Tuesday, August 31, 2021

Qarza aur Durood e Khizri

السلام و علیکم معزز ممبران اللہ آپ سب پر کرم کی بارش عطا فرمائے آپ کو اور بار بار حج کی سعادت ملے۔۔
درود خضری کا مشاہدہ لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔
ایک شخص کا واقعہ ہے ۔ اس نے بتایا ہے کہ مجھے پر بہت زیادہ قرض تھا بہت پریشانی کی زندگی گزار رہی تھی ۔ سود کا قرض بہت زیادہ تھا اور سود کے مالک بہت تنگ کرتا تھا مجھے مارنے کی بھی کوشش جاری تھی انکی طرف سے ۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے اور اپنے گھر کو دیکھتا تو مزید پریشان ہوتا مجھے کسی بھائی نے کہا کہ آپ یقین کامل کے ساتھ دن رات درود خضری کا ورد جاری رکھے ان شاء اللہ ضرور کرم ہوگا۔ 
میں نے دن رات درود خضری کا ورد کیا الحمد اللہ کچھ دنوں کے بعد حالات خود بخود بہتر ہونا شروع ہوگئے مجھے کہیں اچھی جگہ ملازمت مل گئ الحمداللہ عزوجل میرا سارا سود کا قرض اتر گیا ہے ۔ اب کچھ قرض باقی ہے ان شاء اللہ وہ عنقریب اتر جائے گا اللہ کی رحمت سے اور درود پاک کی برکت سے پہلے بہت پریشان تھا اب سکون کی دولت نصیب ہو چکی ہے ۔
پہلے لاکھوں میں قرض تھا ۔ اب کچھ ہزاروں میں ہے ۔ 
اب میری تنخواہ بھی بڑھ گئ ہے ۔ یہ سب برکت دیکھی تو درود خضری کی دیکھی ۔۔

No comments:

Post a Comment