Thursday, October 14, 2021

درود شریف


حضرت امام الدین میاں تاج محمد متوطن موضع شاہ اعظم مضافات تونسہ شریف لکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک نوجوان جس کا نام مقبول تھا جو کہ  بدقسمتی سے نابینا ہو گیا تھا 

فخرِ اولیاء حضرت خواجہ محمد بن سلیمان تونسوی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں یہ نوجوان حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا کہ حضرت نابینا ہوں میرے لیے دعا فرمائیں کہ رب کریم مجھے روشنی چشم عطا کر دے

آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا : میاں درود شریف پڑھا کرو

کہنے لگا غریب نواز ! درود شریف تو میں پہلے بھی پڑھتا رہتا ہوں
تب حضرت خواجہ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا درود شریف ایسی چیز نہی ھے کہ تو پڑھے اور تیری آنکھوں کی روشنی واپس نہ آئے

چنانچہ اس نوجوان نے کثرت سے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا اور جب نو لاکھ مرتبہ درود شریف مکمل کیا تو رب تعالی نے اسے بینائی لوٹا دی 

----------------------------------------
صلی اللہ علی محمد

No comments:

Post a Comment