Tuesday, February 23, 2021

Mushahida Durood Pak

 

True Dream and Experience of a #Durood Pak Reciter/ Mushahida DUrood Pak

 /الله 

سب کی حفاظت فرماے


https://www.youtube.com/watch?v=V5CAfVhK3Is&t=305s

ایک محترم ممبر نے اپنا مشاہدہ  شیر کیا ہے  اور وہ بیان کرتیں ہیں کے ما شا الله وہ  بچپن سے درود ابراہیمی اور درود تاج شریف کا بہت ورد ورد کرتی آئیں ہیں.  ان کا چھوٹا بیٹا جب دس بارہ سال کا تھا تو ان  کو بہت تنگ کرتا تھا ...وقت کے ساتھ ان بہن کو احساس ہوا کے اس بچے پر اپری اثرات ہیں اور پھر وہ بھی ان کو خود بتانے لگا اپنی کیفیت . بعد میں بہت معافی  بھی مانگتا تھا اور روتا تھا اپنے پچھلے رویے پر..خود کہتا تھا کے اس کو اپنے غصے پر کنٹرول نہیں ..پھر ایک دن انہوں نے  اپنی والدہ کو کہا کے مممی ایک الماری پر میں نے دیکھا ہے کے تین بہت گندے گندے لوگ بیٹھے ہیں. پھران بہن نے نیٹ پر دیکھا کے اگر جنات ہوں تو سوره مومنین کی آخری آیت ، جو افحسبتم سے  سٹارٹ ہوتی ہے ، اسے پڑھ کر ، جس پر اثرات ہیں اس پر دم کر دیں .. تو انہوں نے سات بار پڑھ کے  اپنے بیٹے پر دم کر دیا اور رات میں سو گئیں ..رات کو خواب میں دیکھا کے یہ  بہن آپ ﷺ کے روضہ مبارک کے اندر گئی ہیں اور وہاں بہت روشنی ہے اور وہاں ان کو بہت تیز کسی کے چیخنے کی آواز آتی ہے جیسے  کوئی چیز جل رہی ہے ..جیسے کے جلنے سے ا بے  حد تکلیف ہو رہی ہو اسے ...تو خواب میں ان کو ایسا لگا کے انہوں نے جس چیز کے لیے جو عمل کیا تھا  وہ چیز جل گئی ہے . اس کے بعد ان کو گرین کپڑے میں کوئی وہاں  لیٹے  ہوے  دیکھے ..پورے گرین کپڑے سے ڈھکے  ہوے تھے تو انہوں نے آھستہ آھستہ جا کے، قدوموں کی سائیڈ سے ، بہت ادب سے پاؤں کی جانب سے کپڑا ہٹایا ...ادب کی وجہ سے ان کی ہمت نہیں ہوئی کے بیچ میں سے وہ گرین چادر ہٹائیں...تو انہوں نے قدم مبارک دیکھے اور ان کو کسی نے خواب میں احساس کروایا کے وہ  آپ  ﷺ کے  قدم مبارک تھے ...ان کو جو زیارت ہوئی وہ آپ ﷺ کے قدمیں شریف کی ایڑی مبارک کی جگا سے ہوئی .ان بہن نے بتایا کے عام لوگوں کے ایسے پاؤں نہیں ہوتے ...وہ قدم مبارک ایسے تھے جیسے کے تامبے کی ، گلابی سرخ سرخ رنگ کی ایڑیاں مبارک ... ما شا الله  ...زندگی میں ایسی کسی کی نہیں دیکھیں انہوں نے ...البتہ ایسے YouTube پر جو قدم مبارک ڈالے جاتے ہیں ویڈیوز میں ان سے مشابہت رکھتے تھے وہ خواب میں جن کی زیارت ہوئی .الحمدلللہ ان کا بیٹا اس کے بعد ٹھیک ہو گیا . اب بہت فرمانبردار ہیں وہ  اور بے اے  کر لیا ہے الحمدلللہ اور یہ بہن اب درود ابراہیمی اور درود خضری کا خوب ورد کرتی ہیں . یہ بہن کہتی ہیں کے  اگر کبھی بھی کوئی بھی کسی دوسرے پر دم کرے تو ایک کام لازمی کرے کے پہلے اپنے اوپر آیت  کرسی کا ورد کر کے اپنا اچھے سے حصار کر لے اور پھر دم کرے  ...ان بہن کا شکریہ جو یہ مشاہدہ شیر کیا اور اس کو شیر کرنے  کا ان کا مقصد بھی یہی ہے کے اگر کوئی اس طرح  کی پریشانی میں مبتلا ہے تو وہ اس پریشانی سے نکل اے ان شا الله. ...الله پاک آپ سب کو ،،ہم سب کو اس تیرہ کی اور ہر قسم کی ہر ہر آزمائش سے بچاے ..ہر کسی کو پریشانیوں سے نکلے اور آسانیاں ... سب کا روزگار اور رزق اپنی جناب سے کھولے ...جو لوگ اپنے نصیب کھلنے کے انتظار میں ہیں ان کی غیب سے مدد ہو ..ہمیں زیادہ سے زیادہ درود پاک کے ورد کی  جے ...آپ سب نماز کی باقائدگی لازمی کیجیے ..قران پاک اور اپنے  ٹائم دیجیے اور درود پاک پر  لگائے ... رب تعالیٰ ہم سب کو اپنے گھر کی با ادب حاضری نصیب فرماے ...بیماروں کو  جن کے اولاد نہیں ان کو  اولاد اتا فرماے ..جن کی اولاد ہے ان کو فرمانبردار کرے اور نیک نصیب فرماے ...آمین ثم  آمین 

