Tuesday, March 9, 2021

ایک بہن نے فضائل درود پاک کتاب میں ایک درود پاک پڑھا اور اسی ورد کا مشاہدہ ہم سے بیان کیا .

 ایک بہن نے فضائل درود پاک کتاب میں ایک درود پاک پڑھا اور اسی ورد کا مشاہدہ ہم سے بیان کیا ...ان کا مشاہدہ انہی کی زبانی ، وہ کہتیں ہیں کے ....

میں ایک مرتبہ اپنی امی کے ساتھ بازار گئی ..وہاں پہنچے تو کالے  بادل آ گئے. جہاں پر ہم تھے وہاں پر گاڑی اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی. اچانک وہاں بہت طوفانی بارش شروع ہو گئی . بازار میں دونوں سائیڈز  پر چھوٹی گلیاں تھیں ، ہم بھی ایک گلی چلی گئیں. اور میں یہ درود پاک ورد کرنے لگی اور ساتھ میں یہ سوچنے لگی کے اب کس قسم ہی مدد آے گی. ابھی میں نے چند مرتبہ ہی یہ درود پاک ورد کیا تھا، مجھے ہماری گاڑی جیسی آواز ائی ... ہمارا ڈرائیور، اسی گلی کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا ،جس میں  ہم کھڑے تھے اور ادھر ادھر دیکھ رہے تھے اور پھر ہم اسی طوفانی بارش میں آرام سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل آے. 

اسی طرح میرے  ایک کوللیگ کا 

exam

  تھا اور کافی مرتبہ دینے کے باوجود بھی کلئیر نہیں ہو رہا تھا . میں نے اسے یہی درود پاک بتایا. اس نے پڑھا اور اس بار اس کا امتحاں کلیر ہو گیا الحمدلللہ ..ان ہی کولیگ کو ایک مرتبہ کام کے بعد اپنے  گھر جانا تھا پر وہ  راستے بند تھے جن سے  ان کے گھر کی طرف کا راستہ تھا . مجبوراً ایک مختلف اور، نہ معلوم راستے سے ان کو جانا پڑا اور وہاں سے گھر کا راستہ ان کو معلوم نہ تھا . انہوں نے یہی درود پاک ورد شروع کر دیا. اتنے میں ایک شخص نے  ان کو ہاتھ ہلایا لفٹ کے لیے  ...یہ خود گاڑی میں تھے تو انہوں نے اس شخص کو گاڑی میں بیٹھا لیا اور اس شخص نے ان کو  روڈ تک پوھنچا دیا جدھر سے ان کو اپنا ایڈریس معلوم تھا . انہوں نے اس شخص کو بولا کے ان کو کہاں جانا تھا تو اس آدمی نے کہا کے، نہیں ، میں تو صرف آپ کو راستہ بتا رہا تھا ....سبحان الله..یعنی یہ سمجھے کے اس شخص کو کہیں ڈراپ ہونا تھا پر وہ تو غیب  سے ان کی مدد کے لیے  بھیجا گیا تھا ... سبحان الله ..

درود پاک رہبر بھی ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے ...نیکی کا راستہ بھی اور روشنی کا راستہ بھی . درود پاک بھٹکنے نہیں دیتا ..آپ ایک بار درود پاک سے جڑ  کے تو دیکھیں ..

