Tuesday, November 24, 2020

Our Youtube Channel " Qafila e Darood Pak"

 Asalam alikum...

This Blog was created by me long time back and then due to certain engagements and commitments, could not update it as I had forgotten the password as well. Now that the password has been retrieved, will In sha Allah update it. We have Alhamdulillah, meanwhile, created a group on Facebook called, "Qafila e Darood Pak" and a Channel on Youtube with the same name and Instagram.  There are regular posts there. Kindly chack both the Group and the Youtube Channel for motivational updates regarding Durood Pak. Jazak Allah khaira kaseer. 


Our YouTube Channel 👉....  https://www.youtube.com/watch?v=PP-HjdbggHs

our Instagram account  👉....   https://www.instagram.com/darood123/

       Our Facebook group link .....👇 https://www.facebook.com/groups/364445343756496



Monday, October 24, 2016

                                Darood Pak Journey # 8                                   





                   محمّد آصف کریمی صاحب کا درود پاک کا سفر                 



تقریباً ایک سال پہلے ، ابو ظبی میں ، ہم پندرہ دوستوں نے مل کر ایک درود پاک گروپ قائم کیا اور یہ فیصلہ کیا کے ہم سب درود پاک پڑھنا شروع کریں گے اور دعوت درود پاک کا کام بھی سر انجام دیں گے . اس طرح سے یہ گروپ قائم ہوا اور آہستہ آہستہ ہمیں ابو ظبی اور پاکستان سے لوگوں نے جوائن کرنا شرو ع کر دیا . ان درود پاک پڑھنے والوں میں ہمارے ساتھ مدرسوں کے بچے بھی شامل ہوتے گئے اور کچھ اسکول کے .٢ بڑے مدارس جن میں ایک سیالکوٹ میں ہے ( دارلعلوم رحمت العالمین ) اور اس کی ١٧/ سترہ برانچیں ہیں، اور اس کے علاوہ اور بھی مدارس اور اسکول کے بچے درود پاک پڑھتے ہیں اور ہفتہ دو ہفتے کے بعد ہمیں کل تعداد جمع کراتے ہیں اور الحمد الله تعداد کروڑوں میں ہوتی ہے. اب تک ٨٠ کروڑ سے زیادہ درود پاک پڑھا جا چکا ہے. درود پاک کی اتنی زیادہ برکتیں نچھاور ہوئی ہیں کے بیان کرنے کی ہمت نہیں ہے. لیکن کچھ دنیاوی برکتیں یہ ہیں کے ، اس درود پاک کو پڑھنے اور پھیلانے کی نیت کے طفیل اور درود پاک کے صدقے آج ہمارے ساتھ دو ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہیں اور ہم اس کو مزید بڑھانے کی کوشش میں گامزن ہیں. آج جو چھوٹا بچہ درود شریف پڑھنے کا عادی ہو جاے گا پوری زندگی خود بھی درود پاک پڑھے گا اور اپنے اہل ا خانہ کو بھی اس میں شامل کرے گا اور معاشرے میں بھی اس پیغام کو عام کر سکے گا . بچپن کی عادت پکّی ہوتی ہے اور قائم رہتی ہے. جب کے اگر بڑے ہو کر کوئی نئی عادت اپنائی جانے تو اس پر قائم رہنا بہت مشکل ہوتا ہے. درود پاک کے ہی طفیل ہمیں دوسرے نیک کاموں کی توفیق ملی ہے . ہم پندرہ ساتھی جنہوں نے مل کر پڑھنا شروع کیا درود پاک ، ہم مل کر ہر ماہ تقریباً آٹھ ہزار روپے جمع کر کے ہر ماہ کسی ایک دوست کے ہاں پاکستان میں بھجواتے ہیں تا کے کسی