Wednesday, February 17, 2021

ایک بہن نے اپنی امی جی کا سات آٹھ سال پہلے کا خواب ہم سے





 ایک بہن نے اپنی امی جی کا سات آٹھ سال پہلے کا خواب ہم سے

 share

 کیا ...وہ جس وقت انہوں نے دیکھا تھا تب واضح نہیں ہوا پر جس وقت کورونہ آیا اور جو حالات پیدا ہوے اس وقت ان کو وہ خواب سمجھ آیا . آنٹی اس وقت درود ابراہیمی پڑھتی تھیں پر اس وقت وہ سو یا ١٥٠ تک ورد کرتی تھیں اور خواب میں بھی ان کو کثرت سے درود پاک کے ورد کی تلقین کی گئی تھی اور ان حالات میں اس کی برکات آنے والے مشکل حالات سے مطلق بتایا گیا تھا . خواب میں آنٹی نے قیّمت کا منظر دیکھا ...قبرشتان دیکھا اور لوگوں میں موت کا خوف و ہراس دیکھا...بلکل ویسا ہی جیسا آج کل کا  ،خاص طور پر جب میڈیا پر جو اس وبا سے مطلق دکھایا جا رہا ہے کے کیسے ہر طرح  بس موت ہی موت ہے ...اور ایسی نیوز دکھا کر ایک fear factor پھیلایا جا رہا ہے ہر طرف... پر آنے والا جو وقت ہے ، اس کی جو نشانیاں بتائی گئی ہیں وہ تو ہو کر رہے کا کیوں کے ہم آخری زمانے میں ہیں ...جہاں ہر طرف فتنہ اور دجل پھیلا ہوا ہے اور اگے اگے تو بہت حالات خراب ہو جانے ہیں... الله پاک ہم  سب کا ایمان  سلامت رکھے اور خاتمہ بلخیر فرماے ...آمین .

تو آنٹی نے اس خواب میں اپنے آپ کو بھی اسی خوف میں مبتلا دیکھا خواب میں ہی کسی نے ان کے کان میں کسی نے کہا کے تم اتنی پریشان کیوں ہو ؟کلمہ پڑھو اور پھر درود ابراہیمی پڑھو. تو وہ خواب میں چند مرتبہ پہلا کلمہ پڑھ کر درود ابراہیمی پڑھنا شروع کر دیتے ہیں تو ان کے دل سے سب خوف اور  پریشانی ، موت کا ڈر نکل جاتا ہے اور ان کا دل مطمئن ہو جاتا ہے. پر اس وقت ان کے ساتھ ہی وں کی کوئی بہنا اور بھی کھڑے ہوتے ہیں اور وہ دونوں بھی موت اور قیامت کے ڈر میں مبتلا  نظر آتے ہیں ، تو آنٹی ان دونوں سے کہتی ہیں کے آپ پریشان نہ ہوں درود ابراہیمی پڑھیں. 

آنٹی ما شا الله طریقہ نقشبندیہ عالیہ ، ہشیکہ نور جان میر احمدی رحماتللہ علیہ سے بیت ہیں اور یہ بہت فیض والے بزرگ ہیں

روحانیت سے بھرپور ان کے درس ان کی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور youtube  موجود ہیں ... کہیں بھی بیٹھ کے ان کی محفل live attend کر سکتے ہیں ....تب بھی اگر آپ ان سے بیعت نہیں ہیں ... ان کی محفل کا سارا فوکس  عشق سرکار صَلَّی ﺍﻟﻠّٰﻪُ عَلَیْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم، سے connect کرنے کی طرح توجو دلانے کا ہوتا ہے اور اگے آنے والے حالات کی تیاری سے مطلق. آپ اس سلسلے سے تعلق نہیں بھی رکھتے تب بھی ویڈیوز کو دیکھیے اور حیران ہو جائیں ایسی روحانی فیض والی ہستیاں موجود ہیں. ان کا رات اشا کے بعد ہر Thursday ، Friday اور Saturday کو live محفل میلاد منعقد ہوتا ہے ..آپ جوائن  کر سکتے ہیں اور فیض پا سکتے ہیں ...اور فیض پا سکتے ہیں ...

یہ آنٹی بھی اسی سلسلے سے بیعت ہیں اور درود ابراہیمی بھی ورد کرتی ہیں اور اس کے ساتھ کثرت سے ان کے سلسلے کا درود و سلام  ورد کرتی ہیں جو کے زیادہ کثرت سے ورد کیا جا سکتا ہے. ان کے ذکر اذکار ،بیعت اور درود و سلام سے  آنٹی جی کو بہت  فیض اتا ہوۓ ہیں ما شا الله .

Allah Humma Salle Ala Sayyidena Muhammadin Wa Ala Aalay Sayyidena Muhammadin Wa’Sallim.

Sunday, February 7, 2021

دو احادیث مبارکہ اور ایک اہم سوچ

 Ahadees e Mubarika,Durood Pak and an Important Thought/ دو احادیث مبارکہ اور ایک اہم سوچ , yes/no?



ہماری لائف ایک ریس ہے ..ایک ڈور ہے ...

...صبح  سے شام ہو جاتی ہے اور شام سے اگلا دن ..پتا ہی نہیں چلتا کے اب تک گزرا وقت کیسے پلک جھپکتے میں گزر گیا؟ اسی طرح بہتر سے بہتر کی آس لیے  ہم اس ریس میں اپنی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں ... اور ایک دن  اپنا آخری سانس لیتے ہوے ہمیں ہماری اگے انے والی زندگی کی جھلک دکھا دی جاے گی...اس وقت اس دنیا کی ہماری لگی ہوئی ریس اور اس میں گزار وقت ،  ہمیں بس چند لمحوں کا لگے گا یا شاید صرف ایک لمحے کا .. اگر تو ہم نے صرف ایک ریس لگائی ہو گی ....دنیا داری کی ریس ...تو ہم بہت  خسارے میں ہوں گے (خدا نخواستہ )لیکن اگر اس زندگی میں ہم نے ایک کی بجاے دو ریسز لگائی  ہوں گی توسمجھیں وہ آنے والی زندگی کی جھلک ، جو موت کے وقت دکھائی جاے  گی...ان شا الله وہ بہت خوشگوار ہو گی اور وہ خاتمہ بلخیر والی موت ہو گی ان شا الله .