الله پاک ہم سب کو اس ورد سے ایسا جوڑے کے پھر یہ انمول رشتہ نہ ٹوٹے ..آمین 




Saturday, March 6, 2021

Durood Pak

https://www.youtube.com/watch?v=RApopdiYS_0&t=103s 




Durood Pak aur Murshid



Qafila E sent Today at 11:47 AM

💚درود شریف کہانی💚 🌹میری درود شریف کہانی کی ابتدا ء آج سے تقریبا دس برس پہلے ہوئی۔جب میری عمر تقریبا 16 برس تھی ۔میرے خاندان کی بیعت اور روحانی نسبت گجرات شہر کے مشہور روحانی بزرگ " حضور قطب الارشاد حضرت سید حبیب اللہ شاہ صاحب کے ساتھ تھی،لہذا اسی مبارک نسبت کے تحت میں نے تقریبا 16 برس کی عمر میں ہر جمعے کو دربار شریف پر حاضری کا معمول بنا لیا ۔دربار شریف پر حاضری کے بعد دل میں عجیب سا روحانی سکون اور قلبی طہارت محسوس ہوتی تھی ۔پھر آہستہ آہستہ روحانی تشنگی بڑھتی گئی اور مرشد کامل کی تلاش کا احساس شدت کے ساتھ ہونے لگا ۔پھر فضل خداوندی سے وہ وقت بھی آیا ،جب نیریاں شریف کی مبارک سرزمیں پر "حضور شیخ العالم پیر علاوالدین صدیقی" کے دست اقدس پر بعیت کا شرف حاصل ہوا ۔ مرشد کامل نے بیعت کے ساتھ دو باتوں کا حکم ارشاد فرمایا ۔ "نماز اور درود پاک " یہاں سے میرے درود پاک کے سفر کا آغاز ہوا ۔ پھر جیسے جیسے درود پاک کی تعداد بڑھتی گئی ،روحانی کیفیات کی چاشنی (مٹھاس )میں مزید اضافہ ہوتا چلا گیا ۔ حضور مرشد گرامی سے جب بھی شرف ملاقات حاصل ہوا آپ اپنے تمام عقیدت مندان کو درود پاک کی کثرت کا حکم ارشاد فرماتے ۔ میری تمام درود پاک فیملی کے ممبران سے گزارش ہے کہ نسبت انسان کا مقدر عرش کی بلندیوں تک لے جاتی ہے ۔لہذا آپ سب حضرات جو صاحب نسبت ہیں مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ درود پاک کے ساتھ نسبت ،تعلق اور محبت میں مزید اضافہ تب ہوا ؛جب تقریبا ایک سال پہلے انٹرنیٹ کے ذریعے " حال سفر" کے مختصر مطالعے کا موقع ملا ۔اور حضرت قبلہ عالم حضور باغ حسین کمال کے روحانی تصرفات وکمالات کے بارے میں مطالعہ کرنے کے بعد تو درود شریف کے ساتھ ایک ایسی محبت اور چاہت سی ہوگئی جو الفاظ کے سانچے میں بیان نہیں کی جاسکتی ۔ یہ میرے درود پاک سفر کا صرف ابتدائیہ ہے اور درود پاک کی رحمتین ،برکات اور مشاہدات تو ان گنت ہے جو کہ آئندہ نشستوں میں بیان کئے جاے گے 🌹 💚انشاء اللہ عزوجل💚 ⚜⚜🍃🍃🍃♥️🍃🍃🍃⚜⚜ ❤ *درود کہانی*❤ 🎋درود شریف ٹیم کے خوش قسمت ممبران ! آپ سب کی خدمت میں ادبا گزارش ہے کہ اگر آپ اپنی زندگی میں سکون کی فراوانی رحمتوں کی برسات اور کرم کی بارش کے خواہش مند ہیں تو درود پاک کی کثرت کو اپنے اوپر فرض فرما لیجئے۔ یقین مانیئے درود پاک رحمتوں کا خزانہ ہے ۔بلکہ یوں کہئیے کے درود پاک کے ذریعے آپکا واسطہ رحمتہ اللعالمینﷺ کی بارگاہ اقدس میں ممکن ہو جاتا ہے ۔ برصغیر پاک ہند کی مشہور روحانی شخصیت اور سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ حضرت توکل شاہ انبالوی (مزار پاک انبالہ شریف ہندوستان )اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہے کہ کثرت سے درود پاک پڑھنے والا ہر وقت حضور نبی کریم ﷺکی توجہ میں رہتا ہے اورآپﷺ خود اسکی روحانی تربیت فرماتے ہیں اسی ضمن میں فرماتے ہیں: کہ اگر کسی کو کامل مرشد کی بیعت نصیب نہ ہو تو تب تک وہ اپنے اوپر درود پاک کی کثرت کو لازم کرے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ حضور نبی کریم ﷺ خود اسکی تربیت فرماتے رہے گے ۔اور جس مرشد سے اسے فیض دلانا مقصود ہوگا خود بخود اسکی توجہ اسکی طرف مبذول کروا دے گے ۔ درود شریف کی برکات کے ضمن میں اپنی زاتی زندگی کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں آج سے تقریبا 7 سال پہلے میں نے اپنی والدہ کے ہمراہ "مرشد کر یم حضور شیخ العالم پیر علاو الدین صدیقی" کی زیارت اور حاضری کا ارادہ کیا ۔ دربار شریف فون کرنے پر معلوم ہوا کہ حضرت صاحب ان دنوں اپنی طبعیت کی ناسازی کی بناء پر ملاقات نہیں فرما رہے ہیں ۔مگر ہم نے طلب شوق زیارت کو ملخوظ خاطر رکھتے ہوئے سفر کا ارادہ کیا اور گھر سے نکل پڑے ۔سفر کے دوران والدہ گرامی درود پاک کے ورد سے اپنی زبان کو شیرینی بخشتی رہیں ۔جب ہم دربار شریف پہنچے تو معلوم ہوا کہ حضرت صاحب ملاقات کے لئے باہر شریف لائے ہوئے ہیں ۔ جب والدہ گرامی کی ملاقات ہوئی تو حضرت صاحب فرمانے لگے کہ بیٹا آپ جو سارے راستے میں درود شریف پڑھتے ہوئے آئی ہیں یہ اسکی ہی برکت ہے کہ میں ملاقات کے لئے باہر آگیا ہوں ۔۔۔۔ سبحان اللہ بعد ازاں حضور شیخ العالم نے بہت توجہ فرمائی اور شفقت سے نوازا۔ اور دعاوں کے سائے میں رخصت فرمایا ۔میری تمام صاحب نسبت افراد سے گزارش ہے کہ درود پاک کو اپنی زندگیوں میں لازم کرکے تو دیکھیں ۔ہر طرف سے رحمت خداوندی آپکا دامن تھام لے گی ۔