نہ کسی مسکین یتیم یا بیوہ کی مدد ہو سکے. یہ توفیق بھی درود پاک کی برکت سے ملی ہے . درود پاک کے طفیل ایک بہت بڑی سعادت بھی ملی ہے وہ یہ کے ہم پندرہ دوست مل کر درود پاک پڑھنے والی ڈیجیٹل تسبیح لے کر ہر اس ممبر کو دیتے ہیں جو جو ہمرے ساتھ منسلق ہے. اس سے پڑھنے والے کو آسانی ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی . ہم نے ٢٠٠١ سے زیادہ تسبیح بھی مدارس میں اور سکولز بھیجی ہیں پاکستان اور ابو زیبی دونو میں الحمد الله . یہ الله پاک کا کرم ہے اور اس سے پڑھنے والے کا جذبہ بڑھتا ہے الحمد الله درود پاک کے طفیل الله پاک کا ایک اور بہت بڑا کرم یہ ہوا کا ہمیں علما کی صحبت نصیب ہوئی...یہاں گوجرانوالہ کے ایک مفتی محمّد عباس صاحب کے پاس الله تعالیٰ کی ذات کی مہربانی سے ان کی صحبت کی ملی.. ہم نے لوگوں کی آسانی کے لیے کچھ گروپس بناے ہیں چند ماہ پہلے جس میں لوگ وائس میسیجز کے ذریعہ سے گھر بیٹھے دین کے مسائل اور شرعی مسائل پوچھ لیتے ہیں ...علما کی مدد سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا ہے ، لوگ علما سے مشاورت کر لیتے ہیں ... کافی لوگ ان گروپس میں پاکستان سے شامل ہیں. ہمارے ساتھ ٧-٨ علما اکرام شامل ہیں اس کار خیر میں اور یہ الله پاک کا بڑا کرم ہے کے جس نے ہمارے لے راہیں آسان کیں اور بہت سے دوستوں کو اس میں ایڈ کیا ... ہر گروپ میں تقریبن دو سو سے زائد افراد شامل ہیں اور یہ گروپس بہت اچھے سے کام انجام دے رہے ہیں اور یہ سب درود پاک کے طفیل حاصل ہوا. یہاں اپنی بلڈنگ میں ہم درود پاک کا ختم شریف اور دعا بھی منعقد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی سترہ مقامات پر ایصال ثواب کرتے ہیں پڑھا ہوا درود پاک . دو گروپس ہیں سعودیہ میں ان میں سے ایک گروپ ہر ہفتے مدینہ پاک میں روضہ رسول الله صل الله علیہ و آلہ وسلم پر پڑھنے والوں کا سلام اور درود پاک پیش کرتے ہیں اورتمام درود پاک پڑھ کے ہدیہ کرنے والوں کے لیے دعا کرتے ہیں ... اسکے علاوہ سعودیہ ، انگلینڈ ، انڈیا اور پاکستان دوسرے ممالک بھی ہم پڑھا درود پاک بھیجتے ہیں دعا اورایصال ثواب کے لئے ... اس طرح بہت جگہوں پر پڑھنے والوں کے لے دعا ہوتی ہے اور بہت ساری جگہوں کا فیض حاصل ہو جاتا ہے .
درود پاک کا ذوق و شوق بڑھانے کے لیے ہم درود پاک پڑھنے والے بچوں کو انعام بھی پیش کرتے ہیں تا کے اس عمل سے درود پاک پڑھنے کی آگاہی مزید پھیلے معاشرے میں اور بچوں اور بچیوں کے حوصلے بڑھیں .. ہر ماہ ٹاپ تین درود پاک پڑھنے والے بچے بچیوں کو انعامات دیتے ہیں اور ان کے والدین کو بھی مدعو کرتے ہیں . بچوں کو تحائف دے جاتے ہیں جس میں نقد انعامات ، دینی کتابیں ، لڑکیوں کو کراکری سیٹ وغیرہ اور کھلونے دے جاتے ہیں تاکے ان کا شوق مزید بڑھے . اس عمل سے امّت کو آگاہی ہوتی ہے اور پڑھنے والوں کا شوق مزید بڑھتا ہے . الله پاک نے درود پاک کے طفیل جو جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کا شمار ممکن نہیں. الله پاک ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے والا بناے ...آمین



.