یہ ریس کیسے ہے ؟ یہ ریس ایسے ہے ...کے ہر گزرا لمحہ ہمیں آپ ﷺ کے دور سے دور لے جا رہا ہے اور ہر گزرتا لمحہ ﷺ سے قریب . ہمارا ہر درود پاک، ایسے ہے کے جیسے ہم نے ایک قدم ﷺ کی جانب بڑھایا ...نہ صرف آخرت میں ، بلکے اس دنیا میں بھی ...
اب دنیا میں صرف آپ اور میں درود پاک کا ورد نہیں کر رہے بلکے ہر کوئی اپنی اپنی توفیق کے مطابق ورد کر رہا ہے ...اب اس ورد کو ہم نے صرف ایک ورد ہی طرح نہیں لینا ..ہم نے اس کو ایک ریس میں کنورٹ کر دینا ہے ... سب سے پہلے مقابلہ ہم نے اپنے آپ سے کرنا ہے ..یعنی  پہلے اس ورد سے جڑنا  ہے اور پھر اس پر محنت کر کے اپنے ورد کی تعداد بڑھانی ہے ...اس کے بعد دیکھیں کے ما شا الله سے اہل درود پاک کتنا کتنا اگے ہیں ہم سے ...ہم نے ان سے انسپائر ہو کے اس ریس  میں لگ جانا ہے ...جس میں ہر کوئی قرب سرکار ﷺ کا طالب ہے ....اپنے ورد کی کثرت پے نفس کو پھلانا بلکل نہیں ہے بلکے یہ بات سمجھانی ہے بار بار کے ، ابھی ہم بہت پیچھے ہیں ...ریس میں بہت پیچھے ہیں ... relax نہیں کرنا کے چلو بہت ورد کر لیا ، بلکے یہ دیکھنا ہے کے آپ ﷺ کی شان ہر لمحہ بلند ہو رہی ہے ...آپ ﷺ کے درجات ہر وقت بلند ہو رہے ہیں ، ہر درود پاک سے جنت وسیح ہوتی ہے ... تو جب آپ ﷺ کی شان مبارکہ ہر لمحہ بلند اور درجات ہر لمحہ بلند ہو رہے ہیں تو پھر ہم درود پاک کے ورد کو زیادہ سے زیادہ نہیں کریں گے تو بہت پیچھے رہ جائیں گے

ساتھ ساتھ دنیا کے کام بھی جاری رکھنے ہیں اور ساتھ ہم نے چل کے نہیں بکے ڈور کے ﷺ کی جانب سفر جاری رکھنا ہے ...ہم پے  depend کرتا ہے کے ہماری اس ریس میں سپیڈ کیا ہے ...کیا چل کے جا رہے ہیں ...روک روک کے جا رہے ہیں یا دوڑتے ہوے اور بغیر رکے ہوے ہم ﷺ کی جانب جا رہے ہیں ...اس مبارک سفر میں لمحہ لمحہ اتا ہے اور اس سفر کی اس دنیا میں یہ خوبصورتی ہے کے قرب ﷺ کے لیے ہمیں موت کا انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکے آپ ﷺ اس سفر میں اہل درود پر اپنے کرم اور محبت کی بارش برساتے رہتے ہیں ... جنت کے بہت لیولز ہو گے ....آپ ﷺ جنت الفردوس میں ہوں گے ...ہم پتا نہیں کون سے والے لیول پر ہوں گے ...کیونکے وہ لیولز ہر لمحہ اوپر جا اہے ہیں ...جیسے ایک بڑی سی بلڈنگ میں لفٹ لگی ہوتی ہے اور وہ لفٹ اوپر جاتی رہتی ہے جب تک ٹاپ پر نہ پوھنچ جاے ..لیکن جنت کی لفٹ اوپر  جاتی ہی رہے گی ...وہ بھی ایک ریس ہی کی طرح  ہے ...اگے اور اگے ...اوپر اور اوپر ....تو آپ اس لفٹ میں سوار ہیں درود پاک کے طفیل اور آپ کے ایک ورد سے آپ دن لیول ایک دم اوپر چلے جاتے ہیں اور جب آپ ورد اسٹاپ کرتے ہیں تو اس وقت باقی جو لوگ اپنی اپنی لفٹ میں سنوار ہیں وہ اپنا سفر جاری رکھے ہوۓ ہیں


 

Thursday, February 4, 2021




 ایک بہت ہی خوشنصیب بہن کا درود پاک کا روحانی سفر ان کی زبانی .


..وہ بیان کرتی ہیں کے ..اللہ تعالیٰ کے کرم اور حضور ﷺ کی نظر کرم سے میں نے ایک کروڑ سے بھی زیادہ درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ درود شریف کی برکت سے مجھ پر بہت کرم نوازیہ ہوئی .ساری باتیں بتا تو نہیں سکتی مگر کچھ بیان کرتی ہوں .میں درود سلطانیہ پڑھتی ہو۔

*پیارے آقا جان حضورﷺ  کی زیارت پاک بھی کئی بار عطا ہوئی۔ الحمدللہ۔

*موئے مبارک بھی عطاء ہوئے  مجھے ۔الحمدللہ۔

*پیارے آقا جان ﷺکی خوشبو مبارک بھی خواب میں محسوس کی۔ الحمدللہ۔

*ایک بار خواب دیکھا۔۔۔۔۔ بڑا سا محل ہے اس میں ایک تخت پڑا ہوا ہے تخت پر پیارے آقا جان ﷺ تشریف فرماہیں،سرخ قالین بچھے ہیں میں پیارے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدمین شریفین  میں بیٹھی ہوں اور پیارے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے باتیں کر رہی ہو. پیارے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری باتیں سن رہے ہیں اور مسکرا رہے ہیں.الحمدلللہ 

*ایک بار خواب میں کوہ طور کی زیارت نصیب ہوئی۔الحمدلللہ 

*حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کی زیارت نصیب ہوئی۔ الحمدلللہ 

*مولا علی کرم الله وجهے کریم  کی زیارت نصیب ہوئی۔ الحمدلللہ 

*حضرت قنبیط علیہ السلام ،حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے ہیں ان کی زیارت نصیب ہوئی. 

