah (Azzwajal) is when you say 'Allahumma Salli Ala Sayedena Muhammad, wa ala Aali Sayedena Muhammad' (saws), Darood ashareef. 

Its praising Allah (Azzwajal), showing Allah (Azzwajal) that I understood that you’r hidden treasure wanting to be known, and you are being known through "Muhammadun Rasulullah" (saws), the perfected reflection of the Divinely Presence. As soon as you make the zikar and salawats, every atom in your room around you, every molecular, atomic structure around you, is now activated in that zikar. Because its core reality is "Muhammadun Rasulullah" (saws). All its angels, and angelic reality, all its core reality.

As soon as you make zikar, these atoms are activated and its reality of Bahar al-Qudra, because there's a reality of the Ocean of Power that is above us and we are merely its reflection on this earth. But as soon as you make zikar, all these atoms are been activated, moving moving, like a key that unlocked its reality. Not by your salah, not by your Zaka't, nothing that you do, (not by) your Hajj, not Shahada, and nothing going to activate that reality. But as soon as you make the Zikar of Allah (Azzwajal), it's free from ego and nafs, it's activated by that Zikar. It's excited by that Zikar. It is now flowing within the Zikar. And you see that all the energy within the room is moving, moving, moving. Some energies are so strong in their movement, later on, come back and you see the pictures in your home moved. 

Because it's moving, it's moving, it's moving, the earth is moving how many hundred thousand, three hundred thousand kilometers per second, the earth is spinning its rotation, had it not spin, you would have floated away. It's spin is what keeping everything, and spinning so fast that you can have a comfortable life on this earth. 

Just imagine then these atoms when they're activated by these dhikars and this salawats, what type of energies are now coming and that's the power of Dhikar'Allah, that's the power of the Majlis, for Sallay Ala un Nabi (saws). The Majlis is that get together to praise upon the prophetic reality that his name (saws) is "Hamd" that Allah (Azzwajal) gave a secret that that name has "Hamd" in it as soon as you 'Hamed' you activating everything. Do you think a Shaytan can survive in that type of energy? You think is sicknesses and difficulties survive in that type of energy?

As soon as you activate that "Hamd" in your home and your environment, wherever it is, there's a force that entering. When that force enters, it begin to activate everything around, every atom around, every molecule around, every Jinn and Inss that around. There are Momin are activated by that Dhikar and that Hamd. And Dhikar Allahu Akbar. 

We pray that Allah (azzwajal) give more more understanding of the reality of Dhikar, the Majlises of Dhikar, what type of energies and blessings it activates. In a world filled with a difficulty Allah (azzwajal) gave us a tremendous weapon against difficulty. All we have to do is run to the circles of paradise and activate that reality.

These Auliya Allah are teaching that they are planting seeds on to the soul, you know there's going to be a harvest time. That when you plant these seeds of love every Naat and Salwaat being recited, they're coming loaded, loaded with realities that cannot be imagined. And they're being thrown upon the soul, thrown upon the soul, like medallions that give the soul its dress of honor in Allah (azzwajal)'s Divenely Pesence. Allah (azzwajal) said 'come for salaat'ul Jumamh in the best of your clothing.' And Duniya people go buy a nice suit and go for Jummah. But the best of clothing that means anything for Allah (azzwajal), because remember Allah (azzwajal) said this dunya your heavens and earth don't mean the weight of a mosquito wing for me. How insignificant Allah (azzwajal) put everything into the wing of a mosquito, is more more complicated to make than all of these dunias or more interesting to Allah (azzwajal) than all these heavens and earth is a mosquito wing. Right. 
So what is Allah (azzwajal) talking about then to beautify what? So that what I gave you of eternity, your soul. Put all your medallions and your beautiful dress upon your soul. Make these, make these praising when we're saying in the naat , Zeenat al-Arsh (saws), some of these Urdu wahabis, they say 'no no this bidah, this shirk, all this garbage words that they use, and then at the end, they give Salatu salams and says 'zeenat al Arsh'. That Prophet (saws) name is the beauty that beautifies the Throne.