Saturday, October 15, 2016


Darood Pak Journey # 7






Mrs Nasreen Irshad's Journey

I was not a regular reciter of Darood Shareef. I used to recite Subhan Allah,ayat-e-Kareema etc. But when I heard that there is a group who prays for the regular reciters of their Darood Pak family in Madina tul Munawarah. (I had visited Madinah two times and want to visit there again and again. Whenever I hear that someone is going there or whenever I see Masjid e Nabwi ﷺ on t.v, I wish that I can go there again.) After hearing about that group, I thought that maybe just because of their prayers and my Darood Pak, Allah may give me a chance to go there again. I made an intention to recite a total of one crore Darood Pak in my entire life In sha Allah -thus began my journey. I used to recite Darood-e-Ibrahimi at first and the blessing of Almighty Allah began to surround me. I had severe headache which was not cured by any pain killer. I visited many doctors, had my screenings and test... but all of them were perfect while I still had that severe headache.When I started reciting Darood Pak, the headache started vanishing. Within a week I was feeling very well and my headache was cured. Similarly, I was suffering from insomnia(lack of sleep) and from the day first when I started my Darood Pak journey.... I used to sleep well while reciting Darood Pak at night. I also got many other blessings from my journey in only two months as I started it on 31st August 2016. I was in a great mental stress, but from the last two months, I am really satisfied and mentally very stable. Also, the platelets of my husband were not rising with any medicine, any herb etc but now the platelets are one lac. This is just because of Darood Shareef that a new medicine which we tried...helped us Alhamdulillah.
Whenever I get time...while working,walking,sitting etc I recite Darood Pak. As our mind never sleeps and our brain thinks all the time, so the major benefit of reciting Darood Pak is that we are in peace of mind, free from all bad thoughts that weaken our faith!
Now I mostly recite *SAL ALLAH HO ALA MUHAMMAD SAL ALLAH HO ALAYHI WAA AALIHI WASALAM* in combination with Darood-e-Ibrahim. I think that this is the best decision of my life to start this journey, may Allah give me strength to continue it till my last breath. Ameen. Darood Pak is the cure of every disease, key to success and a solution of every problem.
مسز نسرین ارشاد کا سفر میں درود شریف کی باقاعدہ قاری نہیں تھی . میں سبحان اللہ، آیت کریمہ وغیرہ پڑھتی تھی لیکن میں نے ایک گروپ کے بارے میں سنا جو کے مدینہ شریف میں ان درود پاک پڑھنے والوں کے لے دعا کرتے تھے جو ان کے ساتھ منسلک تھے. (فیس بک پر درود ایصال ثواب ) میں نے مدینہ پاک کا دو بار دورہ کیا تھا اور بار بار وہاں کا دورہ کرنے کی آرزو ہے . میں جب بھی سنتی ہوں کے کوئی وہاں جا رہا ہے یا پھر جب بھی ٹی وی پر میں مسجد نبوی ﷺ دیکھتی ہوں تو دل وہاں جانے کی آرزو کرتا ہے.. پھر جب میں نے اس گروپ کے بارے میں سنا تو میں نے سوچا کہ شاید صرف ان کی دعاؤں اور میرے درود پاک کی وجہ سے، اللہ پاک مجھے دوبارہ وہاں جانے کا موقع دے. میں نے اپنی پوری زندگی میں ایک کروڑ درود پاک کی کل تعداد میں درود پاک پڑھنے کی نیت کی اور اس طرح سے میرے سفر کا آغاز ہوا . میں نے پہلے درود ابراہیمی پڑھنا شروع کیا اور ساتھ ہی مجھے اللہ تعالی کی نعمتوں نے گھیرنا شروع کر دیا. میرے سر میں شدید درد ہوتا تھا اور کسی دوائی سے ٹھیک نہیں ہوتا تھا. میں نے بہت سے ڈاکٹروں کو چیک کروایا اور ٹیسٹ کرواے سب ٹیسٹ نارمل آتے تھے جب کے درد اپنی جگہ اسی شدت سے موجود رہتا تھا . پھر میں نے درود پاک کا ورد شروع کیا تومیرا درد ایک ہفتے میں ہی ختم ہو گیا اور میں بلکل ٹھیک ہو گئی. اسی طرح سے مجھے نیند کا بھی مسلہ تھا . میں سو نہیں پاتی تھی. لیکن پہلے روز سے ہی میں آرام سے درود پاک کا ورد کرتے کرتے سو گئی .اسی طرح مجھے بہت سی برکات حاصل ہوئیں پہلے دو ماہ میں ہی. مجھے پریشانی کا مرض بھی لا حق تھا لیکن درود پاک کے دو ماہ کے ساتھ نے مکمل سکون عطا فرمایا. اب مجھے گھبراہٹ نہیں ہوتی اور میرا ذھن مکمل سکون میں ہے. اسی طرح سے میرے گھر، میرے شوہر پر بھی اس ورد کے اثرات مرتب ہوے. ان کے خون کے سیل (پلٹلیٹس ) نہیں بڑھ رہے تھے اور کوئی دوا اثر نہیں کر رہی تھی. لیکن پھر ایک دوا موافق آ گئی اور وہ اب بڑھ کر ایک لاکھ تک ہو گئے ہیں. الحمد الله. اب میں کام کرتے ہوۓ، چلتے ہوۓ اور بیٹھ کر ، ہر حال میں درود پاک پڑھتی ہوں . ہمارا ذھن کبھی نہیں سوتا ہے. یہ ہر حال میں چلتا ہے . تو درود پاک کا سب سے برا فائدہ یہ ہوا کے ذہنی سکون ملا اور دماغ بیکار سوچوں میں نہیں الجھتا جو کے ہمارا ایمان خراب کرتیں ہیں. اب ذہنی سکون میسر ہے. اب میں درود ابراہیمی کا ورد بھی کرتی ہوں اور ساتھ ساتھ سلام بھی پڑھتی ہوں . درود اور سلام . میرے خیال سے میری زندگی کا بہترین فیصلہ یہ درود پاک کا سفر شروع کرنا تھا. الله پاک مجھے میری آخری سانس تک اس کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرماے. آمین. درود پاک ہر غم درد کا علاج ہے ، کامیابی کی کنجی ہے اور ہر مصیبت کا حل ہے. طالب دعا .. بیگم نسرین ارشاد



