Tuesday, August 31, 2021

Hazrat Bagh Hussain Kamal ‎ق




کیا آپ جانتے ہیں کے اب تک سب سے زیادہ درود پاک ورد کرنے کا اعزاز کس ہستی کے پاس ہے ؟ اگر آپ نے کتاب  "حال 

سفر" پڑھی ہے تو آپ کو یقیناً ملوم  ہو گا اور اگر نہیں معلوم تو آئے ہم ان ہستی کا ذکر کرتے ہیں جن کو یہ کمال حاصل ہوا . 

      حضرت پروفیسر باغ حسین کمال ؒ ضلع چکوال کے ایک معروف گاؤں پنوال میں 22مارچ 1937 کو قاضی حسن دین کے گھر پیدا ہوئے... ۔ آپ کا اصل نام باغ حسین ہے۔ اور ادبی دنیا میں آپ نے اپنا تخلّص کمالؔ رکھا  پھر یہ کمالؔ آپ کے نام کے ساتھ ایسا جڑا کہ آپ کو روحانیت میں بھی کمال عطا ہوا اور آپ ایک کامل صوفی اور مرشد کے روپ میں سامنے آئے.. آپ نے 29جولائی1975 کو حضرت مولانا اللہ یار خانؒ کے ہاتھ پر بیعت کر کے اپنے روحانی سفر کا آغاز کیا۔ اللہ اور اس کے رسولﷺ سے عشق اور اپنی لگن کی وجہ سے تیزی سے روحانی منازل طے کرنے لگے۔ اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں رسول اللہﷺ کے دستِ مبارک پر روحانی بیعت کرنے کا شرف حاصل کیا۔ عشقِ رسول ﷺ کی وجہ سے آپ درود شریف کا ورد کرتے رہتے تھے. 1978 میں رمضان شریف کی ایک رات آپ نے اللہ سے دعا کی کہ وہ آپ کو امّتِ محمدیہ ﷺ کے اُن سو خوش نصیبوں میں شامل فرما دے جنہوں نے حضور ﷺ پر کثرت سے درود شریف بھیجا ہے۔ خالقِ کائنات کو یہ دعا اتنی پسند آئی کہ اس نے آپ کو حضرت آدمؑ سے لے کر قیامت تک آنے والے مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ درود شریف پڑھنے کا ریکارڈ بنانے کی توفیق عطا فرمائی۔ آپ روزانہ کم از کم سوا دو لاکھ درود شریف پڑھتے تھے۔ اور زیادہ سے زیادہ ایک راز ہے جو سوائے اللہ اور حضور ﷺ کے کسی کو نہیں معلوم....8 اپریل 1984 کو آپ نے سلسلہ اویسیہ  کمالیہ کا آغاز کیا اور اور حضور ﷺ نے آپ کی خانقاہ کا نام "دارالفیضان" رکھا.آپ کا وصال 31 دسمبر 2000 کو ہوا اور  آپ کا مزار شریف تحصیل چوک چکوال سے ۳ کلومیٹر کی دوری پر پنوال شریف میں "دارالفیضان" کے ساتھ واقع ہے... آپ اویسی طریقے سے اپنے ساتھیوں کو توجہ اور فیض سے آج بھی نوازتے ہیں ...ساتھیو اگر آپ کو درود پاک سے محبت ہے تو آپ حال سفر کتاب کا مطالعہ ضرور کیجیے ...یقین جانیے ، آپ جیسے جیسے یہ کتاب پڑھتے جائیں گے ، آپ کے آسو نہیں رکن گے اور درود پاک سے عشق ہو جے گا آپ کو...جس جس ساتھ کو motivation درکار ہے تو پھر آپ ضرور پڑہیے ... ویڈیو کے نیچے description باکس میں ہم اس کتاب کا pdf لنک شامل کر دن گے ...اگر آپ کو کسی بک شاپ سے نہ مل سکے تو آپ اس لنک سے پڑھ سکتے ہیں اور مزید معلومات آپ دار الفیضان کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں ...App store سے اب ان کی اپپ بھی download کر سکتے ہیں ... 

