Tuesday, August 31, 2021

Aik Heart Patient aur Durood Pak

رود پاک پڑھنے والی ایک بہن کا واقعہ ۔۔۔

📿 ہمارے ساتھ درود پاک ایڈمنز میں ایک بیوہ بہن ھیں ۔۔ جن کے بچے بھی چھوٹے ہیں ۔ لیکن یہ درود شریف کی بہت دیوانی ھیں ہر وقت درود پاک پڑھتی رہتی ہیں کچھ دن پہلے ان کا میسج آیا ان کی ہارٹ رپورٹ کچھ ٹھیک نہیں تھی یہ بہن فکرمند تھیں انہیں کچھ درود پڑھنےکیلئے بتایے گیے ۔۔ اور مدینہ پاک سے بھی ٹیم نے دعا کروائیں ان کے لئے ۔۔۔ آج ابھی ابھی ان کا میسج آیا تو دل جھوم گیا جس میں ان کا کہنا تھا :-

📿*ایک دو ویک کے اندر ہی میری ساری رپورٹس ٹھیک ہوگئی ہیں اور الحمدللہ میرے ھارٹ ECG اور دیگر ٹیسٹوں کی بھی ساری رپوٹ ٹھیک ۔۔ آئی ہے ۔۔ وہ بہن بہت خوش تھیں خوشی سے جھوم رہی تھی شکر اللہ پاک درود پاک کے صدقے ہم سب کی سب مشکلیں دور فرمائے آمین* ۔۔ مزید اس بہن کا کہنا ہے مجھے جب بھی کوئی مشکل ہو میں درود شریف پڑتی ہوں حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ و الہ وَسَلَّم کے تصور میں رہتی ہوں میرے کام ایسے ہو جاتے ہیں مجھے خود بھی معلوم نہیں ہوتا. یہ سب حضور صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ و الہ وَسَلَّم کا کرم ہے ۔۔ باقی سب سے بھی وہ یہی کہنا چاہ رھی تھیں کہ آپ سب بھی اپنی زندگی میں درود پاک کو لازمی کر لیجئے اس سے آپ کو ایسی ایسی غائبی مدد اور فائدہ ہوگا جو آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہوگا اور زندگی پرسکون ہو جائے گی ان شاء اللہ

No comments:

Post a Comment