Tuesday, August 31, 2021

A sister's Experience , Mushahida




مین درود پاک پڑھ رہی تھی 

آنکھین بند تھیں
مگر دل کی آنکھین کھلی تھیں 
اچانک محسوس ہوتا ہے جیسے مین زندہ نہیں ہوں 
مجھے لوگ دفنا کہ چلے گئے ہیں 
اک دم گھبراہٹ ہوئی
اور ایسے لگا جیسے آقا جان صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں 
مجھے نہین ہوش کہ میرا کیا حساب کتاب ہوتا 
بس یہ پتہ کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف  لے کہ جانے لگتے ہین تو 
مین اک دم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کہ پاؤن مبارک پکڑتی ہون 
اور کہتی یون کہ مجھے یہان اکیلا نا چھوڑ کہ جائین 
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اٹھو میرے ساتھ چلو 
مین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہ پیچھے چلتی ہوں
یہان تک کہ سنہری جالیون کہ اندر پہنچ جاتی ہون 
وہان اور بھی بہت سے لوگ ہوتے ہین 
اکثر عورتون نے کالے رنگ کہ لباس پہنے ہیں  کچھ کہ گہرے سبز رنگ کہ بھی یوتے ہیں
مگر کسی کو کسی سے کوئی مطلب نہیں وہ یہ نہین دیکھتے کہ کون آیا  ۔۔۔۔
بس سب کی گردنین جھکی ہوئی ہوتی ہین ۔۔۔
مجھے آقا کریم صلی الکہ علیہ وسلم اک طرف اشارہ کرکے فرماتے کہ وہان بیٹھو  
آج سے تمہاری وہی جگہ ہے 
مین وہان بیٹھتی ہوں 
تو بس خود ہی میری گردن جھک جاتہ ہے 
آنکھین بند ہوجاتی ہیں 
اور یہی دھیان ہوتا کہ مین نے قیامت تک یہین رہنا ہے اور بس درود پاک ہی پڑھتے رہنا ہے 
اور کچھ نہیں 
اللہ کی قسم 
یہ سب مجھے محسوس ہوا 
مجھے ایسے بھی لگ رہا تھا کہ جیسے مین یہ سب دیکھ رہی ہوں 
اور جب ہوش آئی تو محسوس ہوا کہ بہت لمبا سفر کر کہ واپس آئی ہون

No comments:

Post a Comment