*خواب میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی۔۔۔الحمدلللہ 

*کئی بار روزہ پاک ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اور خانہ کعبہ کی بھی. الحمدلللہ 

*حجر اسود کو بھی چوما خواب میں الحمدلللہ ...  یہ سب کچھ درود پاک کی برکات ہیں اس کے علاوہ میرے پاس نہ کوئی نیک عمل ہے نہ کوئی نیکی.نہ ہی میں اس قابل ہوں . یہ تو پیارے  آقا جان ﷺ کی  شان پاک ہے جو نواز دیتے ہیں گناہ گاروں کو. میں اس کرم کے کہاں تھی قابل... 🌼 حضورﷺ کی بندہ پروری ہے۔۔۔

درود پاک کی تعداد🌼 

درود پھلے بھی میں پڑھتی تھی لیکن پھر باقاعدہ شادی کے بعد جب میں نے سٹارٹ کیا تو کسی اللہ والے کی دعا سے.پہلے جب پڑھتی تھی تو دن میں ایک ہزار پانچ سو سات سو ....چھ ماہ گزر جاتے تھے سوا لاکھ نہی ہوتا تھا.

پھر آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا سے میں نے سٹارٹ کیا تو پھر ایسی لگن لگی درود پاک کی۔۔۔

میں نے بھی بہت محنت کی اور درود پاک میں میں نے دن رات ایک کر دیا

 پھر پڑھتے پڑھتے دن بدن میں دس بیس تیس چالیس ہزار تک پہنچ گئی۔۔۔

پھر ایک وقت آیا کہ جب میں نے ایک لاکھ کرلیا 

اس دن بہت خوش تھی میں کہ میں لاکھ تک پہنچ گئی ہو

پھر الحمداللہ الحمداللہ الحمداللہ .میں لاکھوں میں پڑھنے لگی۔۔۔۔

کبھی ایک لاکھ بھی دو پھر تین چار پانچ ایسے تعداد بڑھتی گئی  الحمدللہ ماشاءاللہ۔۔۔

درود پاک سے محبت بڑھتی گئی ہے اور اب مجھے ہر کام سے زیادہ عزیزہے .... پیارے آقا جان ﷺ  کا کرم ہے سب۔۔۔۔۔

 میں نے درود شریف کی  ایک ڈائری بھی لکھ لی ہے الحمدللہ۔

اب الحمدللہ کروڑ ہو چکا لیکن دعا ہے کہ میں اربوں اور کھربوں تک پیارے آقا جان ﷺ کی محبت میں پڑھو۔ آمین ۔ ان شا اللہ تعالیٰ۔

صلوٰۃ شریف💚

اَلصَّلٰوةُ وَسَّلَامُ  يَاسَيِّدِۡي ياَرَسُوۡلَ الله ﷺ

اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيۡكَ يَاسَيِّدِۡي ياَحَبِيۡبَ‌ الله ﷺ

🌹درودوسلام پڑھتے جائے۔ 

🌹درودوسلام لکھتے جائے ۔

🌹درودو سلام کی دعوت دیتے جائے ۔ ۔

سحان الله ...الله پاک ہمیں آپ ﷺ کے صدقے درود پاک سے جڑنے اور جڑے رہنے کی  فرماے ... چند ہزار سے اوپر کا تعلق نصیب فرماے ...محبت اور عقیدت کا سفر ...آپ ﷺ کی توجو اور نگاہ کرم کا سفر ... روح کو پاک کرنے کا سفر ...آخری سانس تو ورد کا سفر ....قبر میں اس ورد کا سفر ...حشر میں اس ورد کا سفر ...جب ہم گنہگاروں کے اعمال تل رہے ہوں اس وقت بھی یہ ورد جاری فرما دے مولا ...ہماری ان دعاؤں پر کن فرما دے مولا ...آمین ثم  آمین ...اگر آپ میں سے کسی نے ابھی بھی ایک کروڑ درود پاک کے ورد کی نیٹ نہیں کی تو آپ ابھی سے ،،،آج سے یہ نیٹ کر لیں ...تاکے درود پاک کا مبارک سفر شروع ہو جے اور اس نیٹ کو پورا کرنے کی کوشش میں استقامت نصیب ہو اور اس سب کا مقصد صرف آپ ﷺ سے تعلق قائم کرنا ہو ..ان شا الله ... ایک کروڑ کی تعداد دیکھ کے ڈریے مت ..نیت پر محنت آپ کا کام اور نیت  پوری کروانا الله پاک کی مرضی ...آپ بسم اللہ تو کیجیے ..پھر دیکھیے کیسی برکت نصیب ہوتی ہے ان شا الله ...تو پلیز نیت  کیجیے اور ایک ڈائری میں اپنا ورد نوٹ کرتے جائیں ...بس یہ اب آپ کی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے ...دنیا کے باقی کام بھی ہوتے جائیں گے ساتھ ساتھ بکلے اس ورد کی برکت سے اور زیادہ بہتر طریقے سے ہوں گے ان شا الله ...جو جو آج نیٹ کرے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتاے ..مجھے بہت خوشی ہو گی ..آپ سب کے لیے بہت دل سے دعا ..


Wednesday, February 3, 2021

  اپنا راز...