دوستو ، حضرت گے نے زیادہ سے زیادہ درود پاک ورد کرنے کی تو اپنے سلسلے میں خاص بنیاد رکھی ہی ہے ، ذکر خفی کے ساتھ پر ایک خاص وقت جس کی آپ نے نشاندہی کی ہے وہ رات ١٠ بجے سے ١٠ بج کے بیس منٹ  کی ہے ... یاقیناً اس میں کوئی روحانی پہلو ہو گا جس سے اہل درود پاک کو خاص فیض حاصل ہو گا تو کوشش کیجیے اس وقت میں درود پاک کے ورد کی ..
حضرت جی نے فرمایا  کے اگر ﷺ سے محبت کرتے ہیں تو درود شریف زیادہ سے زیادہ ورد کیجیے ... اس سلسلے کا امتیازی نشان درود شریف ہے ...ﷺ سے محبت اور عقیدت کا ایک ہی میڈ بیان فرمایا ہے حضرت جی نے اور وہ ہے کے کون کتنا درود شریف پڑھتا ہے ...آپ نے فرمایا کے جو زیادہ درود شریف پڑھتے ہیں ، ان کا تعلق و نسبت حضور ﷺ سے زیادہ مضبوط ہو گا اور ان کو حضور ﷺ سے زیادہ قرب حاصل ہو گا ....اس ارضی دنیا میں آپ نے ایک دوسرے سے بڑھ کے درود شریف ورد کرنے کی تلقین فرمائی ہے .. الله پاک کے قرب کا سستا اور آسان طریقہ جو حضرت جی رحمتللہ الہ نے بیان کیا ہے وہ درود شریف کی کثرت ہی ہے ...اسی کثرت کی وجہ سے آپ کو وہ روحانی مرتبے عطا ہووے جو ہر کسی کا مقدار نہیں ہوتے ...جب آپ حال سفر پڑھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جاے گا ...درود پاک ورد کرنے والے کو فیض ضرور ملتا ہے اور اگر کوئی ہر وقت ہی اس ورد سے اپنی زبان تر رکھے تو پھر اس پر فیض کے چشمے کی بے بہا پھوار پڑتی ہے ...آپ نے فرمایا کے جس آدمی کو دربار اقدس ﷺ میں جانے کا شوق ہے، اس کا حق بنتا ہے کے زیادہ نہیں تو کم از کم پاچ ہزار درود شریف کا نذرانہ روزانہ پیش کرے ....آپ نے مزید یہ بھی تلقین فرمائی کے جلدی جلدی اور تیزی سے پڑھنے درود شریف ناقص ہو جاتا ہے اس لے آپ نے فرمایا کے خیال رکھیں کے جو ساتھ روزانہ چالیس پچاس ہزار مرتبہ درود پاک پڑھتے ہیں وہ خیال رکھیں کے تعداد تو کم ہو جے لیکن خوبصورت توہفے کی قدر و قیمت کم نہ ہو ...یعنی الفاظ کی ادائیگی درست ہو ..
آپ نے فرمایا کے یہ بیس منٹ آپ کی ریحانی داستان کا لب لباب ہیں ..جس حالت میں بھی ہوں ، وضو بے وضو ، یہ بیس منٹ زیا نہ کریں ، ان میں ضرور درود شریف پڑھیں....ساتھیو اس وقت کو نوٹ فرما لیجیے اور یہ وقت درود شیف کے لے مخصوص کر دن ...چاہیں تو کوئی reminder لگا ٹکے عادت بن جاے ان شا الله ...اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ
آپ کی روحانی اور تربییعت سے صرف انسان ہی نہیں بلکے جنات نے بھی فیض پایا
بکثرت درود شریف پڑھنے سے انسان کے اندر یہ کمال پیدا ہو جاتا ہے کہ کم مدت میں بہت زیادہ تعداد میں درود شریف پڑھ سکتا ہے۔ اس کا تعلق اس کی محبت، محنت اور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی چشم عنایت سے ہے۔

No comments:

Post a Comment