Tuesday, October 11, 2016

                                         Darood Pak Journey # 6                                        



درود پاک اور سہیل صاحب کی بیماری
.اسلام و علیکم
میرا نام سہیل ہے . BS Eletronicsمیں گوورنمنٹ جاب کرتا ہوں اور ساتھ میں
کچھ دن پہلے مجھے بہت تیز بخار ہو گیا اور کافی دن تک رہا. آفس سے چھٹیاں بھی ہو گیں. بہت دفعہ ڈاکٹرز کو دکھایا لکن کچھ وقت کے لیے ٹھیک جاتا لکن پھر ووہی حالت ہو جاتی. میں بہت پریشان ہو گیا تھا کیونکے میری آفس سے بہت زیادہ کہتیں ہو گئی تھیں اور یونیورسٹی سے بھی. میں ایک دو روز آفس گیا لکن میری طبعیت مزید خراب ہو گئی. ایک رات میں کافی پریشان تھا یہ سب باتیں سوچ کے اور اسی پریشانی کے عالم میں میں نے سوچتے سوچتے درود شریف پڑھنا شروع دیا. میں صوفے پر بیٹھا اور درود شریف پڑھتا رہا. درود شریف پڑھتے پڑھتے مجھے کچھ سکون محسوس ہوا اور میں صوفے پے ہی لیٹ گیا لکن درود شریف پڑھتا رہا . درود پاک پڑھتے پڑھتے نجانے کب میری آنکھ لگ گئی. میں یہ آپ کو بتا دوں کے میں ریگولر درود شریف پڑھنے والا نہیں تھا اور شاید نمازیں بھی میری پوری نہیں ہوتی تھیں لکن اس وقت نجانے کیا آیا دل میں کے میں
  نے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا .درود شریف پڑھتے پڑھتے میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گیا . خواب میں دیکھتا ہوں کے ایک نورانی بزرگ میرے پاس تشریف لاتے ہیں اور میں ان سے پوچھتا ہوں کے آپ کون ہیں .وہ فرماتے ہیں کے وہ آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ ہیں. میں یہ سن کر حیران ہو جاتا ہوں رونے لگ جاتا ہوں. میں عرض کرتا ہوں کے میں کافی دن سے بیمار ہوں اور ٹھیک نہیں ہو رہا ہوں. آپ ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ مجھے دم کرتے ہیں اور مجھ پر پھونک مارتے ہیں..ساتھ ہی میری آنکھ کھچ جاتی ہے اور میں محسوس کرتا ہوں کے اب مجھے بخار نہیں ہے.
جب صبح ہوتی ہے تو میں بلکل ٹھیک ہوتا ہوں اور آفس بھی جاتا ہوں اور یونیورسٹی بھی اور اس کے بعد مجھے اب تک بخار نہیں ہوا ہے . دوستو آپ دیکھیں کے اگر ایک ایسا انسان ہو جو پوری نمازیں نہیں پڑھتا رہا اور باقاعدگی سے درود پاک بھی نہیں پڑھتا رہا اگر وہ کچھ بار درود شریف پڑھ کے یہ مقام حاصل کر سکتا ہے توا سوچیں ان لوگوں کا کیا عالم ہو گا جو ہر وقت درود شریف پڑھتے ہوں گے یا باقاعدگی سے پڑھتے ہوں گے ! الله پاک ہم سب کو باقاعدگی سے ، ہر لمحہ، ہر وقت درود شریف پڑھنے کا عادی بناۓ.
Asalam o Alikum
My name is Suhail and I am a government servant. I am doing BS Electronics along with it. Some days bak I got high fever and it lasted for a few days. I kept taking time off of from work. I consulted a doctor many times but the fever used to come back for a few days and then return . I got very upset as I had to stay away from work and the University for many days. I went to work but I got very sick and felt worse than ever.
One night I was very upset while thinking over my condition and while contemplating , somehow I started reciting Darood Pak. I sat on the couch and started reciting Darood Shareef . While reciting Darood Shareef I felt some comfort and then lay down on the same sofa but kept on reciting Darood Shareef.
I don't know when I fell asleep while reciting. Let me quickly share with you that I am not a regular Darood Pak reciter and I don't even offer regular prayers but I have no idea what made me start reciting Darood Pak at that time. While sleeping I had a dream. I saw a dazzling Being,a very Holy man with the most luminous face .and He comes towards me. I ask Him who He is and he replies that He is RasoolAllah ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ. Upon hearing that I become shocked and start to cry. I, then very humbly, put forth that I have been ill since many days and I am not recovering. Then AAQA ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ recites something and Heﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ blows it over me. With that, I wake up and I get a feeling that I don't have any fever anymore.
In the morning I felt just fine! After that, I went to work and even to the University and till date I have never had any fever again.
Friends, see, if there a guy who does not even offer prayers regularly and he does not recite Darood Pak regularly if Such huge blessings can be showered on him just after reciting Darood Pak a few times, then imagine the level of those who recite regular Darood Pak!
May Allah Pak bless us with the regular, constant and nonstop recitation of Darood Pak. Ameen.





