Sunday, February 7, 2021

دو احادیث مبارکہ اور ایک اہم سوچ

 Ahadees e Mubarika,Durood Pak and an Important Thought/ دو احادیث مبارکہ اور ایک اہم سوچ , yes/no?



ہماری لائف ایک ریس ہے ..ایک ڈور ہے ...

...صبح  سے شام ہو جاتی ہے اور شام سے اگلا دن ..پتا ہی نہیں چلتا کے اب تک گزرا وقت کیسے پلک جھپکتے میں گزر گیا؟ اسی طرح بہتر سے بہتر کی آس لیے  ہم اس ریس میں اپنی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں ... اور ایک دن  اپنا آخری سانس لیتے ہوے ہمیں ہماری اگے انے والی زندگی کی جھلک دکھا دی جاے گی...اس وقت اس دنیا کی ہماری لگی ہوئی ریس اور اس میں گزار وقت ،  ہمیں بس چند لمحوں کا لگے گا یا شاید صرف ایک لمحے کا .. اگر تو ہم نے صرف ایک ریس لگائی ہو گی ....دنیا داری کی ریس ...تو ہم بہت  خسارے میں ہوں گے (خدا نخواستہ )لیکن اگر اس زندگی میں ہم نے ایک کی بجاے دو ریسز لگائی  ہوں گی توسمجھیں وہ آنے والی زندگی کی جھلک ، جو موت کے وقت دکھائی جاے  گی...ان شا الله وہ بہت خوشگوار ہو گی اور وہ خاتمہ بلخیر والی موت ہو گی ان شا الله .

یہ ریس کیسے ہے ؟ یہ ریس ایسے ہے ...کے ہر گزرا لمحہ ہمیں آپ ﷺ کے دور سے دور لے جا رہا ہے اور ہر گزرتا لمحہ ﷺ سے قریب . ہمارا ہر درود پاک، ایسے ہے کے جیسے ہم نے ایک قدم ﷺ کی جانب بڑھایا ...نہ صرف آخرت میں ، بلکے اس دنیا میں بھی ...
اب دنیا میں صرف آپ اور میں درود پاک کا ورد نہیں کر رہے بلکے ہر کوئی اپنی اپنی توفیق کے مطابق ورد کر رہا ہے ...اب اس ورد کو ہم نے صرف ایک ورد ہی طرح نہیں لینا ..ہم نے اس کو ایک ریس میں کنورٹ کر دینا ہے ... سب سے پہلے مقابلہ ہم نے اپنے آپ سے کرنا ہے ..یعنی  پہلے اس ورد سے جڑنا  ہے اور پھر اس پر محنت کر کے اپنے ورد کی تعداد بڑھانی ہے ...اس کے بعد دیکھیں کے ما شا الله سے اہل درود پاک کتنا کتنا اگے ہیں ہم سے ...ہم نے ان سے انسپائر ہو کے اس ریس  میں لگ جانا ہے ...جس میں ہر کوئی قرب سرکار ﷺ کا طالب ہے ....اپنے ورد کی کثرت پے نفس کو پھلانا بلکل نہیں ہے بلکے یہ بات سمجھانی ہے بار بار کے ، ابھی ہم بہت پیچھے ہیں ...ریس میں بہت پیچھے ہیں ... relax نہیں کرنا کے چلو بہت ورد کر لیا ، بلکے یہ دیکھنا ہے کے آپ ﷺ کی شان ہر لمحہ بلند ہو رہی ہے ...آپ ﷺ کے درجات ہر وقت بلند ہو رہے ہیں ، ہر درود پاک سے جنت وسیح ہوتی ہے ... تو جب آپ ﷺ کی شان مبارکہ ہر لمحہ بلند اور درجات ہر لمحہ بلند ہو رہے ہیں تو پھر ہم درود پاک کے ورد کو زیادہ سے زیادہ نہیں کریں گے تو بہت پیچھے رہ جائیں گے

ساتھ ساتھ دنیا کے کام بھی جاری رکھنے ہیں اور ساتھ ہم نے چل کے نہیں بکے ڈور کے ﷺ کی جانب سفر جاری رکھنا ہے ...ہم پے  depend کرتا ہے کے ہماری اس ریس میں سپیڈ کیا ہے ...کیا چل کے جا رہے ہیں ...روک روک کے جا رہے ہیں یا دوڑتے ہوے اور بغیر رکے ہوے ہم ﷺ کی جانب جا رہے ہیں ...اس مبارک سفر میں لمحہ لمحہ اتا ہے اور اس سفر کی اس دنیا میں یہ خوبصورتی ہے کے قرب ﷺ کے لیے ہمیں موت کا انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکے آپ ﷺ اس سفر میں اہل درود پر اپنے کرم اور محبت کی بارش برساتے رہتے ہیں ... جنت کے بہت لیولز ہو گے ....آپ ﷺ جنت الفردوس میں ہوں گے ...ہم پتا نہیں کون سے والے لیول پر ہوں گے ...کیونکے وہ لیولز ہر لمحہ اوپر جا اہے ہیں ...جیسے ایک بڑی سی بلڈنگ میں لفٹ لگی ہوتی ہے اور وہ لفٹ اوپر جاتی رہتی ہے جب تک ٹاپ پر نہ پوھنچ جاے ..لیکن جنت کی لفٹ اوپر  جاتی ہی رہے گی ...وہ بھی ایک ریس ہی کی طرح  ہے ...اگے اور اگے ...اوپر اور اوپر ....تو آپ اس لفٹ میں سوار ہیں درود پاک کے طفیل اور آپ کے ایک ورد سے آپ دن لیول ایک دم اوپر چلے جاتے ہیں اور جب آپ ورد اسٹاپ کرتے ہیں تو اس وقت باقی جو لوگ اپنی اپنی لفٹ میں سنوار ہیں وہ اپنا سفر جاری رکھے ہوۓ ہیں


 

1 comment:

  1. ماشاءاللہ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھیں دین و دنیا کی بھلائی عطا فرمائیں۔آمین

    ReplyDelete