 

بچپن سے درود شریف میرا ہم سفر ہے




 السلام علیکم و رحمت اللّه و باركتہ!!!

بچپن سے درود شریف میرا ہم سفر ہے مگر پچھلے 4 سال میں درود شریف پڑھنے کے ساتھ درود شریف کی دعوت کا شرف بھی اللہ تعالیٰ نے میرے مقدر میں تحریر فرما کر مجھ پر اور میری قیامت تک آنے والی تمام نسلوں پر احسانِ عظیم فرمایا ۔۔۔۔ الحمدللہ۔ 

مدینہ منورہ سے مکہ المکرمہ تک درود شریف میرا ہمسفر رہا اور مکّہ المکرمہ سے میری اس مبارک تحریر تک جو میں آپ کے لئے لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہو تک۔۔۔۔۔۔

 درود شریف میرا غمگزار ، تنہائیوں میں میرا ساتھی اور میرے دل کا چین قرار بن گیا مجھے میری نسلوں خوشیاں درود شریف کی بدولت مل گئی۔۔۔۔۔۔۔

مجھے میرے اللہ سوہنے نے  عام سے خاص  کرنا تھا اس نے مجھے درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرما دی اور جب اس خاص سے بھی خاص ترين کرنا تھا تو پھر پڑھوانے کی بھی توفیق عطا فرما دی اور وہ خاص میں ایسے ہوا کے آج مجھے لوگ درود شریف کے نام سے جانتے ہیں اور کوئی مجھے نہی جانتا ۔۔۔۔۔ 

درودشریف کی دعوت کے مبارک سفر میں ، میں اپنے کچھ مشاہدات آپ کو motivate کرنے کے لئے تحریر کر رہا ہو ۔

درود شریف کی برکت سے میری ہر دعا قبول ہوتی ہے ۔ الحمدللہ 

ایک دن میں اسی فکر میں سو گیا کہ میں تو اتنا درود پاک ہدیہ کرتا ہو ناجانے میرا ہدیہ قبول بھی ہوتا ہوگا یا نہیں  اسی کیفیت میں روتے  ہوئے آنکھ لگ گئی ۔۔۔۔ کیا دیکھتا ہو کہ پورے  آسمان پر درود شریف لکھا ہوا ہے ۔۔۔۔  

پھر اگلے دن میں نے اپنے دوست سے اس مبارک خواب کا اور درود شریف کا ذکر کیا تو وہ خوشی میں جھوم اٹھا ۔۔۔۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ جو آسمان پر درود شریف پڑھا تھا وہ درود شریف بارگاہِ رسالت ﷺ سے ایک دوست کو عطاء ہوا ۔۔۔۔ 

اور مجھے اشارہ مل گیا کہ میرا ہدیہ قبول بلکے مقبول ہو چکا ہے ۔۔۔۔ پھر کیا ہوا ۔۔۔ وہ میں بیان نہیں کر سکتا کس کس سے ملاقات کا شرف بخشا گیا کیا کیا نوازشیں ہوئی وہ آپ سب بھی درود شریف پڑھے گے تو آپ کی جھولی بھی بھر دی جائے گی ۔بلکے درود شریف پڑھنے کی توفیق ہی اُسے ملتی ہے جسے چن لیا گیا ہو ۔۔۔ 

میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا "درود شریف عطاء کا سفر ہے"۔

درود شریف کی دعوت کے متعلق میں اپنا دوسرا خواب آپ کے لئے تحریر فرمانے کا شرف حاصل کر رہا ہو ۔الحمدللہ۔

میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک سفید شیشے میں کھڑا ہو اور میرے سامنے ایک اژدھا جس کے منہ سے اور چھوٹے چھوٹے سانپ نکل رہے ہیں لوگوں کو نقصان پہنچا رہے جب کہ میں ان سب سے محفوظ ہو اور میں لوگوں کو اس سے بچا رہا ہو ان سب کو تنبیہ دے رہا ہو کہ سب بچ جاؤ ۔ خواب میں موجود سانپ فتنے،  اور شیطان کا شر تھے جس سے میں لوگوں کو درود شریف کی دعوت کی برکت سے محفوظ کر رہا تھا الحمدللہ۔۔۔۔ 

درود شریف کی دعوت کی برکت سے مجھے ایک اور خواب یاد آیا، حضور نبی  کریم ﷺ کی یاد اور احسانوں کو یاد کرتے ہوئے میں درود شریف پڑھتے ہوئے سو گیا کہ خواب میں دیکھا کہ قحط سالی ہے لوگ مر رہے ہیں بھوک اور پیاس کی وجہ سے مگر میں تندرست و توانا ہو جب کہ لوگ تڑپ رہے ہیں  ۔ تبھی مجھے دیکھ کر سب میرے پیچھے چلنا شروع کر دیتے ہیں میں چلتا جاتا ہو کہ میرے سامنے ایک خوبصورت درخت  ظاہر ہو جاتا ہے میں اسے ہلانا شروع کر دیتا ہو کہ پھلوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے لوگ اپنی اپنی  جھولیاں بھرنا شروع کر دیتے ہیں کوئی رقص کر رہا ہوتا ہے کوئی کھانے میں مصروف اور میں اونچی آواز میں نعرہ لگتا ہو!!!

 حضور ﷺ قاسم (بانٹنے والے)  ہیں،

حضور ﷺ قاسم ہیں،  

حضور ﷺ قاسم ہیں،

وہ تین قسم کے پھل تھے جن کے ہر طرف ڈھیر لگ چکے تھے۔ میں اسی درخت کے نیچے بیٹھ کر پھر درود شریف پڑھنے لگا اور میری آنکھ کھول گئی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو  آپ کی قیامت تک آنے والی تمام نسلوں کو درود پاک پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

ایک مرتبہ مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی صبح ہوتے ہیں مجھے  کچھ خریدنا تھا مگر میرے پاس ای روپیہ بھی نہیں تھا میں نے نماز ادا کی اور اپنے معمول کے ذکر کرنے کے بعد میں سو گیا ۔۔۔۔ کہ

 محبوب کریم حضور ﷺ کی نظرِ کرم مجھ مسکین گنہگار پر پڑھ گئی میں نے خواب میں دیکھا میں جس بستر پر لیٹا ہو اسی بستر پر ایک گفٹ پڑھا ہے جس پر گلابی یا سرخ  ریبن لگا ہے میں اسے کھولتا ہو تو اس پر وہ مبارک درود شریف لکھا ہوتا ہے جو میں پڑھتا ہو بہت خوبصورت تحریر میں 

 ""اللھم صلی علی محمد و آلہ محمد"" سرخ روشنائی کے ساتھ

میں بہت خوش ہوتا ہو اور اپنے گفٹ کو محبت سے ادب سے مزید کھولتا ہو تو اسکے اندر پیسے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔❤

تبھی میری آنکھ کھول گئی ۔۔ وہ کیفیت وہ لمحات وہ عام سے خاص کا سفر وہ عطاء کا سفر وہ محبت کا سفر و میں میرا ہمنوا درود شریف ہی تو تھا اور ہے بھی ۔۔۔۔۔۔ 

صبح ہوتے ہی مجھے کسی نے پیسے میرے ہاتھ میں تھما دیے اور کہا کہ تمھیں ضرورت تھی نا یہ لو پیسے اور میں تمھیں گفٹ کرتا ہو ۔ 

اس طرح سے درود شریف کی دعوت کی  برکت سے میری زندگی بہار بن گئی جسے کبھی کوئی خزاں مات نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔❤ 

میں آپ سب کو بھی دعوت دیتا ہو کہ آپ سب بھی درود شریف پڑھنے کے ساتھ  ساتھ درود شریف کی دعوت دے جنہیں آپ جنت میں حضور ﷺ کے قریب ترین دیکھنا چاہتے ہیں انہیں درود شریف کی دعوت دیجۓ ۔ اللہ تعالیٰ ھم سب کو درود شریف پڑھنے اور پڑھوانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

آمین ثم آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