If you think the name and the Darood as'sharif of Sayedena Muhammad (saws) beautifies the Divinely Throne, imagine what it does to our soul. That this is the beautific dress. As soon as, we're making these salawats making these praisings and it's the only thing that does that. Not your salah, your Salat does nothing of this reality. And pray to God that shaytan is not in you, that he negate all your salah. It's not even comparable. These daroods and these naats and the salawats make a beautific dress upon the soul beautific lights that not from us, not anything that can be achieved from us. That Allah (azzwajal) dresses upon the soul. Amazing adornments of lights, and they grow and they grow and then as you have firmness in your path, and continue and continue, these lights are turning into trees in Divinely Presence, they are taking root. Because you keep doing it, keep doing it, keep doing it, these trees begin to bear fruits. A day comes when all these haqaiqs are blossoming within your soul, they blossoming so much, because the darood is so many and so much, and so often that the fruits are flying out of your mouth, all its haqaiqs. And everything they teach, you'll find in the darood, you'll find it in a salawat. If you ever read the words, wow, wow just what they were saying, oh wow, look look what they say.' Yeah because a lifetime of sending these seeds they're gonna grow and when they grow they're gonna make amazing fruits. And when they make these fruits, you survive off of them, your family survives off of them and an entire community will be nourished for all of eternity off of them. And this becomes a Futuhat of Auwliya. The only thing that you can leave behind of any significance is the seeking of these realities and of these knowledges. And if these knowledges blossoms, they become an eternal dress for you and a source of guidance for anyone who comes across that fruit.

⚡Watch Link:
https://youtu.be/f5m84sDlD0Q
⚡Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir

⚡Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/

ایک بھائی کا۔مشاھدہ درود انہی کے قلم سے :-


ایک بھائی کا۔مشاھدہ درود انہی کے قلم سے :

بچپن سے درود شریف میرا ہم سفر ہے مگر پچھلے 4 سال میں درود شریف پڑھنے کے ساتھ درود شریف کی دعوت کا شرف بھی اللہ تعالیٰ نے میرے مقدر میں تحریر فرما کر مجھ پر اور میری قیامت تک آنے والی تمام نسلوں پر احسانِ عظیم فرمایا ۔۔۔۔ الحمدللہ۔ 
مدینہ منورہ سے مکہ المکرمہ تک درود شریف میرا ہمسفر رہا اور مکّہ المکرمہ سے میری اس مبارک تحریر تک جو میں آپ کے لئے لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہو تک۔۔۔۔۔۔
 درودشریف کی دعوت کے مبارک سفر میں ، میں اپنے کچھ مشاہدات آپ کو motivate کرنے کے لئے تحریر کر رہا ہو ۔
درود شریف کی برکت سے میری ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔ الحمدللہ 
ایک دن میں اسی فکر میں سو گیا کہ میں تو اتنا درود پاک ہدیہ کرتا ہو ناجانے میرا ہدیہ قبول بھی ہوتا ہوگا یا نہیں اسی کیفیت میں روتے ہوئے آنکھ لگ گئی ۔۔۔۔ کیا دیکھتا ہو کہ پورے آسمان پر درود شریف لکھا ہوا ہے ۔۔۔۔  
پھر اگلے دن میں نے اپنے دوست سے اس مبارک خواب کا اور درود شریف کا ذکر کیا تو وہ خوشی میں جھوم اٹھا ۔۔۔۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ جو آسمان پر درود شریف پڑھا تھا وہ درود شریف بارگاہِ رسالت ﷺ سے ایک دوست کو عطاء ہوا ۔۔۔۔ 
اور مجھے اشارہ مل گیا کہ میرا ہدیہ قبول بلکے مقبول ہو چکا ہے ۔۔۔۔ پھر کیا ہوا ۔۔۔ وہ میں بیان نہیں کر سکتا کس کس سے ملاقات کا شرف بخشا گیا کیا کیا نوازشیں ہوئی وہ آپ سب بھی درود شریف پڑھے گے تو آپ کی جھولی بھی بھر دی جائے گی ۔بلکے درود شریف پڑھنے کی توفیق ہی اُسے ملتی ہے جسے چن لیا گیا ہو ۔۔۔ 
میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا "درود شریف عطاء کا سفر ہے"۔
درود شریف کی دعوت کے متعلق میں اپنا دوسرا خواب آپ کے لئے تحریر فرمانے کا شرف حاصل کر رہا ہو ۔الحمدللہ۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک سفید شیشے میں کھڑا ہو اور میرے سامنے ایک اژدھا جس کے منہ سے اور چھوٹے چھوٹے سانپ نکل رہے ہیں لوگوں کو نقصان پہنچا رہے جب کہ میں ان سب سے محفوظ ہو اور میں لوگوں کو اس سے بچا رہا ہو ان سب کو تنبیہ دے رہا ہو کہ سب بچ جاؤ ۔ خواب میں موجود سانپ فتنے، اور شیطان کا شر تھے جس سے میں لوگوں کو درود شریف کی دعوت کی برکت سے محفوظ کر رہا تھا الحمدللہ۔۔۔۔ 
درود شریف کی دعوت کی برکت سے مجھے ایک اور خواب یاد آیا، حضور نبی کریم ﷺ کی یاد اور احسانوں کو یاد کرتے ہوئے میں درود شریف پڑھتے ہوئے سو گیا کہ خواب میں دیکھا کہ قحط سالی ہے لوگ مر رہے ہیں بھوک اور پیاس کی وجہ سے مگر میں تندرست و توانا ہو جب کہ لوگ تڑپ رہے ہیں ۔ تبھی مجھے دیکھ کر سب میرے پیچھے چلنا شروع کر دیتے ہیں میں چلتا جاتا ہو کہ میرے سامنے ایک خوبصورت درخت ظاہر ہو جاتا ہے میں اسے ہلانا شروع کر دیتا ہو کہ پھلوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے لوگ اپنی اپنی جھولیاں بھرنا شروع کر دیتے ہیں کوئی رقص کر رہا ہوتا ہے کوئی کھانے میں مصروف اور میں اونچی آواز میں نعرہ لگتا ہو!!!
 حضور ﷺ قاسم (بانٹنے والے) ہیں،
حضور ﷺ قاسم ہیں،  
حضور ﷺ قاسم ہیں،
وہ تین قسم کے پھل تھے جن کے ہر طرف ڈھیر لگ چکے تھے۔ میں اسی درخت کے نیچے بیٹھ کر پھر درود شریف پڑھنے لگا اور میری آنکھ کھول گئی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی قیامت تک آنے والی تمام نسلوں کو درود پاک پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