...درود شریف سےمجھےکیا ملا ہے؟ آج اپنا راز بتا

رھا ہوں...احمد منظور


اکثرلوگ مجھ سےسوال کرتے ہیں کے احمد منظور

آپ کو درود شریف سےکیا ملا ...جو آپ  بس لوگوں کو درود شریف پڑھنےکی تلقین ہی کرنے میں لگ گۓ ہو؟ان لوگوں کو اکثرمیں کوئی جواب نہیں دیتا. کیوں کے کچھ راز کی باتیں کسی کو بتانے کی نہیں ہوتیں..پر آج صرف اس لۓ بتا رھا ھوں تاکہ لوگوں کا

درود پاک کی طاقت پےاور پختہ یقین ھوجاۓ اورآپ لوگوں کےدل میں درود کی محبت بڑھ جاۓ ...تو سنیے ... مجھ  پے اس ورد  کے صدقے اتنےکرم ھوے اتنی میری اوقات ہی نہیں ...درود پاک  کے صدقے رب کریم نے لاتعداد ...بیشمار انعام عطا فرماۓ.سب سے بڑا انعام.. پہلی بار مجھے ربیع لااول ،2015 میں ،ایک مہینے آقاء کائنات ﷺ کی ذیارت کا شرف بھی ملا اور بہت سے صحابہ کرام کی زیازت ھوی خواب میں. ایک بار تو کرم کی انتہا ھوگئی میں خواب میں مسجد نبوی ﷺ میں کھڑا تھا اور بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رھے تھے کے حضور پاک ﷺ کب باھر تشریف لا رھے ہیں ؟ اس رات میں نیند سے اٹھا تو میں بہت رویا کےکہان میں اور کہاں سرکارﷺ کی مجلس اور لوگ مجھ سے حضور ﷺ کے آنے کا ٹائم پوچھ رھے ہیں. مطلب یےکہ مجھے غلامی کا خاص شرف بخشا گیا،  یہ سب درود کےصدقے ملا میری اوقات سے بہت ذیادہ...

ان بھی نے اپنا درود پاک کا صیغہ نہیں تحریر کیا لیکن بات ووہی آ گئی ، کے صیغہ جو بھی ہو ، ملا تو درود پاک کے طفیل سے ہی ہے نہ ... 






زیارت سرکار ﷺ ...خواب میں آپ ﷺ  کی زیارت  

کیسے ہیں آپ سب اہل درود ...امید ہے کے آپ سب خریعت سے ہوں گے ...الله پاک آپ سب کو شاد اور آباد رکھے .آمین ..

ساتھیو ، آج  کا پیغام بہت ہی اہم ہے ... یہ ہر مسلمان کی سمجھیں کے جیسے دکھتی رگ ہے ...ہر دل کی آرزو ...ہر دل کی تڑپ ... ہر آنکھ کا انتظار ...جی ہاں یہ ہے ..دیدار کی طلب ...دیدار سرکار ﷺ ....یہ وہ  دعا اور چاہت ہے  جو ہم سب کے دلوں میں ہے ...اور یہ دعا جتنی مرتبہ بھی قبول ہو ، یہ شرف جتنی مرتبہ بھی حاصل  ہو ، اس کی خواہش بڑھتی ہی جاتی ہے ... 

انتہائی مبارک ہیں وہ خواب جن میں آپ  ﷺکی زیارت نصیب ہوتی ہے اور انمول سے بھی انمول سے بھی انمول سے بھی انمول ہیں وہ گھڑیاں، جن میں خوشنصیب ہستیوں کو آپ  ﷺ  سے بیداری میں دیدار کی سعادت ہوئی ہے ، ہو رہی ہے اور ہوتی رہے گی ... 

..اس مبارک ٹوپک پر مزید بات کرنے سے پہلے آپ کو ایک خط  سنانا چاہوں گی جو کے کتاب "گمنام ادیب "کے صفہ نمبر  17-18-پر پبلش ہوا...جو  حضرت واصف علی  واصف رحمتہ الله علیہ کا ہے اور یہ ہمارے آج کے ٹوپک  میں بہت ہیلپ کرے گا ...


تو اس خط میں کچھ بہت ہی امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں ....

١- اگر آپ محبت سے درود پاک کا ورد کر رہے ہیں تو یہ ورد سب سے پہلے ایک اتا ہے جو آپ کو حاصل ہوا ...صرف درود پاک کا ورد شروع کر دینا ہی بہت بڑی دولت ، لازوال نعمت اور دونوں جہاں کی سعادت ہے جو کے اونچی قسمت والے کو حاصل ہوتی ہے کیونکے اس کے ورد کرنے والے کا تعلق ﷺ سے جڑ جاتا ہے ...اور اگر آپ استقامت سے ورد کر رہے ہیں تو یہ بھی ایک درجے کی زیارت میں شمار ہوتا ہے ...کیونکے اگر آپ ورد کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کو توجو میں رکھا جا رہا ہے ...آپ کو نوٹس کیا جا رہا ہے .. آپ کے کندھوں پے موجود فرشتے ، خود آپ ﷺ اور الله پاک کو معلوم ہے آپ کا ورد اور اس دن ویڈیو میں آپ کو بتایا تھا کے ایک درود پاک آپ کا پوری دنیا کے میدانوں اور دریاؤں سے گزرتا ہے یہ کہتا ہوا کے میں فلاں فلاں کا درود پاک ہوں ..یعنی آپ کو ہر کوئی نوٹس کر رہا ہے ...سوچیں ذرا کا آپ جب گھر سے بھر جاتے ہوں گے تو وہاں کے تمام راستوں کو بھی علم ہو گا آپ کا ...جن وعدس پر آپ گذرتے ہوں گے ان کو بھی معلوم ہو گا کون ہے ان پے ...ایک اہل درود ...صرف ہم انسان نہیں جان پاتے ...باقی سب کو علم ہے ..اس لیے یہ بات ذہن میں رکھیں کے آپ ہر جانب سے توجو میں ہیں ..خاص کر آپ ﷺ کی ....