ن

Saturday, October 8, 2016

Darood Pak Journey # 5





درود پاک اور خاص نظر کرم  

اسلام و علیکم

میرا درود پاک سے تعلق کلاس 6 سے شروع ہوا .مجھے شروع ہی سے کتابیں پڑہنیں اور دینی درس سنے کا شوق تھا. میں فیض قادری سروری صاحب کے خطاب بہت شوق سے سنتا تھا . درود پاک کی برکتیں ہی برکتیں تھیں اور احادیث مبارکہ میں اس کے فیض کے مطلق پڑھ کے درود پاک پڑھنا شروع کیا تھا . پھر میں نے ایک واقعہ پڑھا ایک بزرگ کے بارے میں جو کچھ یوں تھا . .....کے اک گناہگار شخص تھا لکن روز ١٠٠٠ مرتبہ درود پاک پڑھ کر سوتا تھا. اک رات اس کو خواب میں آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کا دیدار نصیب ہوا اور آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ اس کا ہاتھ اپنے دست مبارکہ میں لے کر ایک بزرگ کے ہاتھ میں تھما دئے تا کے اس کو تزکیہ کروا سکیں وہ بزرگ. صبح وہ گناہگار اٹھ کر مسجد جاتا ہے توا کیا دیکھتا
ہے کے وہ خواب والے بزرگ وہیں مسجد میں تشریف فرما ہوتے ہیں . وہ گناہگار بندا ان بزرگ کو خواب میں دیکھ کر پہچا گیا اور ان کے پاس جا کے عرض کی کے میں تو بہت گناہگار ہوں اور آپ کے لائیک نہیں ہوں . ان بزرگ نے فرمایا کے جسکا ہاتھ آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ تھام لیں وہ گناہگار نہیں اور پھر ان بزرگ نے اس بندے کو بیت کر لیا اور تزکیہ نفس کے مراحل سے گزرا اور پھر اگے جا کے حضرت سلطان باھو سرکار کی روحانی بیت نصیب ہوئی . سبحان الله . درود پاک کے طفیل اتنی روحانی توجہ! میں اس واقعے سے بہت متاثر ہوا اور باقائدگی سے روز ١٠٠٠ مرتبہ درود پاک پڑھنا شروع کر دیا . ایک بار میں نے خواب میں دیکھا میں فون پے اپنے استاد جی سے بات کر رہا ہوں . مجھے میرے استاد جی فرماتے ہیں کے آپ کو حضور غوث پاک رحمتاللہ علیہ کی والدہ ماجدہ کی توجو نصیب ہو گئی ہے. اس پے میں خواب میں بہت خوش ہوتا ہوں اور اللّه پاک کا شکر ادا کرتا ہوں . پھر اپنے استاد جی سے پوچھتا ہوں کے یہ کرم کس وجہ سے ہوا توانہوں نے فرمایا درود پاک کی وجہ سے! الله و اکبر ! اس خواب کے بعد میرا درود پاک سے لگاؤ مزید بڑھ گیا اور میں نے کثرت سے اسی کو اپنا ورد بنا لیا . یہ سب برکات ، یہ سب انوارات صرف درود پاک کا ثمر ہیں . اصل بات تو بس ایک ہے اور وہ ہے سرکار کونین ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ سے محبت . یہ محبت ہے تو سب کچھ ہے . میرے دامن میں درود پاک کے سوا کچھ نہیں اور جو کچھ بھی ملا اسی درود پاک کے صدقے سے ملا. میں درود نور اور درود خضری پڑھتا ہوں اور یہی کوشش ہے کے درود پاک کی دوسروں کو بھی ترغیب ملے . آپ سے اپنا درود پاک کا سفر شیر کرنے کا مقصد بھی یہی ہے . آپ سے سے گزارش ہے کے زیادہ سے زیادہ درود پاک کی کثرت کریں اور اپنی زندگی میں برکتیں سمیٹیں. ان شا اللّه۔

