Wednesday, August 23, 2023

ایک بہن کا۔سفر۔درود

 

الحمد للہ ایک بہن کا۔سفر۔درود انہی کے قلم سے

السلام علیکم بہنوں۔ میں بھی آپ سب سے اپنا درود پاک کا سفر

share  


 کرنے جا رہی ہوں۔جب کے بہت انمول تحفہ ہے میرے لئے۔اس نے میری دینی و دنیاوی زندگی دونوں کو تبدیل کر دیا ہے۔۔

  documentsسب سے پہلے میرا مشاہدہ 1998 کو ہوا۔جب میرے ابو جی کو ہمارے اٹلی کے 

 بنوانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ خاص طور پر میرے۔تب ایک رات میرے دل میں ایک بات آئ یا آپ کہ سکتے ہیں کہ اشارہ۔کہ میں درود تنجینا پڑھوں ۔میں نے اس کو یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کیا تو آپ یقین کریں کہ میں ابھی 300 کی تعداد کے قریب تھی کے ابو کا فون آیا کہ الحمدللہ سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔ اس وقت میری عمر 15 سال تھی۔ تب سے جب بھی کوئی مشکل آتی میں اسی طرح کرتی۔حتی کہ سکول کے ٹسٹ اور اگزیم کے لیے بھی پڑھائی کے ساتھ ساتھ درود پاک کا بھی سہارا لیتی۔

دوسرا مشاہدہ تب ہوا جب میری شادی کو دو سال گزر گئے لیکن اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔ایک رات خواب میں اشارہ ملا کے آپ  صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ واٰلہٖ وَسَلَّمْ کے زکر سے صاحب اولاد ہوں گی۔تو میں نے درود تاج کو پڑھنا شروع کیا تو I can't believe

 میں ایک ماہ میں پریگنینٹ ہو گی۔ بچے بیمار ہو جائے تو درود پاک  پڑھنے کی بھی اپنی سپیڈ بڑھا دیتی ہوں۔بچے بھی ٹھیک ہوتے جاتے

۔بہت بار خود کو خواب میں درود   پاک پڑھنے کی دعوت دیتے ہوئے دیکھا۔تب سے الحمدللہ سب کو دعوت دے رہی ہوں۔ 

درود  پاک ایک ایسا ذکر ہے جس کے بعد کچھ نہیں۔ اگر آپ اس سے منسلک ہو گئے تو یقین کریں کہ اس جہاں میں بھی اور اگلے جہاں میں بھی آپ کا بیڑا پار ہے۔  

لیکن یقین اولین شرط ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔

No comments:

Post a Comment