Wednesday, February 3, 2021

زیارت سرکار ﷺ ...خواب میں آپ ﷺ  کی زیارت  

کیسے ہیں آپ سب اہل درود ...امید ہے کے آپ سب خریعت سے ہوں گے ...الله پاک آپ سب کو شاد اور آباد رکھے .آمین ..

ساتھیو ، آج  کا پیغام بہت ہی اہم ہے ... یہ ہر مسلمان کی سمجھیں کے جیسے دکھتی رگ ہے ...ہر دل کی آرزو ...ہر دل کی تڑپ ... ہر آنکھ کا انتظار ...جی ہاں یہ ہے ..دیدار کی طلب ...دیدار سرکار ﷺ ....یہ وہ  دعا اور چاہت ہے  جو ہم سب کے دلوں میں ہے ...اور یہ دعا جتنی مرتبہ بھی قبول ہو ، یہ شرف جتنی مرتبہ بھی حاصل  ہو ، اس کی خواہش بڑھتی ہی جاتی ہے ... 

انتہائی مبارک ہیں وہ خواب جن میں آپ  ﷺکی زیارت نصیب ہوتی ہے اور انمول سے بھی انمول سے بھی انمول سے بھی انمول ہیں وہ گھڑیاں، جن میں خوشنصیب ہستیوں کو آپ  ﷺ  سے بیداری میں دیدار کی سعادت ہوئی ہے ، ہو رہی ہے اور ہوتی رہے گی ... 

..اس مبارک ٹوپک پر مزید بات کرنے سے پہلے آپ کو ایک خط  سنانا چاہوں گی جو کے کتاب "گمنام ادیب "کے صفہ نمبر  17-18-پر پبلش ہوا...جو  حضرت واصف علی  واصف رحمتہ الله علیہ کا ہے اور یہ ہمارے آج کے ٹوپک  میں بہت ہیلپ کرے گا ...


تو اس خط میں کچھ بہت ہی امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں ....

١- اگر آپ محبت سے درود پاک کا ورد کر رہے ہیں تو یہ ورد سب سے پہلے ایک اتا ہے جو آپ کو حاصل ہوا ...صرف درود پاک کا ورد شروع کر دینا ہی بہت بڑی دولت ، لازوال نعمت اور دونوں جہاں کی سعادت ہے جو کے اونچی قسمت والے کو حاصل ہوتی ہے کیونکے اس کے ورد کرنے والے کا تعلق ﷺ سے جڑ جاتا ہے ...اور اگر آپ استقامت سے ورد کر رہے ہیں تو یہ بھی ایک درجے کی زیارت میں شمار ہوتا ہے ...کیونکے اگر آپ ورد کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کو توجو میں رکھا جا رہا ہے ...آپ کو نوٹس کیا جا رہا ہے .. آپ کے کندھوں پے موجود فرشتے ، خود آپ ﷺ اور الله پاک کو معلوم ہے آپ کا ورد اور اس دن ویڈیو میں آپ کو بتایا تھا کے ایک درود پاک آپ کا پوری دنیا کے میدانوں اور دریاؤں سے گزرتا ہے یہ کہتا ہوا کے میں فلاں فلاں کا درود پاک ہوں ..یعنی آپ کو ہر کوئی نوٹس کر رہا ہے ...سوچیں ذرا کا آپ جب گھر سے بھر جاتے ہوں گے تو وہاں کے تمام راستوں کو بھی علم ہو گا آپ کا ...جن وعدس پر آپ گذرتے ہوں گے ان کو بھی معلوم ہو گا کون ہے ان پے ...ایک اہل درود ...صرف ہم انسان نہیں جان پاتے ...باقی سب کو علم ہے ..اس لیے یہ بات ذہن میں رکھیں کے آپ ہر جانب سے توجو میں ہیں ..خاص کر آپ ﷺ کی ....