طالب دعا ممبر





                                  یہ  درود خضری اور درود نور ہیں                                                                                             


Translation
My connection with darood Pak started when I was in grade 6. From the very start I loved reading books and listening to the religious lectures. I used to love to listen to the lectures by Faiz Quadri Serwari Sahib. Darood Pak had immense blessings and I started reciting it after reading about the bounties of Darood pak in the light of various Hadees e Mubarika. Once I read an incident that deeply affected me and it goes like this.....
     Once there a man who was a big sinner but he recited a 1000 Darood Pak daily. Once  he was blessed by the Holy Vision of AAQA ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ  in his dream. He saw that there was a Saint present too and AAQA ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ  held the hand of that sinner and placed in the hands of that Saint. The next morning that sinner woke up and went to the mosque. To his surprise, that Saint from the dream, the previous night ,was sitting there. He recognized the Holy Man and went up to him. He said that he was too big a sinner to be worthy of you. The Saint replied that no man whose hand is help by AAQA ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ  is a sinner. He took bayt ( Oath of allegiance) from that his inner Purification started. Gradually the sinner, now a pious man, was blessed with the ruhani bayt ( Spiritual oath of allegiance) of Hazrat Sultan Bahoo Sarkar (may Allah be pleased with him). So many spiritual bounties of Darood Pak, Subhaan Allah. I was thoroughly impressed by this and started reciting 1000 Darood pak daily.
   One night I had a dream and saw that I am talking to my Teacher on the phone and he says to me that I have been blessed by the Spiritual attention/gaze of the Mother of Huzur Goas e Azam Sheikh Abdual Qadir Jillani (May Allah be pleased with him)! I become euphoric in the dream. Then I ask my Teacher as to what brought this benediction upon me and he replies "the recitation of Darood Pak." Allah o Akbar.
   After this dream, my love for darood Pak increased and I started reciting more and more. All these blessings were a result of Darood Pak. The important thing and the crux of the matter is the LOVE for AAQA ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ . If one has this love then one has Everything. I have nothing in my hands except for Darood Pak and whatever has been bestowed on me is through Darood Pak. I recite Darood e Noor and Darood e Khizri. I try to invite others to recite along. The reason for sharing is to inspire others to recite too. I am requesting you all to recite as much Darood Pak as possible and add blessings in your life.
                    Please remember in duas
                        Mambar