ایک مرتبہ مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی صبح ہوتے ہیں مجھے کچھ خریدنا تھا مگر میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں تھا میں نے نماز ادا کی اور اپنے معمول کے ذکر کرنے کے بعد میں سو گیا ۔۔۔۔ کہ
 محبوب کریم حضور ﷺ کی نظرِ کرم مجھ مسکین گنہگار پر پڑھ گئی میں نے خواب میں دیکھا میں جس بستر پر لیٹا ہو اسی بستر پر ایک گفٹ پڑھا ہے جس پر گلابی یا سرخ ریبن لگا ہے میں اسے کھولتا ہو تو اس پر وہ مبارک درود شریف لکھا ہوتا ہے جو میں پڑھتا ہو بہت خوبصورت تحریر میں 
""اللھم صلی علی محمد و آلہ محمد"" سرخ روشنائی کے ساتھ
میں بہت خوش ہوتا ہو اور اپنے گفٹ کو محبت سے ادب سے مزید کھولتا ہو تو اسکے اندر پیسے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔❤
تبھی میری آنکھ کھول گئی ۔۔ وہ کیفیت وہ لمحات وہ عام سے خاص کا سفر وہ عطاء کا سفر وہ محبت کا سفر وہ غم میں میرا ہمنوا درود شریف ہی تو تھا اور ہے بھی ۔۔۔۔۔۔ 
صبح ہوتے ہی مجھے کسی نے پیسے میرے ہاتھ میں تھما دیے اور کہا کہ تمھیں ضرورت تھی نا یہ لو پیسے اور میں تمھیں گفٹ کرتا ہو ۔ 
اس طرح سے درود شریف کی دعوت کی برکت سے میری زندگی بہار بن گئی جسے کبھی کوئی خزاں مات نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔❤ 
میں آپ سب کو بھی دعوت دیتا ہو کہ آپ سب بھی درود شریف پڑھنے کے ساتھ ساتھ درود شریف کی دعوت دے جنہیں آپ جنت میں حضور ﷺ کے قریب ترین دیکھنا چاہتے ہیں انہیں درود شریف کی دعوت دیجۓ ۔ اللہ تعالیٰ ھم سب کو درود شریف پڑھنے اور پڑھوانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین ثم آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