٢- اس کے بعد اس سے بھی اہم نقطہ ... نوازش اور عطا کا فرق ...جب آپ ﷺ خود سے کسی کو اپنا دیدار کروایں تو یہ بہت ہی بڑی نوازش ہے اور عطا ہے ...اگر ہم درود پاک کا ورد کریں اور ساتھ میں بولیں کے ارے اتنا اتنا درود پاک ورد کر لیا میں نے تو مگر مجھے ابھی بھی زیارت سرکار ﷺ نہیں ہوئی ..کیوں! تو خدارا یہ مت کیجیے ...یہ بات معاوضا تصور  کیا جاے گا...ایک طرح کی ڈیمانڈ .. یہ بےادبی نہیں ہونی چاہیے ..اپنے درود پاک کے ورد کا معاوضہ... ہم بس آپ ﷺ کو یاد کرتے جائیں ...اگر یاد کرتے کرتے آنسو آ جایئں تو سمجھیں آپ ﷺ کا جواب آ گیا ... حضرت واصف علی واصف  رحمت الله علیہ فرماتے ہیں کے بے سبب آنسوں کا آ جانا کسی کی توجو کے بائس ہوتا ہے ... صرف زیارت کا ہو جانا ہی آپ کے کنکشن کو ظاہر نہیں کرتا ...یہ بہت بڑی سعادت ہے لیکن ورد کے دوران اور بھی بہت سے سائنز آپ کو نظر آئیں گے... ایک دم آنسو آ جانا ...کبھی بادلوں میں آپ کو اسم ﷺ نظر ا جاے گا ..کبھی روٹی پے ...بس آپ سرکار ﷺ کی یاد سے غافل نہ ہوں ... اور یہ مت سمجھیں کے آپ ﷺ آپ سے ناراض ہیں اسی لے کوئی خواب نہیں آ رہا آپ کو ...یہ خیال ایک وسوسہ ہے جو کے شیطان نراجیم آپ کے ذھن میں ڈالتا ہے ..تاکے آپ مایوس ہو جائیں ...گمراہ ہو جائیں ...ان وسوسوں کو جھٹک دیجیے اور سب سے پہلے اپنے آپ پے غور کریں ...کیا آپ کثرت سے درود پاک ورد کر رہے ہیں ؟ اور اگر کر رہیں ہیں تو کس نیٹ سے کر رہے ہیں ؟ نیٹ یہ کے میرا فلاں فلاں کام ہو جاے یا پھر یہ کے آپ بس آپ ﷺ سے دنیا اور آخرت میں کنیکٹ ہونے کے لیے اپ ﷺ کو محبت بھرے نذرانے بھیج رہے ہیں ...یاد رکھے ....محبت سے ورد والے اہل درود کا درود پاک آپ ﷺ خود سماعت فرماتے ہیں ...تو پھر آپ کی تڑپ بھی نوٹس ہو رہی ہے جیسے کے آپ کا ورد ....تو اپنی تڑپ اور محبت کے ساتھ یاد اور ورد کی بھی کثرت کیجیے ، بغیر کسی مواوضے کی طلب کے ... 

یں ہم درود پاک کے طفیل آپ ﷺ کے دامن رحمت سے وابستہ ہو جائیں ..آپ ﷺ کو تو اس پتھر کا بھی علم ہے جس نے آپ ﷺ کو سلام  کیا تو پھر ایک امتی جو بار بار آپ ﷺ کو یاد کرتا ہو اور دید کی تڑپ میں تڑپتا ہو ..اس سے بے خبر نہیں ہیں آپ ﷺ... اس لیے بار بار یہ مت دوہرائیں کے شاید آپ ﷺ مجھ سے ناراض ہیں میں تو محبت میں پاگل ہوں پر وہاں سے جواب نہیں آ رہا ...ایسا پلیز مت کیجیے ، کہیں یہ بار بار دوہرانا بے ادبی کے زمرے میں شامل نہ ہو رہا ہو .. کمی یقینا ہمارے ورد اور ہماری طرف سے ہے .اس لیے جواب کے نہ آنے کو آپ ﷺ سے بلکل بھی منصوب  نہ کیجیے ..کیونکے جواب صرف خواب کی  صورت ہی میں نہیں آتا ...اگر غور کریں گے تو قدم قدم پر سائنز ملیں گے ...بس اس کو نوٹس کرنا شروع کر دیں تاکے   آپ کو کچھ تسلی ہو جاے ...اپنے دل کی کسک کو درود پاک کی کثرت میں تبدیل کیجیے ...چند ہزار نہیں بلکے ہزاروں کی تعداد میں ...جتنا ممکن ہو زیادہ سے زیادہ یاد کیجیے...ورد کیجیے ...کسی معاوضے کو ذہن میں رکھے بغیر  ... الله پاک ہم سب کو اس عمل کی توفیق عطا فرماے اور ہم پر فضل فرماے اور آپ ﷺ ہم سب کو اپنی زیارت سے فیض یاب فرمائیں ...آئیں ہم سب ایک دوسرے کے حق میں یہ دعا کریں کے ہم پے کرم ہو جاے اور ہمیں زیارت سرکار ﷺ نصیب ہو جاے ...الہی 

آمین ثم آمین


Tanam Farsooda Jaan Para’ is a very famous Persian naat [poem in the praise of the Prophetﷺ] by 15th Century great Islamic scholar and mystic poet, Maulana Abdur Rahman Jami. It is said that when Maulana Abdur Rahman Jami planned to go to Madina after performing Hajj in Makkah, that night the Governor of Makkah saw Prophet Mohammadﷺ in his dream and he told the Governor that ‘a man from Persia whose name was Jami was planning to go to Madina. The Governor should try and stop him and if he asks why then give him my message that if he recites the Nasheed [naat] he has in his pocket on my mausoleum, then I would have to break the rules of Shariah and take out my hand to shake hands with him. I will meet him in Persia. Tell him to read Darood Shareef 100 times and his Nasheed 11 times on Thursday and I will visit him in his dream.’ When Jami heard this from the Governor, he turned back to Persia and acted according to the directions given by the Prophetﷺ . As a reward, he was blessed with the Ziyarat [to see Prophet Mohammadﷺ in dream] all his life. That is why a fragrant smell emanated from his body on every Friday. This was due to the blessed Ziyarat of Prophet ﷺ. May Allah bless us too with the Ziyarat of Prophetﷺ. Ameen


. -

No comments:

Post a Comment