Saturday, September 9, 2023

Durood Pak ki Fazilat


 (1) اللّٰہ کریم کےحکم کی تعمیل ہوتی ہے ۔ 
(2) ایک مرتبہ دُرود شریف پڑھنے والے پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔
(3) اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں ۔ 
(4) اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں 
۔(5) اس کےدس گناہ مٹائے جاتے ہیں ۔
(6) دُعا سے پہلے دُرُود شریف پڑھنا دُعا کی قبولیت کا باعث ہے ۔
(7) دُرُود شریف پڑھنا نبی ِ رحمت  صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی شفاعت کا سبب ہے ۔
(8) دُرُود شریف پڑھنا گناہوں کی بخشش کا باعث ہے ۔(9) دُرُود شریف کے ذَرِیعے اللّٰہ   پاک بندے کے غموں کو دور کرتا ہے ۔
  (10) دُرُودشریف پڑھنے کے باعث بندہ قیامت کے دن رسولِ اکرم   صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا قُرب حاصل کرے گا۔
(11) دُرُودشریف تنگ دَسْت کے لیے صَدَقہ کے قائم مقام ہے ۔
(12) دُرُودشریف قضائےحاجات کا ذَرِیعہ ہے 
۔(13) دُرُود شریف اللّٰہ   پاک  کی رحمت اور فرشتوں کی دُعا کا باعث ہے ۔ (14) دُرُود شریف اپنے پڑھنے والے کے لیے پاکیزگی اور طہارت کا باعث ہے ۔(15) دُرُودشریف سے بندے کو موت سے پہلے جنّت کی خوشخبری مل جاتی ہے ۔(16) دُرُودشریف پڑھنا قیامت کے خطرات سے نَجات کا سبب ہے ۔(17) دُرُودشریف پڑھنے سے بندے کو بھولی ہوئی بات یاد آجاتی ہے ۔(18) دُرُودشریف مجلس کی پاکیزگی کا باعث ہے اورقیامت کے دن یہ مجلس باعث حسرت نہیں ہوگی۔ (19) دُرُودشریف پڑھنے سے فقر(تنگدستی )دور ہوتا ہے ۔(20) یہ عمل بندے کو جنَّت کے راستے پر ڈال دیتاہے ۔ (21) دُرُود شریف پل صِراط پربندے کی روشنی میں اِضافہ کا باعث ہے۔ (22)دُرُود شریف کے ذَرِیعے بندہ ظلم وجفا سے نکل جاتاہے ۔(23)دُرُودشریف پڑھنے کی وجہ سے بندہ آسمان اورزمین میں قابلِ تعریف ہو جاتا ہے ۔(24) دُرُودشریف پڑھنے والے کو اس عمل کی وجہ سے اس کی ذات ، عمل ، عُمْر اور بہتری کے اَسباب میں برکت حاصل ہوتی ہے ۔ (25) دُرُود شریف رحمت ِخداوندی کے حُصُول کا ذَرِیعہ ہے ۔(26) دُرُودشریف محبوبِ  رَبُّ الْعِزَّت  صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سےدائمی محبّت اور اس میں زِیادت کا سبب ہے اوریہ (محبّت) ایمانی عُقُود میں سے ہے۔ جس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔(27)دُرُود شریف پڑھنے والے سےآپ  صَلَّی  اللہ   عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ محبت فرماتے ہیں ۔(28) دُرُود شریف پڑھنا ، بندے کی ہدایت اوراس کی زندہ دلی کا سبب ہے کیونکہ جب وہ آپ   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   پرکثرت سے دُرُود شریف پڑھتا ہے اورآپ کا ذکر کرتاہے توآپ صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی محبّت اس کے دل پر غالب آجاتی ہے۔(29) دُرُود شریف پڑھنے والے کا یہ اِعزاز بھی ہے کہ سلطانِ اَنام صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ بےکس پناہ میں اس کا نام پیش کیا جاتاہے اور اس کا ذکر ہوتاہے۔(30) دُرُود شریف پل صراط پر ثابت قَدمی اور سلامتی کے ساتھ گزرنے کا باعث ہے۔

 (جِلَاءُالْاَفْہَامِ  ،ص۲۴۶تا۲۵۳ ملتقطًا)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب                                                    صلَّی اللہُ علٰی محمَّد