Wednesday, October 6, 2021

Jinaat aur Durood pak درود پاک اور جنات ۔۔۔



درود پاک اور جنات ۔۔۔

درود و سلام کے بارے میں حضرت احمد بِن ثابت رحمتہ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں دُرُود و سلام کے فضائل میں سے جو میں نے دیکھے ہیں ایک یہ بھی ہے کہ ایک رات خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ جِنّات کی ایک جماعت کے رُوبرو کھڑا ہوں میں نے ان سے پوچھا تم کہاں سے آئے ہو؟ انہوں نے کسی بُزُرگ کا نام لیا کہ ان کے ہاں سے وہ بُزُرگ ہمارے اہلِ قرابت میں سے تھے میں نے پوچھا تمہارا اِرادہ کہاں کا ہے؟ کہنے لگے
اِن شاءاللّٰه مکّہ مُعظّمہ اور روضۂ نبوی صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا اِرادہ ہے میں نے کہا مجھے بھی اپنے ساتھ لے چلو بولے اگر اِرادہ ہے تو اللّٰه برکت دے گا
میں اُٹھ کھڑا ہُوا اور وہ مجھے لے کر ہوا میں بجلی کی سی تیزی کے ساتھ اُڑنے لگےایک ساعت کے بعد ہم مکّہ میں تھے وہ بولے یہ رہا بَیتُ الحَرام اُنہوں نے طواف کِیا اور میں نے بھی ان کے ہمراہ طواف کِیا پِھر اُنہوں نے اللّٰه عزوَجل کا نام لے کر مجھے ساتھ لیا اور اگلے ہی لمحے ہم لوگ مسجدِ نبوی صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں تھے ہم لوگ بیٹھے ہی تھے کہ ایک خوبصورت شخص ہاتھ میں ایک بڑا برتن جس میں ثَرید یعنی شوربے میں بھگوئی ہوئی روٹی اور شہد لے کر آیا اور کہا شروع کیجیے میں نے اسے کہا میں رسولُ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وآلہ واصحابہ وسلم کو دیکھنا چاہتا ہوں اس نے کہا
کھانا کھا لو رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم بھی تشریف لائیں گے اور اِن شاءاللّٰه تم ان کی زیارت سے بھی مُشرَّف ہو گے میں نے دِل میں کہا
کیسی تَعَجُّب کی بات ہے ابھی میں نے اپنا گھر چھوڑا اور تھوڑی ہی دیر میں مکّہ مُعظّمہ اور روضۂ رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی حاضِری سے مُشرَّف ہو گیا۔مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ جن ساتھیوں نے مجھے اُٹھایا تھا وہ کون لوگ تھے اور ان کا نَسب کیا تھا؟ میں نے ان سے کہا میں تم سے خدائے بُزُرگ و برتر اور اس کے نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور اللّٰه کے نبی حضرت داؤد علیہ السّلام کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ تمہارا ٹِھکانا کہاں ہے اور تمہارا نَسب کیا ہے؟ اُنہوں نے گردنیں جُھکا لیں اور بولے
ہم ہمیشہ مدینہ مُنوّرہ کے رہنے والے جِنّ ہیں میں نے کہا میں حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا دِیدار کرنا چاہتا ہوں بولے کھانا کھا لو اِن شاءاللّٰه دِیدار بھی ہو جائے گا میں نے کھانا کھایا،پِھر ہم نِکلے تو کیا دیکھتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ایک جماعت کے ہمراہ تشریف لا رہے ہیں اور آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی گردن مُبارک سب سے بُلند ہے اور اپنی گردن مُبارک اور شانۂ اقدس کے لحاظ سے سب پر فائق ہیں جب حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا احمد کیا ساری نیکیاں دفعتًہ سمیٹنا چاہتے ہو؟ اپنے نفس پر نرمی کرو تم پر یہی لازِم ہے اور یہ بھی اِرشاد فرمایا مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھا کرو تمہارے لیے بہتری ہی بہتری ہے میں نے عرض کی یارسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میرے ضامن ہو جائیں
فرمایا مجھ پر دُرُود پڑھنا لازم کر لو جو مانگو گے مِلے گا

سعادۃ الدارین،الباب الرابع فیما ورد من لطائف المرئی و الحکایات،اللطیفة السادسة عشرۃ،صفحہ ۱۳۱ 

فِداک رُوحی و قلبی یاسیدی یارسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

No comments:

Post a Comment