Wednesday, October 5, 2016

Durood Pak Journey # 4




درود پاک اور محترم محمد ارشد قریشی صاحب


ماشا اللہ درود پاک پڑھنے والے پر رحمتیں ھی رحمتیں نازل ھوتی ھیں. یہ بات پہلے سے ثابت تھی لیکن ان واقعات نے دل و دماغ پر اور بھی گہرا اور خوشگوار اثر چھوڑا ھے. میں کچھ بھی نھیں تھا لیکن جب سے درود پاک پڑھنا شروع کیا تو پتہ ھی نہیں چلا کہ کیسے خود بخود انتظامات ھوتے گئے اور میرا اور میری فیملی کا ھر سال دو سال بعد بلاوے پہ بلاوا آنا شروع ھوا اور پیارے نبی ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کے روضے پر حاضری کی سعادت ملتی رہی. اس درود پاک کی ھی برکت سے میری فیملی کے ھر فرد جس میں میں میری بیوی میرے بیٹے بیٹیا نواسے نواسیاں پوتے پوتیاں دونوں بہوویں داماد وغیرہ کی روضۂ رسول ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ پر بار بار حاضری ھوئ. اور اسی سال 24 جنوری کو میری اور میری بیوی کی عمرے سے واپسی ھوئ. یہ سب آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کا کرم ھے اور درود پاک کی برکت سے ھوا ورنہ کوئی بھی آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢکے بلاوے کے بغیر وہاں جانے کا دعوٰی نھیں کر سکتا. مزید برآں میں حضورﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کی شان میں جو نعتیں لکھتا ھوں پیارے آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کی
طرف سے اس کا انعام ھے. اللہ سب کو درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائےآمین یارب العالمین بجاہ النبی الآمینﷺ


.
کچھ عقیدت کے پھول جو آقا ﺻَﻠَّﯽ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻋَﻠَﯿْﮧِ ﻭَﺍٰﻟِﻪ ﻭَﺳَﻠَّﻢ کی خدمات خدمت میں
.پیش... کیے وہ حاضر خدمت ہیں









طالب دعا محمد أرشد قرشي 







Tuesday, October 4, 2016

Aleeha and Durood Pak' Effect

         Durood Pak Journey # 3           





Aleeha and Durood Pak's Effect


دروود پاک پڑھنے والی ایک ساتھی نے بتایا کے،
وہ جاب کرتی تھیں ...ان کو اپنی بیٹی کی خراب طبعیت کی بنا پر جاب چھوڑنا پڑی ... بچی کی ریڑھ کی ہڈی نہیں تھی ... یہ کوئی معمولی پریشانی اور ذمےداری نہیں تھی... ڈپریشن ہوتا تھا ... لیکن درود پاک کا ورد کرنا شروع کیا ... بہت کرم ہونا شروع ہو گیا . سب سے پہلے تو ڈپریشن ختم ہوا ...
جاب چھوڑی تھی تو گھر بیٹھے بیٹھے tution کا انتظام ہو گیا اور پیسے جاب سے دگنے ملنے لگے .. بیٹی Aleeha کی طبعیت بہتر ہونے لگی .دل کی خاص دعا تھی جو کافی عرصے سے دل میں تھی وہ دعا بھی پوری ہوئی درود پاک کی برکت سے ... سب سے بڑھ کے یہ کے بیٹی کی صحت بہتر ہونے لگی اور اس کی activities میں بہت فرق آیا .. 18 مہینے کی Aleeha ، جس کی ریڑھ کی ہڈی نہیں وہ بیٹھنا شروع ہو گئی .... کلمہ طیبہ پڑھتی ہے 18 مہینے ہی کی عمر سے ماشا الله ... الله ہو کا ذکر کرتی ہے ... ابھی سے کاپیوں میں رنگ بھرتی ہے تصویروں میں ، abc بھی شروع کر دی ہے ... سیب کو دیکھ کر اس کا پہلا حرف بتاتی ہے ... فیملی میں جو جو بھی اس بچی کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے اس پر الله کا خاص کرم ہو جاتا ہے . بزرگ کہتے ہیں کے اس بچی کی خدمت کریں غیب سے صلہ ملے گا ! ماشا الله ... درود پاک کی برکات کیا کیا گنواؤں ؟ کرم ہی کرم ہو گیا ہے .




Durood Pak is my life line. 
◆◆◇◆◇◆◆◇◆◆◇◆◆◇◆◆◇◆◆◇◆◆◇◆◆
Aap sub bhi Aleeha ki sehat k leay dua furma deejeay.