Sunday, November 7, 2021

Durood Pak ka Meaning







درود شریف عربی کا نہیں فارسی کا لفظ ہے. عربی میں اس کا متبادل لفظ ' الصلاة على النبي' ہے. اگر درود شریف کا جائزہ لیا جائے تو یہ امر کھل کے واضح ہوجاتا ہے کہ یہ اپنے معنوں اور حقیقت دونوں کے اعتبار سے ایک دعا ہے. ایک ایسی دعا جس میں ہم رب کائنات سے یہ التجا کرتے ہیں کہ وہ رسول اکرم (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمْ) پر مزید رحمتیں اور برکتیں نازل فرماییں. دعا ہمیشہ مانگی جاتی ہے پڑھی نہیں جاتی. افسوس یہ ہے کہ ہمیں درود پڑھنا تو سکھا دیا گیا لیکن مانگنا کسی نے نہ سکھایا. ضرورت ہے اس امر کی کہ درود کے الفاظ ادا کرتے ہوے یہ حقیقت ملحوظ رہے کہ ہم اپنے پروردگار سے دعا مانگ رہے ہیں. یہ سوچ ان الفاظ میں اپ کی دلچسپی اور لطف دونوں بڑھا دیگی. ایک اور پہلو جو ہماری توجہ کا طالب ہے وہ یہ کہ جب ہم اس درود میں ' آل رسول ' کا ذکر کرتے ہیں تو اس سے مراد محض آپ (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمْ) کا خاندان نہیں ہوتا بلکے اپنے وسیع معنوں میں یہ لفظ تمام امت رسول (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمْ) کا احاطہ کرتا ہے. یہ قرآن اور عربی دونوں کا اسلوب ہے کہ لفظ ' آل ' سے مراد قبیلہ یا امّت بھی ہوتا ہے. اسی لیے قرآن پاک میں جب فرعون کے ماننے والو کا ذکر ہوا تو انہیں ' آل فرعون ' کہہ کر مخاطب کیا گیا. لہٰذا آئندہ جب ہم درود میں آل رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمْ کا ذکر کریں تو یہ جانتے ہوے کریں کے اسمیں رسول (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمْ) کے خاندان والے بھی شامل ہیں اور تمام امتی بشمول میں خود بھی شامل ہوں.

واللہ عالم بالصواب.
قدرت اللہ شہاب
اَلَّلهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍوَّ عَلَی آلِ مُحَمَّدٍوَ سَلِّم 
اَلصّلٰوةُ وَالسّلَامُ عَليْكَ يَا سَيّدي يا رَسولَ الله و علٰي اٰلِكَ واَصْحٰابِكَ يَا سَيّدي يا حَبيبَ الله

No comments:

Post a Comment