٢- اس کے بعد اس سے بھی اہم نقطہ ... نوازش اور عطا کا فرق ...جب آپ ﷺ خود سے کسی کو اپنا دیدار کروایں تو یہ بہت ہی بڑی نوازش ہے اور عطا ہے ...اگر ہم درود پاک کا ورد کریں اور ساتھ میں بولیں کے ارے اتنا اتنا درود پاک ورد کر لیا میں نے تو مگر مجھے ابھی بھی زیارت سرکار ﷺ نہیں ہوئی ..کیوں! تو خدارا یہ مت کیجیے ...یہ بات معاوضا تصور  کیا جاے گا...ایک طرح کی ڈیمانڈ .. یہ بےادبی نہیں ہونی چاہیے ..اپنے درود پاک کے ورد کا معاوضہ... ہم بس آپ ﷺ کو یاد کرتے جائیں ...اگر یاد کرتے کرتے آنسو آ جایئں تو سمجھیں آپ ﷺ کا جواب آ گیا ... حضرت واصف علی واصف  رحمت الله علیہ فرماتے ہیں کے بے سبب آنسوں کا آ جانا کسی کی توجو کے بائس ہوتا ہے ... صرف زیارت کا ہو جانا ہی آپ کے کنکشن کو ظاہر نہیں کرتا ...یہ بہت بڑی سعادت ہے لیکن ورد کے دوران اور بھی بہت سے سائنز آپ کو نظر آئیں گے... ایک دم آنسو آ جانا ...کبھی بادلوں میں آپ کو اسم ﷺ نظر ا جاے گا ..کبھی روٹی پے ...بس آپ سرکار ﷺ کی یاد سے غافل نہ ہوں ... اور یہ مت سمجھیں کے آپ ﷺ آپ سے ناراض ہیں اسی لے کوئی خواب نہیں آ رہا آپ کو ...یہ خیال ایک وسوسہ ہے جو کے شیطان نراجیم آپ کے ذھن میں ڈالتا ہے ..تاکے آپ مایوس ہو جائیں ...گمراہ ہو جائیں ...ان وسوسوں کو جھٹک دیجیے اور سب سے پہلے اپنے آپ پے غور کریں ...کیا آپ کثرت سے درود پاک ورد کر رہے ہیں ؟ اور اگر کر رہیں ہیں تو کس نیٹ سے کر رہے ہیں ؟ نیٹ یہ کے میرا فلاں فلاں کام ہو جاے یا پھر یہ کے آپ بس آپ ﷺ سے دنیا اور آخرت میں کنیکٹ ہونے کے لیے اپ ﷺ کو محبت بھرے نذرانے بھیج رہے ہیں ...یاد رکھے ....محبت سے ورد والے اہل درود کا درود پاک آپ ﷺ خود سماعت فرماتے ہیں ...تو پھر آپ کی تڑپ بھی نوٹس ہو رہی ہے جیسے کے آپ کا ورد ....تو اپنی تڑپ اور محبت کے ساتھ یاد اور ورد کی بھی کثرت کیجیے ، بغیر کسی مواوضے کی طلب کے ... 

یں ہم درود پاک کے طفیل آپ ﷺ کے دامن رحمت سے وابستہ ہو جائیں ..آپ ﷺ کو تو اس پتھر کا بھی علم ہے جس نے آپ ﷺ کو سلام  کیا تو پھر ایک امتی جو بار بار آپ ﷺ کو یاد کرتا ہو اور دید کی تڑپ میں تڑپتا ہو ..اس سے بے خبر نہیں ہیں آپ ﷺ... اس لیے بار بار یہ مت دوہرائیں کے شاید آپ ﷺ مجھ سے ناراض ہیں میں تو محبت میں پاگل ہوں پر وہاں سے جواب نہیں آ رہا ...ایسا پلیز مت کیجیے ، کہیں یہ بار بار دوہرانا بے ادبی کے زمرے میں شامل نہ ہو رہا ہو .. کمی یقینا ہمارے ورد اور ہماری طرف سے ہے .اس لیے جواب کے نہ آنے کو آپ ﷺ سے بلکل بھی منصوب  نہ کیجیے ..کیونکے جواب صرف خواب کی  صورت ہی میں نہیں آتا ...اگر غور کریں گے تو قدم قدم پر سائنز ملیں گے ...بس اس کو نوٹس کرنا شروع کر دیں تاکے   آپ کو کچھ تسلی ہو جاے ...اپنے دل کی کسک کو درود پاک کی کثرت میں تبدیل کیجیے ...چند ہزار نہیں بلکے ہزاروں کی تعداد میں ...جتنا ممکن ہو زیادہ سے زیادہ یاد کیجیے...ورد کیجیے ...کسی معاوضے کو ذہن میں رکھے بغیر  ... الله پاک ہم سب کو اس عمل کی توفیق عطا فرماے اور ہم پر فضل فرماے اور آپ ﷺ ہم سب کو اپنی زیارت سے فیض یاب فرمائیں ...آئیں ہم سب ایک دوسرے کے حق میں یہ دعا کریں کے ہم پے کرم ہو جاے اور ہمیں زیارت سرکار ﷺ نصیب ہو جاے ...الہی 

آمین ثم آمین


Tanam Farsooda Jaan Para’ is a very famous Persian naat [poem in the praise of the Prophetﷺ] by 15th Century great Islamic scholar and mystic poet, Maulana Abdur Rahman Jami. It is said that when Maulana Abdur Rahman Jami planned to go to Madina after performing Hajj in Makkah, that night the Governor of Makkah saw Prophet Mohammadﷺ in his dream and he told the Governor that ‘a man from Persia whose name was Jami was planning to go to Madina. The Governor should try and stop him and if he asks why then give him my message that if he recites the Nasheed [naat] he has in his pocket on my mausoleum, then I would have to break the rules of Shariah and take out my hand to shake hands with him. I will meet him in Persia. Tell him to read Darood Shareef 100 times and his Nasheed 11 times on Thursday and I will visit him in his dream.’ When Jami heard this from the Governor, he turned back to Persia and acted according to the directions given by the Prophetﷺ . As a reward, he was blessed with the Ziyarat [to see Prophet Mohammadﷺ in dream] all his life. That is why a fragrant smell emanated from his body on every Friday. This was due to the blessed Ziyarat of Prophet ﷺ. May Allah bless us too with the Ziyarat of Prophetﷺ. Ameen


