Monday, October 24, 2016

                                Darood Pak Journey # 8                                   





                   محمّد آصف کریمی صاحب کا درود پاک کا سفر                 



تقریباً ایک سال پہلے ، ابو ظبی میں ، ہم پندرہ دوستوں نے مل کر ایک درود پاک گروپ قائم کیا اور یہ فیصلہ کیا کے ہم سب درود پاک پڑھنا شروع کریں گے اور دعوت درود پاک کا کام بھی سر انجام دیں گے . اس طرح سے یہ گروپ قائم ہوا اور آہستہ آہستہ ہمیں ابو ظبی اور پاکستان سے لوگوں نے جوائن کرنا شرو ع کر دیا . ان درود پاک پڑھنے والوں میں ہمارے ساتھ مدرسوں کے بچے بھی شامل ہوتے گئے اور کچھ اسکول کے .٢ بڑے مدارس جن میں ایک سیالکوٹ میں ہے ( دارلعلوم رحمت العالمین ) اور اس کی ١٧/ سترہ برانچیں ہیں، اور اس کے علاوہ اور بھی مدارس اور اسکول کے بچے درود پاک پڑھتے ہیں اور ہفتہ دو ہفتے کے بعد ہمیں کل تعداد جمع کراتے ہیں اور الحمد الله تعداد کروڑوں میں ہوتی ہے. اب تک ٨٠ کروڑ سے زیادہ درود پاک پڑھا جا چکا ہے. درود پاک کی اتنی زیادہ برکتیں نچھاور ہوئی ہیں کے بیان کرنے کی ہمت نہیں ہے. لیکن کچھ دنیاوی برکتیں یہ ہیں کے ، اس درود پاک کو پڑھنے اور پھیلانے کی نیت کے طفیل اور درود پاک کے صدقے آج ہمارے ساتھ دو ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہیں اور ہم اس کو مزید بڑھانے کی کوشش میں گامزن ہیں. آج جو چھوٹا بچہ درود شریف پڑھنے کا عادی ہو جاے گا پوری زندگی خود بھی درود پاک پڑھے گا اور اپنے اہل ا خانہ کو بھی اس میں شامل کرے گا اور معاشرے میں بھی اس پیغام کو عام کر سکے گا . بچپن کی عادت پکّی ہوتی ہے اور قائم رہتی ہے. جب کے اگر بڑے ہو کر کوئی نئی عادت اپنائی جانے تو اس پر قائم رہنا بہت مشکل ہوتا ہے. درود پاک کے ہی طفیل ہمیں دوسرے نیک کاموں کی توفیق ملی ہے . ہم پندرہ ساتھی جنہوں نے مل کر پڑھنا شروع کیا درود پاک ، ہم مل کر ہر ماہ تقریباً آٹھ ہزار روپے جمع کر کے ہر ماہ کسی ایک دوست کے ہاں پاکستان میں بھجواتے ہیں تا کے کسی نہ کسی مسکین یتیم یا بیوہ کی مدد ہو سکے. یہ توفیق بھی درود پاک کی برکت سے ملی ہے . درود پاک کے طفیل ایک بہت بڑی سعادت بھی ملی ہے وہ یہ کے ہم پندرہ دوست مل کر درود پاک پڑھنے والی ڈیجیٹل تسبیح لے کر ہر اس ممبر کو دیتے ہیں جو جو ہمرے ساتھ منسلق ہے. اس سے پڑھنے والے کو آسانی ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی . ہم نے ٢٠٠١ سے زیادہ تسبیح بھی مدارس میں اور سکولز بھیجی ہیں پاکستان اور ابو زیبی دونو میں الحمد الله . یہ الله پاک کا کرم ہے اور اس سے پڑھنے والے کا جذبہ بڑھتا ہے الحمد الله درود پاک کے طفیل الله پاک کا ایک اور بہت بڑا کرم یہ ہوا کا ہمیں علما کی صحبت نصیب ہوئی...یہاں گوجرانوالہ کے ایک مفتی محمّد عباس صاحب کے پاس الله تعالیٰ کی ذات کی مہربانی سے ان کی صحبت کی ملی.. ہم نے لوگوں کی آسانی کے لیے کچھ گروپس بناے ہیں چند ماہ پہلے جس میں لوگ وائس میسیجز کے ذریعہ سے گھر بیٹھے دین کے مسائل اور شرعی مسائل پوچھ لیتے ہیں ...علما کی مدد سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا ہے ، لوگ علما سے مشاورت کر لیتے ہیں ... کافی لوگ ان گروپس میں پاکستان سے شامل ہیں. ہمارے ساتھ ٧-٨ علما اکرام شامل ہیں اس کار خیر میں اور یہ الله پاک کا بڑا کرم ہے کے جس نے ہمارے لے راہیں آسان کیں اور بہت سے دوستوں کو اس میں ایڈ کیا ... ہر گروپ میں تقریبن دو سو سے زائد افراد شامل ہیں اور یہ گروپس بہت اچھے سے کام انجام دے رہے ہیں اور یہ سب درود پاک کے طفیل حاصل ہوا. یہاں اپنی بلڈنگ میں ہم درود پاک کا ختم شریف اور دعا بھی منعقد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی سترہ مقامات پر ایصال ثواب کرتے ہیں پڑھا ہوا درود پاک . دو گروپس ہیں سعودیہ میں ان میں سے ایک گروپ ہر ہفتے مدینہ پاک میں روضہ رسول الله صل الله علیہ و آلہ وسلم پر پڑھنے والوں کا سلام اور درود پاک پیش کرتے ہیں اورتمام درود پاک پڑھ کے ہدیہ کرنے والوں کے لیے دعا کرتے ہیں ... اسکے علاوہ سعودیہ ، انگلینڈ ، انڈیا اور پاکستان دوسرے ممالک بھی ہم پڑھا درود پاک بھیجتے ہیں دعا اورایصال ثواب کے لئے ... اس طرح بہت جگہوں پر پڑھنے والوں کے لے دعا ہوتی ہے اور بہت ساری جگہوں کا فیض حاصل ہو جاتا ہے .
درود پاک کا ذوق و شوق بڑھانے کے لیے ہم درود پاک پڑھنے والے بچوں کو انعام بھی پیش کرتے ہیں تا کے اس عمل سے درود پاک پڑھنے کی آگاہی مزید پھیلے معاشرے میں اور بچوں اور بچیوں کے حوصلے بڑھیں .. ہر ماہ ٹاپ تین درود پاک پڑھنے والے بچے بچیوں کو انعامات دیتے ہیں اور ان کے والدین کو بھی مدعو کرتے ہیں . بچوں کو تحائف دے جاتے ہیں جس میں نقد انعامات ، دینی کتابیں ، لڑکیوں کو کراکری سیٹ وغیرہ اور کھلونے دے جاتے ہیں تاکے ان کا شوق مزید بڑھے . اس عمل سے امّت کو آگاہی ہوتی ہے اور پڑھنے والوں کا شوق مزید بڑھتا ہے . الله پاک نے درود پاک کے طفیل جو جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کا شمار ممکن نہیں. الله پاک ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے والا بناے ...آمین



.

1 comment:

  1. Maashallaah Maashallaah
    SubhaanAllaah.!!
    May Almighty Allah bless u wid many more opportunities to enlighten our Ummah wid immense knowledge of durood Sharif n Shariah!!
    Aameen summaa Aameen!!

    ReplyDelete