Thursday, October 14, 2021

Mushahida e Durood Pak





السلام عليكم 
آج خواب میں دیکھا کہ میں ایک میدان میں ہوں۔۔۔ اور ٹائم ظہر سے عصر کے درمیان کا ہے لیکن فل اندھیرا ہے جیسے رات ہو۔۔۔ اس میدان میں ایک جگہ ایسے روشنی تھی جیسے دپہر کے ٹائم آندھیاں چل رہی ہوں لیکن روشنی بھی ہو۔۔۔ میں ادھر جاتی ہوں تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر تشریف فرما ہیں اور میں ان کے لیفٹ طرف کھڑی ہوں۔۔۔ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری طرف متوجہ ہیں اور ان کے ہاتھ مبارک میں ایک جھنڈا ہے جو نارمل جھنڈے کی طرح تھا لیکن تلوار اور تیر لگنے سے ٹرائی اینگل میں رہ گیا تھا۔۔۔۔ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ جھنڈا مجھے دیتے ہوئے کچھ فرماتے ہیں کچھ یاد ہے زیادہ تر نہیں ۔۔۔آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے فرماتے ہیں کہ یہ الم تم اٹھاو۔۔۔۔ میں وہ جھنڈا لے لیتی ہوں اور میرے ذہن میں آتا ہے کہ علمبردار تو حضرت عباس علیہ السلام ہیں اور یہ جھنڈا بھی ان کا ہے تو میں ان کو ہی پکڑا دیتی ہوں۔۔۔ میں ان کو ڈھونڈتی ہوں تو مجھے ان کا مبارک ہاتھ نظر آتا ہے اور اس پر خون تھا وہ شہید ہو چکے تھے لیکن ان کا ہاتھ مبارک ایسے تھا جیسے جھنڈا پکڑتے وقت ہاتھ ہوتا ہے تو میں جھنڈا ان کے ہاتھ مبارک میں لگا دیتی ہوں کہ یہ تو ان کا ہے۔۔۔ پھر کوئی آتا ہے جھنڈا لے کر جانے لگتا ہے تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو بلاتے ہیں ان سے جھنڈا لے کے پھر مجھے بلاتے ہیں اور پھر سے مجھے جھنڈا پکڑا دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ یہ جھنڈا تم اٹھاو تو میں لے لیتی ہوں اور میرے زہن میں آتا ہے کہ یہ تو بہت ہی بڑی زمہ داری ہے پتا نہیں میں پوری کر سکوں گی کہ نہیں ۔۔۔ پھر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوبارہ مجھ سے کچھ فرماتے ہیں ۔۔۔الفاظ یاد نہیں لیکن لہجہ مبارک دو ٹوک۔۔۔ جیسے فیصلہ کر لیا ہو۔۔۔ اور پکا ارادہ اور بے حد مظبوط یقین اور پختہ لہجہ مبارک تھا۔۔۔ 
پہلے جیسے دل سے دل میں زیادہ تر بات ہوتی تھی لیکن اس بار آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منہ مبارک سے الفاظ کا بھی استعمال کیا تھا اور آواز مبارکہ کا بھی۔۔۔۔
لیکن مبارک چہرے پر بہت دکھ کے آثار تھے اور مٹی مبارک پر ہی تشریف فرما تھے۔۔۔ تو میں کہتی ہوں کہ یہ تو کربلا ہے۔۔۔۔۔ میدان کربلا ہے۔۔۔ پھر ذہن میں آتا ہے کہ کل ایک لڑکی پر کرم پڑھا تھا جس کو خواب میں قلندر ہونے کی بشارت ملی تھی۔۔۔۔ اس کا مقام اونچا پڑھا تھا۔۔۔۔ اور مقام مطلب زمہ داری۔۔۔۔ تو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ فرمایا تھا الفاظ یاد نہیں۔۔۔ لیکن آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جھنڈے کو لے کر کچھ فرمایا تھا اور زمہ داری کا زکر کیا تھا لیکن مجھے اصل الفاظ مبارک یاد نہیں ہیں۔

No comments:

Post a Comment