. -

Monday, February 1, 2021

ایک اہل درود بہن نے اپنا ایک نہایت خوبصورت  خواب ہم سے شیر  کیا ہے اور اپنا خواب کچھ ایسے بیان کرتی ہیں کے 


 


یک جگا ہے بڑی سی ...جیسے شاپنگ سینٹر پر کھلی اور حد سے زیادہ بڑی ... اس کی دیواروں پر بڑے بڑے سے گیٹ لگے ہیں جیسے کے محلوں میں ہوتے ہیں... اور وہاں کئی کئی دربان کھڑے ہیں اور لوگ وہ دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں ، شور ہے ہر طرف . جس دروازے پے میں کھڑی ہوں ادھر شور نہیں، خاموشی ہے. ایک ایک دو دو کر کے لوگوں کو اندر جانے دے رہے ہیں. تو اندر سے آقا ﷺ مجھے گیٹ کے اندر بھیجتے ہیں. میں اندر جاتی ہوں تو اندر بھی آقا کریم ﷺ  تھے . سہی سے زیارت نہیں ہو پائی کیونکے میں اوپر نہیں دیکھ پاتی ادب کی وجہ سے.. پھر آپ ﷺ  ایک بزرگ کو بلاتے ہیں اور ایک او فرد  کو جن کو میں  دیکھ نہیں پائی ...ان بزرگ کو آپ ﷺ مجھے دیہان  سے اوپر لے جانے کی تلقین فرماتے ہیں .  ہم تین لوگ سیڑیوں کی طرف جاتے ہیں. وہ بزرگ  سب سے اگے ، میں درمیان میں اور مجھ  سے پیچھے کوئی اور ہے. 

تو پہلے سیڑیاں بلیک کلر ہوتی ہیں. ہم ان پے چڑھتے رہتے ہیں جیسے پہاڑ پے چڑھتے ہیں.  یہ  ختم ہوتی ہے تو اگے اوپر جا کے لکڑی کی سیڑیاں ہوتی ہیں ہلکے براؤن رنگ کی . جب ہم وہ چڑھتے ہیں تووہاں اوپر کعبہ شریف ہوتا ہے اور  ایک سائیڈ پے مدینہ شریف. لوگ وہاں طواف کر رہے تھے اور زیارت کر رہے تھے. میں بھی درود پاک ورد کرتی ہوں

ہمارے اگے ایک آدمی تھا سفید کپڑوں میں. ..تو میں ان کو کہتی ہوں کے اگے بڑھیں آپ ، رکے کیوں ہوئے ہیں ..تو وہ کہتے ہیں کے سب سے مشکل سیڑیاں ہیں. ادھر سے ٩٠% لوگ گر جاتے ہیں... تو میں کہتی ہوں کے مجھے دیکھنے دیں. میں دیکھتی ہوں کے بڑی ہی خوبصورت سفید رنگ کی سیڑیاں ہوتی ہیں... میں کہتی ہوں یہ تو سب سے زیادہ خوبصورت سیڑیاں ہیں ..اتنی خوبصورت ! اتنی سفید ! تو وہ آدمی کہتا ہے کے غور سے دیکھو ...میں ان سفید سیڑیوں کی  پہلی سیڑی کے قریب کھڑی ہوتی ہوں تو نیچے جتنی سیڑیاں ہم نے چڑھیں تھیں وہ سب دکھ رہی ہوتی ہیں اور ہم اتنی اوپر تھے کے نیچے میدان اور وہ پہلی سیڑھی نہیں دکھ رہی ہوتی جہاں سے ہم نے سفر شروع کیا تھا..اوپر کی سیڑیاں جو اب ہم نے چڑھنی ہوتی ہیں، ہر سیڑھی میں فاصلہ تھا کافی کافی زیادہ  اور وہ کھلی کھلی جالی کی تھیں ...مجھے بری پیاری لگتی ہیں. میں کہتی ہوں کے الله کا نام لے کے چڑھ جاؤ ، درود پاک پڑھتے ہوے مزے سے سیڑیاں چڑھ جائیں گے.. تو وہ ڈرتے ڈرتے قدم رکھتے ہیں اور پہلے ہی قدم پے نیچے گر جاتے ہیں سیڑھی کے درمیانی فاصلے سے 

میرے اگے جو بزرگ تھے وہ ان سیڑیوں پے چڑھتے ہیں تو میں بھی پہلا قدم رکھتی ہوں تو وہ..... پوری سیڑیاں درود پاک کی بنی تھیں ..سفید نورانی لفظوں سے بہت ہی لمبا درود پاک لکھا تھا. میں سیڑیاں چڑھتی جاتی ہوں..اور میرے پیچھے پیچھے جو بھی تھا یا تھی وہ در در کے پیچھے پیچھے سیڑیاں چڑھتے ہیں ...تو میں ان سے کہتی ہوں کے ڈرو نہیں ..یہ سیڑیاں تو سب سے خوبصورت ہیں سب سے زیادہ مزے کی ہیں ... بہت طویل تھیں ...پھر اوپر ایک جگا بنی ہوئی ہوتی ہے ، ایسی کے ایک وقت میں ایک ہی انسان اس پے کھڑا ہو سکتا تھا یا بیٹھ سکتا تھا ...تو وہاں وہ  بزرگ رک جاتے ہیں ور مجھے کہتے ہیں کے اوپر کی طرف جاؤ... اور وہاں جو دیکھے وہ بتانا 

...تو میں اوپر جا کے کھڑی ہوتی ہوں اور تمام سیڑیاں پار ہو جاتی ہیں (یعنی  جتنی بھی سیڑیاں چڑھنی ہوتی ہیں وہ سب سیڑیاں یہ بہن چڑھ جاتی ہیں اور اس مقام پے ہیں اب کے دیکھیں کے ان سیڑیوں کے اگے کیا ہے )....یہ دیکھتی ہیں کے اوپر کچھ تھا ہی نہیں ...جیسے لا مکان ہو ...نہ دن تھا ...نہ رات ...نہ صبح ...نہ شام ... عجیب سا کچھ تھا پتا نہیں اس کو کیا کہوں ...جیسے فجر سے کچھ دیر پہلے کا وقت ہو...کوئی ستارا ..کوئی چاند ..کوئی زمین ...کچھ بھی نہیں تھا ...تو میرا دل کرتا ہے کے میں درود تاج پڑھوں 

تو میں درود تاج پڑھتی ہوں. پھر ادھر ادھر دیکھنا شروع ہو جاتی ہوں . بڑا خوبصورت لگتا ہے سب مجھے ، ٹائم کا پتا نہیں چلتا...پھر وہ بزرگ مجھے کہتے ہیں کے یہ سفید سیڑیاں ، یہ درود پاک کی بنی ہوئی ہیں.. تو میں حیران ہو جاتی ہوں کے وہ تو میں نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا جو بات وہ مجھے بتا رہے ہوتے ہیں. تو وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوے فرماتے ہیں کے اس سے اوپر ہر کوئی نہیں چڑھ سکتا ، جو چڑھ جاتا ہے اس کو بتا دیتا ہوں. اور اس کے اوپر جا کے صرف درود تاج ہی ہے . جو اوپر جا کے وہ پڑھ لیتا ہے ، اس کو ولایت مل جاتی ہے. جس کو درود تاج نظر آ جاتا ہے اس کو بھی ولایت مل جاتی ہے ...تو میں حیران ہو کے ان بزرگ کو دیکھ رہی ہوں کے میں نے  تو وہ کب کا پڑھ لیا ہے پرمیں بولتی کچھ نہیں

پھر جو میرے  پیچھے تھے، میں ان کو کہتی ہوں کے اب آپ جائیں ، تو وہ ڈر رہے ہوتے ہیں یا ہوتی ہیں ..میں ان کو کہتی ہوں کے آپ چڑھیں تو سہی 

یہ ان کو بولتی ہیں کے بہت سکون اور والی جگا ہے وہ ، جیسے انسان اپنی والدہ کے گھر محسوس کرتا ہے ، ویسی فیلنگ  آتی ہے ....پر وہ انسان نہیں نہیں کر رہے ہیں ... ان کو یہ بہن اگے بھیجنے کی بہت کوشش کرتی ہیں ....تو وہ سامنے والی جگہ پر لیٹ کے ، چپک جاتے ہیں کے ان کو گرنے کا ڈر ہوتا ہے اور ان کو اگے کچھ دکھائی نہیں دیتا ...اور وہ انکار کرتے ہیں اوپر جانے سے ...یہ بہن ان کو کہتی ہیں کے کوئی بات نہیں ، آپ درود تاج پڑھ لیں جلدی سے ...وہ پھر بھی بہت ڈر رہے یا دور رہی ہوتی ہیں .. تو یہ بہن کہتی ہیں کے جلدی سے درود تاج پڑھ لیں آپ کا بہت فائدہ ہے اس میں ...پر وہ ڈر رہے ہیں مسلسل اور اوپر جانے کی بجاے واپس نیچے کی جانب الٹے قدم سیڑیاں اتر جاتے ہیں اور یہ بہن اور وہ بزرگ جن کو آپ ﷺ  نے اوپر سیڑیوں پر ڈھان سے لے جانے کی تلقین کی ہوئی ہوتی ہے وہ بھی ان بہن / یا بھی کو واپس نیچے  جاتے ہوے دیکھتے ہیں ...ان بہن نے ما شا الله ، سب منازل طے کر لیں اور جو فیض پایا ، دوسروں تک پوھنچنے کی کوشش بھی کی ..سچ کہتے ہیں...مانتے جاؤ گے ، پاتے جاؤ گے . ہر فیض ، ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا.. 

اور یہ لوگ جو درود تاج شریف کو شرکیہ کلام کہتے ہیں (نوزو باللہ ) ان میں سے اگر کسی نے یہ ویڈیو دیکھ لی ہے تو جان لے کے شیطان نراجیم خواب میں 

آپ ﷺ  کی صورت مبارکہ کبھی بھی نہیں اختیار کر سکتا ....یہ مبارک خواب ان بہن کو درود پاک اور خاص کر درود تاج شریف کے بارے میں آیا ہے ...تو بہتر ہے کے کوئی بھی نیگیٹو بات اس درود پاک کے بارے میں نہ کیجیے ...سب درود پاک نور ہن...سب  میں آپ ﷺ کی محبت... الله پاک جس کو بھی جس صیغے کی توفیق عطا فرماے ، اس پر بسم الله اور الحمدلللہ ...بس اصل بات درود پاک کا ورد ہے ہے ٹکے آپ ﷺ  سے ہمارا تعلق بن پاے ..اب وہ صیغہ کوئی بھی ہو ، پہنچانا اس نے آپ ﷺ  کی بارگاہ اقدس میں ہی ہے ..اس لئے درود پاک ورد کرتے جائیں اور درود پاک ورد کرواتے جائیں ...

جن جن ساتھیوں نے دعا کے لے کہا ہے ، الله پاک ان سب کے دعا آپ ﷺ  کے وسیلے سے قبول فرماے ..آمین ثم  آمین 

.